یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • ‏(‏گ‌ز)‏ حصہ 9 حصے 1-‏2
  • خاندان کے طور پر یہوواہ خدا کی عبادت کریں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • خاندان کے طور پر یہوواہ خدا کی عبادت کریں
  • اپنی گھریلو زندگی کو خوش‌گوار بنائیں
  • ذیلی عنوان
  • ملتا جلتا مواد
  • 1 یہوواہ خدا کے ساتھ اپنی دوستی کو مضبوط کریں
  • 2 خاندان کے طور پر خدا کے کلام کا مطالعہ کریں
  • خاندانوں کے لئے ایک خاص بندوبست
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۱
  • خاندانی عبادت کیا ہے؟‏
    کون لوگ یہوواہ خدا کی مرضی پر چلتے ہیں؟‏
  • خاندانی عبادت—‏کیا آپ اِسے اَور دلچسپ بنا سکتے ہیں؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2014ء
  • خاندانو، خدا کی کلیسیا کے حصے کے طور پر اُسکی حمد کرو
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1999ء
مزید
اپنی گھریلو زندگی کو خوش‌گوار بنائیں
‏(‏گ‌ز)‏ حصہ 9 حصے 1-‏2
میاں بیوی مل کر پاک کلام پڑھ رہے ہیں۔‏

حصہ 9

خاندان کے طور پر یہوواہ خدا کی عبادت کریں

‏”‏اُسی کی عبادت کرو جس نے آسمان اور زمین .‏ .‏ .‏ پیدا کئے۔“‏—‏مکاشفہ 14:‏7

جیسا کہ آپ نے اِس کتاب میں سیکھا ہے، خدا کے کلام میں بہت سے ایسے اصول پائے جاتے ہیں جو آپ کے اور آپ کے گھر والوں کے لیے فائدہ‌مند ثابت ہوں گے۔ یہوواہ خدا چاہتا ہے کہ آپ خوش رہیں۔ اُس کا وعدہ ہے کہ اگر آپ اُس کی عبادت کو اپنی زندگی میں پہلا مقام دیں گے تو وہ آپ کی ضروریات کا خیال رکھے گا۔ (‏متی 6:‏33‏)‏ اُس کی خواہش ہے کہ آپ اُس کے دوست بن جائیں۔ اِنسانوں کے لیے اِس سے بڑا اعزاز کوئی اَور نہیں ہے۔ اِس لیے خدا کے ساتھ اپنی دوستی کو مضبوط کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں۔—‏متی 22:‏37، 38‏۔‏

1 یہوواہ خدا کے ساتھ اپنی دوستی کو مضبوط کریں

میاں بیوی مل کر تبلیغ کر رہے ہیں۔‏

خدا کا کلام کیا کہتا ہے؟‏ ”‏[‏مَیں]‏ تمہارا باپ ہوں گا اور تُم میرے بیٹے بیٹیاں ہوگے۔ یہ [‏یہوواہ]‏ قادرِمطلق کا قول ہے۔“‏ (‏2-‏کرنتھیوں 6:‏18‏)‏ خدا چاہتا ہے کہ آپ اُس کے قریبی دوست بن جائیں۔ دُعا کے ذریعے آپ اُس کی قربت میں آ سکتے ہیں۔ خدا چاہتا ہے کہ آپ اُس سے ”‏بِلاناغہ دُعا“‏ کریں۔ (‏1-‏تھسلنیکیوں 5:‏17‏)‏ وہ آپ کی دل کی باتوں اور پریشانیوں کے بارے میں سننے کو ہمیشہ تیار رہتا ہے۔ (‏فلپیوں 4:‏6‏)‏ جب آپ اپنے گھر والوں کے ساتھ مل کر دُعا کرتے ہیں تو وہ دیکھ سکتے ہیں کہ خدا آپ کا کتنا گہرا دوست ہے۔‏

خدا سے بات کرنے کے علاوہ یہ بھی اہم ہے کہ آپ اُس کی بات سنیں۔ جب آپ خدا کا کلام اور اُس پر مبنی کتابیں اور رسالے پڑھتے ہیں تو دراصل آپ خدا کی بات سُن رہے ہوتے ہیں۔ (‏زبور 1:‏1، 2‏)‏ جو کچھ آپ سیکھتے ہیں، اُس پر سوچ‌بچار کریں۔ (‏زبور 77:‏11، 12‏)‏ خدا کی بات سننے کے لیے یہ بھی ضروری ہے کہ آپ باقاعدگی سے اُن لوگوں کے ساتھ جمع ہوں جو یہوواہ خدا کی عبادت کرتے ہیں۔—‏زبور 122:‏1-‏4‏۔‏

اگر آپ دوسروں کو یہوواہ خدا کے بارے میں بتاتے ہیں تو اُس کے ساتھ آپ کی دوستی اَور بھی مضبوط ہو جاتی ہے۔ جتنا زیادہ آپ اُس کے بارے میں بات کریں گے اُتنا ہی آپ اُس کے قریب ہوتے جائیں گے۔—‏متی 28:‏19، 20‏۔‏

آپ کیا کر سکتے ہیں؟‏

  • خدا کا کلام پڑھنے اور دُعا کرنے کے لیے ہر روز وقت نکالیں۔‏

  • تفریح کی نسبت یہوواہ خدا کی عبادت کو اپنی زندگی میں زیادہ اہم مقام دیں۔‏

2 خاندان کے طور پر خدا کے کلام کا مطالعہ کریں

باپ اکیلے میں تیاری کر رہا ہے اور بعد میں سب گھر والے خاندانی عبادت کر رہے ہیں۔‏

خدا کا کلام کیا کہتا ہے؟‏ ”‏خدا کے نزدیک جاؤ تو وہ تمہارے نزدیک آئے گا۔“‏ (‏یعقوب 4:‏8‏)‏ آپ کو ایک وقت مقرر کرنا چاہیے جس دوران آپ اپنے گھر والوں کے ساتھ خدا کے کلام کا مطالعہ کریں گے۔ (‏پیدایش 18:‏19‏)‏ لیکن اِتنا ہی کافی نہیں ہے۔ آپ کو اپنی روزمرہ زندگی میں بھی خدا کو یاد رکھنا چاہیے۔ اگر آپ ”‏گھر بیٹھے اور راہ چلتے اور لیٹتے اور اُٹھتے وقت“‏ اپنے گھر والوں سے یہوواہ خدا کے بارے میں بات کرتے ہیں تو خدا کے ساتھ اُن کی دوستی بھی مضبوط ہو جائے گی۔ (‏استثنا 6:‏6، 7)‏ خدا کے بندے یشوع جیسا عزم رکھیں جنہوں نے کہا:‏ ”‏اب رہی میری اور میرے گھرانے کی بات سو ہم تو [‏یہوواہ]‏ کی پرستش کریں گے۔“‏—‏یشوع 24:‏15۔‏

آپ کیا کر سکتے ہیں؟‏

  • خدا کے کلام کا مطالعہ کرنے کا ایک پروگرام بنائیں اور اِسے اِس طرح سے ترتیب دیں کہ آپ کے گھر کے ہر فرد کو فائدہ ہو۔‏

ماں اپنے بچے کو کچھ پڑھ کر سنا رہی ہے؛ سب گھر والے پاک کلام کے کسی واقعے کی ایکٹنگ کر رہے ہیں؛  باپ اپنی بیٹی کے ساتھ پاک کلام کا مطالعہ کر رہا ہے۔‏

خدا کی عبادت سے ملنے والی خوشی

یہوواہ خدا کی عبادت کرنے سے بڑا اعزاز کوئی اَور نہیں۔ خدا کو یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے کہ آپ اور آپ کے گھر والے دل‌وجان سے اُس کی عبادت کرتے ہیں۔ اگر آپ اِس راہ پر چلتے رہیں گے تو خدا کے لیے آپ کی محبت بڑھ جائے گی اور آپ اُس کی خوبیوں کو اپنی زندگی میں اَور اچھی طرح ظاہر کر سکیں گے۔ (‏مرقس 12:‏30؛‏ افسیوں 5:‏1‏)‏ خدا کے کلام کے اصولوں پر عمل کرنے سے آپ کا ازدواجی بندھن اَور بھی مضبوط ہوگا۔ (‏واعظ 4:‏12؛‏ یسعیاہ 48:‏17‏)‏ آپ اور آپ کے گھر والے ہمیشہ تک خوش رہ سکیں گے کیونکہ ’‏یہوواہ آپ کے خدا نے آپ کو برکت بخشی ہے۔‘‏—‏استثنا 12:‏7۔‏

خود سے پوچھیں .‏ .‏ .‏

  • کیا ہم میاں‌بیوی کے طور پر مل کر باقاعدگی سے دُعا کرتے ہیں؟‏

  • مَیں اپنے اور اپنے گھر والوں کے ایمان کو مضبوط کرنے کے لیے اُن کے ساتھ کن معلومات پر غور کر سکتا ہوں؟‏

گھر کے سربراہ کے لیے کچھ مشورے

  • خاندان کے طور پر خدا کے کلام کا مطالعہ کرنے کے اپنے معمول میں کسی چیز کو رُکاوٹ نہ بننے دیں۔‏

  • اپنے گھر والوں کو پہلے سے بتائیں کہ مطالعے کے دوران کن معلومات پر بات کی جائے گی تاکہ وہ اِس کے لیے تیاری کر سکیں۔‏

  • اِس بات کا خیال رکھیں کہ گھر کے سب افراد مطالعے کے لیے موجود ہوں۔‏

  • پُرسکون ماحول قائم کریں تاکہ سب اِس سے لطف اُٹھائیں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں