یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خ‌خ سبق 7 1-‏5
  • خدا کی بادشاہت کیا ہے؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • خدا کی بادشاہت کیا ہے؟‏
  • خدا کی طرف سے خوشخبری
  • ملتا جلتا مواد
  • خدا کی بادشاہت کیا ہے؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2011ء
  • خدا کی بادشاہت کیا ہے؟‏
    پاک کلام کی تعلیم حاصل کریں
  • خدا کی بادشاہت کیا ہے؟‏
    پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں
  • یسوع مسیح نے خدا کی بادشاہت کے متعلق کیا سکھایا؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2010ء
مزید
خدا کی طرف سے خوشخبری
خ‌خ سبق 7 1-‏5

سبق 7

خدا کی بادشاہت کیا ہے؟‏

1.‏ خدا کی بادشاہت کیا ہے؟‏

1.‏ آسمان پر خدا کی بادشاہت؛ 2.‏ یسوع مسیح ایک کوڑھی کو ٹھیک کر رہے ہیں۔‏

یسوع مسیح سب سے اچھے حکمران کیوں ہیں؟ —‏مرقس 1:‏40-‏42‏۔‏

خدا کی بادشاہت ایک آسمانی حکومت ہے۔ یہ حکومت تمام انسانی حکومتوں کو ختم کر دے گی۔ خدا اِس کے ذریعے آسمان اور زمین پر اپنی مرضی پوری کرے گا۔ یہ بہت بڑی خوشخبری ہے کہ خدا نے ایک حکومت قائم کی ہے کیونکہ انسان کو ایک اچھی حکومت کی ضرورت ہے۔ خدا کی بادشاہت کے تحت زمین کے تمام لوگ مل‌جُل کر رہیں گے۔ دانی‌ایل 2:‏44؛‏ متی 6:‏9،‏ 10؛‏ 24:‏14 کو پڑھیں۔‏

اِس بادشاہت کا بادشاہ کون ہے؟ یہوواہ خدا نے یسوع مسیح کو بادشاہ کے طور پر مقرر کِیا ہے۔ مکاشفہ 11:‏15 کو پڑھیں۔‏

ویڈیو ‏”‏خدا کی بادشاہت کیا ہے؟“‏ دیکھیں۔‏

2.‏ یسوع مسیح سب سے اچھے حکمران کیوں ہیں؟‏

یسوع مسیح اِس لئے سب سے اچھے بادشاہ ہیں کیونکہ وہ بہت مہربان ہیں اور سچائی کی راہ پر چلتے ہیں۔ (‏متی 11:‏28-‏30‏)‏ اِس کے علاوہ اُن کے پاس لوگوں کی مدد کرنے کی طاقت بھی ہے کیونکہ وہ آسمان سے زمین پر حکمرانی کریں گے۔ جب یسوع مسیح مُردوں میں سے جی اُٹھے تو وہ آسمان پر چلے گئے جہاں اُنہوں نے یہوواہ خدا کی دہنی طرف بیٹھ کر انتظار کِیا۔ (‏عبرانیوں 10:‏12، 13‏)‏ آخرکار خدا نے اُنہیں حکمرانی کرنے کا اختیار دے دیا۔ دانی‌ایل 7:‏13،‏ 14 کو پڑھیں۔‏

3.‏ یسوع مسیح کے ساتھ کون حکمرانی کریں گے؟‏

پاک کلام کے مطابق ”‏مُقدس لوگوں“‏ کا ایک گروہ آسمان پر یسوع مسیح کے ساتھ حکمرانی کرے گا۔ (‏دانی‌ایل 7:‏27‏)‏ جو لوگ سب سے پہلے اِس گروہ میں شامل کئے گئے، وہ یسوع مسیح کے وفادار رسول تھے۔ تب سے یہوواہ خدا دوسرے وفادار لوگوں کو بھی اِس گروہ میں شامل کر رہا ہے۔ جب یہ لوگ مر جاتے ہیں تو خدا اِن کو یسوع مسیح کی طرح روحانی ہستیوں کے طور پر زندہ کرتا ہے۔ یوحنا 14:‏1-‏3؛‏ 1-‏کرنتھیوں 15:‏42-‏44 کو پڑھیں۔‏

کتنے لوگ آسمان پر جائیں گے؟ یسوع مسیح نے کہا تھا کہ ایک ’‏چھوٹا گلّہ‘‏ آسمان پر جائے گا۔ (‏لوقا 12:‏32‏)‏ اِن لوگوں کی کُل تعداد 1 لاکھ 44 ہزار ہوگی۔ وہ یسوع مسیح کے ساتھ زمین پر حکمرانی کریں گے۔ مکاشفہ 14:‏1 کو پڑھیں۔‏

4‏.‏ جب یسوع مسیح کی حکمرانی شروع ہوئی تو کیا واقع ہوا؟‏

پاک کلام کی تعلیم دی جا رہی ہے۔‏

خدا کی بادشاہت کی حکمرانی 1914ء میں شروع ہوئی۔‏a یسوع مسیح نے اختیار سنبھالنے کے فوراً بعد شیطان اور اُس کے بُرے فرشتوں کو زمین پر پھینک دیا۔ اِس پر شیطان بہت غضب‌ناک ہوا اور اپنا غصہ زمین پر نکالنے لگا۔ (‏مکاشفہ 12:‏7-‏10،‏ 12‏)‏ اِس لئے 1914ء سے زمین پر مصیبتیں دن‌بدن بڑھتی جا رہی ہیں۔ جنگیں، خوراک کی کمی، وبائیں، زلزلے، یہ سب اِس بات کی ”‏نشانی“‏ ہیں کہ جلد ہی خدا کی بادشاہت زمین پر حکمرانی کرے گی۔ لوقا 21:‏7،‏ 10،‏ 11،‏ 31 کو پڑھیں۔‏

5.‏ خدا کی بادشاہت کیا کچھ انجام دے رہی ہے؟‏

خدا کی بادشاہت نے پوری دُنیا میں لوگوں کو پاک کلام کی تعلیم دینے کا بندوبست کِیا ہے۔ اِس طرح سب قوموں میں سے ایک بڑی بِھیڑ جمع کی جا رہی ہے۔ لاکھوں لوگ خدا کی رہنمائی کو قبول کرکے یسوع مسیح کی رعایا بن رہے ہیں۔ یہ سب لوگ اُس وقت محفوظ رہیں گے جب خدا کی بادشاہت اِس بُری دُنیا کو تباہ کرے گی۔ لہٰذا خدا کی بادشاہت کی برکات سے لطف اُٹھانے کے لئے ہمیں یسوع مسیح کے حکم ماننے چاہئیں اور اُن کی حکمرانی کی حمایت کرنی چاہئے۔ مکاشفہ 7:‏9،‏ 14،‏ 16،‏ 17 کو پڑھیں۔‏

زمین پر خدا کی بادشاہت کی رعایا

یسوع مسیح 1000 سال تک حکمرانی کریں گے اور اِس دوران انسانوں کے لئے خدا کا مقصد پورا ہو جائے گا۔ ساری زمین فردوس بن جائے گی۔ اِس کے بعد یسوع مسیح بادشاہت کو یہوواہ خدا کے حوالے کر دیں گے۔ (‏1-‏کرنتھیوں 15:‏24-‏26‏)‏ کیا آپ بھی دوسروں کو خدا کی بادشاہت کے بارے میں بتانا چاہیں گے؟ زبور 37:‏10،‏ 11،‏ 29 کو پڑھیں۔‏

مزید معلومات حاصل کرنے کے لئے کتاب پاک کلام کی تعلیم حاصل کریں کے باب نمبر 8 اور 9 کو دیکھیں۔‏

a اگر آپ تفصیل سے جاننا چاہتے ہیں کہ بائبل کی پیشین‌گوئیاں 1914ء کی طرف کیسے اشارہ کرتی ہیں تو کتاب پاک کلام کی تعلیم حاصل کریں کے صفحہ 217-‏220 کو دیکھیں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں