یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • ن‌س سوال 10 ص.‏ 30-‏31
  • مَیں بائبل سے رہنمائی کیسے حاصل کر سکتا ہوں؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • مَیں بائبل سے رہنمائی کیسے حاصل کر سکتا ہوں؟‏
  • نوجوانوں کے 10 سوال اور اُن کے جواب
  • ملتا جلتا مواد
  • بائبل کے بارے میں آپ کا نظریہ کیا ہے؟‏
    بائبل کے بارے میں آپ کا نظریہ کیا ہے؟‏
  • کیا آپ گھریلو زندگی کو خوش‌گوار بنانے کے متعلق مزید جاننا چاہتے ہیں؟‏
    جاگو!‏—‏2018ء
  • ماں باپ کے لیے کچھ اَور مشورے
    جاگو!‏—‏2019ء
  • یہ دُنیا کس کے ہاتھ میں ہے؟‏
    یہ دُنیا کس کے ہاتھ میں ہے؟‏
مزید
نوجوانوں کے 10 سوال اور اُن کے جواب
ن‌س سوال 10 ص.‏ 30-‏31
ایک نوجوان بائبل پڑھ رہا ہے۔‏

سوال 10

مَیں بائبل سے رہنمائی کیسے حاصل کر سکتا ہوں؟‏

یاد رکھیں

بائبل میں بتایا گیا ہے:‏ ”‏پاک صحیفوں میں جو کچھ بھی لکھا ہے، وہ خدا کے اِلہام سے ہے۔“‏ (‏2-‏تیمُتھیُس 3:‏16‏)‏ اگر واقعی ایسا ہے تو پھر آپ کو بائبل سے سب سے بہترین رہنمائی مل سکتی ہے۔‏

آپ کیا کرتے؟‏

ذرا اِس صورتحال کا تصور کریں:‏ ڈیوڈ ایک ایسے علاقے میں گاڑی چلا رہا ہے جہاں اُسے کوئی بھی جانی پہچانی چیز نظر نہیں آ رہی۔ اُس علاقے کی گلیوں اور چوراہوں پر لگے سائن بورڈز اور عمارتوں کو دیکھ کر اُسے لگ رہا ہے کہ وہ کسی غلط جگہ آ گیا ہے۔ وہ سمجھ گیا ہے کہ وہ راستہ بھٹک گیا ہے۔ سفر کے دوران کہیں نہ کہیں اُس نے کوئی غلط موڑ لے لیا ہے۔‏

اگر آپ ڈیوڈ کی جگہ ہوتے تو آپ کیا کرتے؟‏

ذرا رُکیں  اور سوچیں!‏

آپ کے پاس مختلف آپشن ہیں:‏

  1. کسی سے راستہ پوچھیں۔‏

  2. نقشہ اِستعمال کریں۔‏

  3. اِس اُمید میں گاڑی چلاتے رہیں کہ کسی نہ کسی طرح صحیح راستہ مل جائے گا۔‏

آپشن C کا تو کوئی فائدہ نہیں۔‏

آپشن B، آپشن A سے بہتر ہے کیونکہ نقشہ آپ کے پاس ہی رہے گا۔ آپ سفر کے دوران کسی بھی وقت اِسے دیکھ کر معلوم کر سکیں گے کہ آپ کہاں پر ہیں۔‏

بائبل بھی ایک نقشے کی طرح آپ کی رہنمائی کر سکتی ہے۔‏

دُنیا میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی اِس کتاب کی مدد سے .‏ .‏ .‏

  • آپ زندگی کی مشکلات سے نمٹ سکتے ہیں۔‏

  • آپ اپنی شخصیت میں بہتری لا کر ایک اچھے اِنسان بن سکتے ہیں۔‏

  • آپ زندگی کی بہترین راہ پر چل سکتے ہیں۔‏

ہمیں زندگی کے اہم سوالوں کے جواب کہاں سے مل سکتے ہیں؟‏

جیسے ہی ہم بولنا شروع کرتے ہیں، ہم سوال پوچھنے لگتے ہیں۔‏

  • آسمان نیلا کیوں ہے؟‏

  • ستارے کیسے بنے ہیں؟‏

جب ہم بڑے ہوتے ہیں تو ہم کچھ ایسے سوال پوچھنے لگتے ہیں:‏

  • ہم پر مصیبتیں کیوں آتی ہیں؟‏

  • اِنسان کیوں مرتے ہیں؟‏

کیا اِن سوالوں کے جواب بائبل سے حاصل کیے جا سکتے ہیں؟‏

بہت سے لوگ کہتے ہیں کہ بائبل تو بس قصے کہانیوں کی کتاب ہے، یہ پُرانے زمانے کے لوگوں کے لیے ہے یا اِس کو سمجھنا بہت مشکل ہے۔ لیکن کیا یہ باتیں سچ ہیں یا کیا لوگوں نے اپنی طرف سے بائبل کے بارے میں نظریے قائم کر رکھے ہیں؟ یا کیا اُن کے ذہن میں بائبل کے بارے میں غلط باتیں ڈالی گئی ہیں؟‏

لوگوں کے خیال میں بائبل کہتی ہے کہ دُنیا خدا کے ہاتھ میں ہے۔ لیکن یہ کیسے ہو سکتا ہے؟ دُنیا کے حالات تو بہت بگڑے ہوئے ہیں۔ اِس دُنیا میں دُکھ درد اور مصیبتیں ہیں، بیماری اور موت ہے، غربت اور آفتیں ہیں۔ بھلا ایک شفیق خدا اِن سب کا ذمے‌دار کیسے ہو سکتا ہے؟‏

تو پھر کیا آپ جاننا چاہتے ہیں کہ یہ دُنیا کس کے ہاتھ میں ہے؟‏ بائبل میں اِس کا جواب پایا جاتا ہے۔ لیکن شاید یہ جواب آپ کو حیران کر دے۔‏

اب تک آپ یہ جان گئے ہوں گے کہ اِس کتاب میں جو بھی مشورے دیے گئے ہیں، وہ خدا کے کلام بائبل پر مبنی ہیں۔ یہوواہ کے گواہوں کا ایمان ہے کہ بائبل سے بہتر رہنمائی کہیں اَور سے نہیں مل سکتی کیونکہ ”‏پاک صحیفوں میں جو کچھ بھی لکھا ہے، وہ خدا کے اِلہام سے ہے اور تعلیم دینے، اِصلاح کرنے، معاملوں کو سدھارنے .‏ .‏ .‏ کے لیے فائدہ‌مند ہے۔“‏ (‏2-‏تیمُتھیُس 3:‏16، 17‏)‏ کیوں نہ آپ بھی بائبل کو پڑھیں۔ اگرچہ یہ ایک قدیم کتاب ہے مگر اِس میں درج ہدایات اِس جدید دَور میں بھی بہت فائدہ‌مند ہیں۔‏

مزید جاننے کے لیے

بائبل میں دلچسپی کیوں لیں؟‏

ہماری ویب‌سائٹ www.jw.org پر ویڈیو بائبل میں دلچسپی کیوں لیں؟‏ کو دیکھیں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں