یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • ن‌س سوال 5 ص.‏ 15-‏17
  • اگر مجھے سکول میں ڈرایا دھمکایا جائے تو مَیں کیا کروں؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • اگر مجھے سکول میں ڈرایا دھمکایا جائے تو مَیں کیا کروں؟‏
  • نوجوانوں کے 10 سوال اور اُن کے جواب
  • ملتا جلتا مواد
  • اگر میرے بچے پر دھونس جمائی جاتی ہے تو مَیں کیا کروں؟‏
    گھریلو زندگی کو خوشگوار بنائیں
  • یہوواہ پر بھروسا رکھیں​—‏⁠جب آپ کو ڈرایا دھمکایا یا تنگ کِیا جاتا ہے
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2023ء
  • اپنے بچے کو سکول میں درپیش مسائل کے ساتھ نپٹنے میں مدد دیں
    جاگو!‏—‏1994ء
  • رسالوں کی بابت کیا کہیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۳
نوجوانوں کے 10 سوال اور اُن کے جواب
ن‌س سوال 5 ص.‏ 15-‏17
ایک لڑکے کو اُس کی کلاس میں دھمکایا جا رہا ہے۔‏

سوال 5

اگر مجھے سکول میں ڈرایا دھمکایا جائے تو مَیں کیا کروں؟‏

یاد رکھیں

آپ جیسا ردِعمل ظاہر کریں گے، اُس سے معاملہ سدھر بھی سکتا ہے اور بگڑ بھی سکتا ہے۔‏

آپ کیا کرتے؟‏

ذرا اِس صورتحال کا تصور کریں:‏ تھامس آج سکول نہیں جانا چاہتا۔ وہ کل بھی سکول نہیں جانا چاہتا۔ اصل میں اب وہ سکول جانا ہی نہیں چاہتا۔ ایسا کیا ہو گیا ہے؟ دراصل تین مہینے پہلے اُس کے سکول کے کچھ لڑکوں نے اُس کے بارے میں طرح طرح کی افواہیں پھیلا دی تھیں۔ پھر اُنہوں نے اُس کے اُلٹے سیدھے نام ڈال دیے۔ اب بھی کبھی کبھار کوئی لڑکا اُس کے ہاتھ سے کتابیں گِرا کر چلا جاتا ہے مگر ظاہر یہ کرتا ہے کہ ایسا غلطی سے ہوا ہے۔ کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ کوئی لڑکا تھامس کو پیچھے سے دھکا مارتا ہے لیکن جب وہ مُڑ کر دیکھتا ہے تو اُسے پتہ نہیں چلتا کہ دھکا کس نے دیا ہے۔ اور کل تو حد ہی ہو گئی۔ کسی نے تھامس کو اِنٹرنیٹ پر بھی ڈرانا دھمکانا شروع کر دیا۔‏

اگر آپ تھامس کی جگہ ہوتے تو آپ کیا کرتے؟‏

ذرا رُکیں اور سوچیں!‏

آپ بے‌بس نہیں ہیں۔ آپ اِس مسئلے کو لڑے بغیر بھی حل کر سکتے ہیں۔ یہ رہے چند مشورے:‏

  • غصے میں نہ آئیں۔‏ پاک کلام میں لکھا ہے:‏ ”‏احمق اپنا قہر اُگل دیتا ہے لیکن دانا اُس کو روکتا اور پی جاتا ہے۔“‏ (‏امثال 29:‏11‏)‏ اگر آپ غصہ ظاہر نہیں کریں گے تو بدمعاش بچوں کو آپ کو چڑانے میں مزہ نہیں آئے گا۔‏

  • بدلہ نہ لیں۔‏ پاک کلام میں لکھا ہے:‏ ”‏بُرائی کے بدلے بُرائی نہ کریں۔“‏ (‏رومیوں 12:‏17‏)‏ بدلہ لینے کی کوشش کرنے سے معاملہ اَور خراب ہو جائے گا۔‏

  • خطرے کو بھانپ لیں۔‏ پاک کلام میں لکھا ہے:‏ ”‏ہوشیار بلا کو دیکھ کر چھپ جاتا ہے۔“‏ (‏امثال 22:‏3‏)‏ جہاں تک ممکن ہو، ایسے لوگوں سے دُور رہیں جو آپ کو ڈراتے دھمکاتے ہیں۔ کوشش کریں کہ ایسی جگہوں پر بھی نہ جائیں جہاں آپ کا آمنا سامنا ایسے لوگوں سے ہو سکتا ہے۔‏

  • ایسا جواب دیں جس کی توقع نہ ہو۔‏ پاک کلام میں لکھا ہے:‏ ”‏نرم جواب قہر کو دُور کر دیتا ہے۔“‏ (‏امثال 15:‏1‏)‏ آپ بات کو مذاق میں بھی ٹال سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر اگر کوئی آپ سے کہتا ہے کہ آپ بہت موٹے ہیں تو آپ ہنس کر کہہ سکتے ہیں:‏ ”‏ہاں بھئی مَیں تو گول گپا ہی بن گیا ہوں۔“‏

  • چپ کر کے چلے جائیں۔‏ 19 سالہ لڑکی نورا نے کہا:‏ ”‏چپ رہنے سے آپ ظاہر کرتے ہیں کہ آپ سمجھ‌دار ہیں اور اُس شخص سے زیادہ مضبوط ہیں جو آپ کو ڈرا دھمکا رہا ہے۔ آپ کی خاموشی اِس بات کا ثبوت بھی ہوتی ہے کہ آپ اپنے غصے کو قابو میں رکھ سکتے ہیں جبکہ یہ خوبی اُس شخص میں نہیں ہوتی جو آپ پر رُعب جماتا ہے۔“‏—‏2-‏تیمُتھیُس 2:‏24‏۔‏

  • پُراعتماد اور دلیر بنیں۔‏ بدمعاش بچے اکثر اُن بچوں پر رُعب جماتے ہیں جن میں اِعتماد کی کمی ہوتی ہے اور لڑنے کی جُرأت نہیں ہوتی۔ لیکن اگر آپ بدمعاش بچوں کو اپنے اُوپر حاوی نہیں ہونے دیں گے تو وہ آپ کو تنگ کرنا چھوڑ دیں گے۔‏

  • کسی کو بتائیں۔‏ ایک شخص نے جو پہلے سکول ٹیچر تھا، کہا:‏ ”‏جن بچوں کو سکول میں ڈرایا دھمکایا جاتا ہے، اُن سب سے میرا یہی کہنا ہے کہ وہ چپ نہ رہیں۔ بہتر یہی ہے کہ وہ اِس کے بارے میں کسی کو بتائیں۔ اِس طرح دوسرے بچے بھی اِس مسئلے کا شکار ہونے سے بچ جائیں گے۔“‏

ایک لڑکا رُعب جمانے والے کا بڑے اِعتماد سے سامنا کر رہا ہے۔‏

پُراعتماد بننے سے آپ کمزور ہو کر بھی طاقت‌ور لگیں گے جبکہ آپ پر رُعب جمانے والا طاقت‌ور ہو کر بھی کمزور لگے گا۔‏

آپ کی معلومات کے لیے

سکول میں ڈرائے دھمکائے جانے میں مار پیٹ کے علاوہ اَور باتیں بھی شامل ہیں جیسے کہ ‏.‏ ‏.‏ ‏.‏

  • ایک لڑکے کے مُنہ سے تکلیف‌دہ باتیں آگ کی طرح نکل رہی ہیں۔‏

    باتوں سے تکلیف پہنچانا۔‏ ”‏مَیں یہ کبھی نہیں بھول سکتی کہ میرے سکول کے بچے مجھے کتنی بُری بُری باتیں کہتے تھے۔ اُن کی باتوں سے مجھے یہ محسوس ہوتا تھا کہ مَیں کسی کام کی نہیں اور میری کوئی قدر نہیں۔ اگر وہ مجھے مارتے تو شاید مجھے اِتنی تکلیف نہ ہوتی جتنی اُن کی باتوں سے ہوتی تھی۔“‏—‏سالین، عمر 20 سال۔‏

  • ایک لڑکے کو اُس کے ہم‌عمر کوئی لفٹ نہیں کرا رہے۔‏

    لفٹ نہ کرانا۔‏ ”‏میرے سکول میں کوئی بھی مجھے لفٹ نہیں کراتا تھا۔ جب لنچ کا ٹائم ہوتا تھا تو بچے میز کے گِرد ساری جگہ گھیر کر بیٹھ جاتے تھے تاکہ مَیں اُن کے ساتھ نہ بیٹھ سکوں۔ ایسا ایک سال تک چلتا رہا۔ مَیں اکیلی بیٹھ کر لنچ کرتی اور ساتھ ساتھ روتی رہتی تھی۔“‏—‏ہیلی، عمر 18 سال۔‏

  • ایک لڑکی اِنٹرنیٹ پر اپنے بارے میں افواہیں پڑھ کر ڈر گئی ہے۔‏

    اِنٹرنیٹ پر افواہیں پھیلانا۔‏ ”‏کسی کے بارے میں اِنٹرنیٹ پر چند جملے لکھ کر اُسے بدنام کِیا جا سکتا ہے، یہاں تک کہ اُس کی زندگی بھی برباد کی جا سکتی ہے۔ آپ شاید اِس بات کا یقین نہ کریں مگر ایسا ہوتا ہے۔“‏—‏ڈینئل، عمر 14 سال۔‏

ڈرانے دھمکانے کے بارے میں ایک ٹیسٹ

صحیح یا غلط

جوابات

1 کمزوروں پر رُعب جمانا کوئی نئی بات نہیں۔ یہ ہزاروں سال پُرانا مسئلہ ہے۔‏

1 صحیح۔‏ مثال کے طور پر خدا کے کلام میں ایسے لوگوں کا ذکر کِیا گیا ہے جو بہت لمبے‌تڑنگے تھے اور کمزوروں پر بہت ظلم کرتے تھے۔—‏پیدایش 6:‏4‏۔‏

2 تعلیمی اِداروں میں ڈرانا دھمکانا اِتنا بڑا مسئلہ نہیں۔ یہ تو بس ہلکا پھلکا مذاق ہے۔‏

2 غلط۔‏ اِس مسئلے کی وجہ سے بہت سے نوجوان خودکُشی تک کر لیتے ہیں۔‏

3 ڈرانے دھمکانے والے لوگوں سے نمٹنے کا بہترین طریقہ ہاتھاپائی ہے۔‏

3 غلط۔‏ ایسے لوگ اکثر بہت طاقت‌ور ہوتے ہیں اِس لیے اُن سے لڑنے سے اُلٹا نقصان ہی ہوتا ہے۔‏

4 اگر آپ دیکھتے ہیں کہ آپ کے سکول میں کسی بچے کو ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے تو چپ رہیں۔‏

4 غلط۔‏ ایسی صورت میں چپ رہنا صحیح نہیں۔ چپ رہ کر آپ ظلم کرنے والے کا ساتھ دے رہے ہوں گے۔‏

5 دوسروں پر رُعب جمانے والے لوگ شیخی تو بہت مارتے ہیں لیکن اصل میں اُن کے اندر ڈر ہوتا ہے۔‏

5 صحیح۔‏ ایسے لوگوں میں اکڑ تو بہت ہوتی ہے لیکن اصل میں اُن کے اندر ڈر ہوتا ہے اور وہ صرف اپنے مزے کے لیے دوسروں کو دباتے ہیں۔‏

6 ایسے لوگ اپنے آپ کو بدل سکتے ہیں۔‏

6 صحیح۔‏ اگر ایسے لوگوں کی مدد کی جائے تو وہ اپنی سوچ اور رویے کو بدل سکتے ہیں۔

آپ کا منصوبہ

  • اگر کوئی مجھ پر رُعب ڈالنے کی کوشش کرے گا تو مَیں یہ کروں گا:‏

مزید جاننے کے لیے

لڑے بغیر بدمعاش بچوں کو ہرائیں

ویڈیو لڑے بغیر بدمعاش بچوں کو ہرائیں کو دیکھیں۔ اِس کے لیے  ہماری ویب‌سائٹ www.jw.org پر BIBLE TEACHINGS کے تحت حصہ TEENAGERS میں WHITEBOARD ANIMATIONS پر جا کر ویڈیو Beat a Bully Without Using Your Fists کو کھولیں اور اُردو زبان  کا  اِنتخاب کریں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں