یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خ‌خ سبق 6 1-‏5
  • کیا مُردے زندہ ہوں گے؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • کیا مُردے زندہ ہوں گے؟‏
  • خدا کی طرف سے خوشخبری
  • ملتا جلتا مواد
  • کیا مُردے زندہ ہوں گے؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2011ء
  • مرنے کے بعد انسان کے ساتھ کیا ہوتا ہے؟‏
    عظیم اُستاد سے سیکھیں
  • انسان موت کی گرفت سے آزاد ہوگا
    پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں
  • مُتوَفّی عزیزوں کے لئے کیا اُمید ہے؟‏
    مُتوَفّی عزیزوں کے لئے کیا اُمید ہے؟‏
مزید
خدا کی طرف سے خوشخبری
خ‌خ سبق 6 1-‏5

سبق 6

کیا مُردے زندہ ہوں گے؟‏

1.‏ مُردوں کے سلسلے میں خوشخبری کیا ہے؟‏

لعزر کو دوبارہ زندہ دیکھ کر اُن کی بہنیں، مرتھا اور مریم بہت خوش ہیں۔‏

جب یسوع مسیح زمین پر تھے تو اُن کے دوست لعزر فوت ہو گئے۔ لعزر یروشلیم کے نزدیک بیت‌عَنِیاہ نامی ایک گاؤں میں رہتے تھے۔ اُن کی دو بہنیں تھیں جن کے نام مارتھا اور مریم تھے۔ جب یسوع مسیح بیت‌عَنِیاہ پہنچے تو لعزر کی موت کو چار دن ہو چکے تھے۔ یسوع مسیح، مارتھا اور مریم کے ساتھ لعزر کی قبر پر گئے۔ جلد ہی کافی لوگ وہاں جمع ہو گئے۔ پھر کیا ہوا؟ یسوع مسیح نے لعزر کو زندہ کر دیا!‏ یہ دیکھ کر مارتھا اور مریم کی خوشی کی انتہا نہ رہی۔ یوحنا 11:‏21-‏24،‏ 38-‏44 کو پڑھیں۔‏

مارتھا پہلے ہی سے جانتی تھیں کہ مُردوں کے سلسلے میں خوشخبری کیا ہے۔ اُن کو پتہ تھا کہ خدا مُردوں کو زمین پر زندہ کرے گا۔ یسعیاہ 26:‏19 کو پڑھیں۔‏

2.‏ مرنے کے بعد انسان کے ساتھ کیا ہوتا ہے؟‏

خدا نے آدم کو بنایا ہے اور بعد میں آدم مر گئے ہیں۔‏

خدا نے آدم سے کہا:‏ ”‏تُو خاک ہے اور خاک میں پھر لوٹ جائے گا۔“‏—‏پیدایش 3:‏19‏۔‏

انسان خاک یعنی مٹی سے بنائے گئے ہیں۔ (‏پیدایش 2:‏7؛‏ 3:‏19‏)‏ ہمارے جسم میں کوئی ایسی روح موجود نہیں ہے جو مرنے کے بعد زندہ رہتی ہے۔ جب جسم مر جاتا ہے تو کچھ بھی زندہ نہیں رہتا۔ ہمارا دماغ کام کرنا بند کر دیتا ہے اور اِس لئے ہماری سوچنے سمجھنے کی صلاحیت ختم ہو جاتی ہے۔ مُردے بالکل بے‌خبر ہوتے ہیں۔ اِس لئے لعزر نے اُس وقت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا جب وہ موت کی حالت میں تھے۔ زبور 146:‏4؛‏ واعظ 9:‏5،‏ 10 کو پڑھیں۔‏

کیا خدا مُردوں کو دوزخ میں تڑپاتا ہے؟ چونکہ پاک صحیفوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ مُردے بالکل بے‌خبر ہیں اِس لئے یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ اُنہیں دوزخ میں تڑپایا جائے۔ دوزخ کا عقیدہ صحیح نہیں ہے۔ اِس عقیدے سے خدا کو ایک ظالم خدا کے طور پر پیش کِیا جاتا ہے۔ خدا کو تو اِس خیال سے ہی نفرت ہے کہ لوگوں کو آگ میں جھونک کر تڑپایا جائے۔ یرمیاہ 7:‏31 کو پڑھیں۔‏

ویڈیو:‏ ‏”‏مرنے کے بعد اِنسان کے ساتھ کیا ہوتا ہے؟“‏ دیکھیں۔‏

3‏.‏ کیا مُردے ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں؟‏

مُردے نہ تو بول سکتے ہیں اور نہ ہی سُن سکتے ہیں۔ (‏زبور 115:‏17‏)‏ لیکن کبھی‌کبھار شیطان کے فرشتے لوگوں سے بات کرکے اُنہیں یہ تاثر دیتے ہیں کہ مُردے اُن سے بات کر رہے ہیں۔ (‏2-‏پطرس 2:‏4‏)‏ یہوواہ خدا اپنے بندوں کو مُردوں سے رابطہ کرنے سے منع کرتا ہے۔ یسعیاہ 8:‏19 کو پڑھیں۔‏

4.‏ کن لوگوں کو زندہ کِیا جائے گا؟‏

فردوس میں ایک آدمی کو مُردوں میں سے زندہ کِیا گیا ہے اور وہ خدا کے بارے میں سیکھ رہا ہے۔ پھر وہ آدمی ایسے لوگوں کو خدا کے بارے میں سکھا رہا ہے جنہیں مُردوں میں سے زندہ کِیا گیا ہے۔‏

کروڑوں مُردوں کو زمین پر زندہ کِیا جائے گا۔ اُن میں کچھ ایسے لوگ بھی شامل ہوں گے جو خدا کے بارے میں نہیں جانتے تھے اور جنہوں نے بُرے کام کئے تھے۔ لوقا 23:‏43؛‏ اعمال 24:‏15 کو پڑھیں۔‏

جن لوگوں کو زندہ کِیا جائے گا، وہ خدا کے بارے میں سیکھیں گے۔ اُنہیں یہ موقع ملے گا کہ وہ اپنے اعمال سے یسوع مسیح پر ایمان ظاہر کریں۔ (‏مکاشفہ 20:‏11-‏13‏)‏ جو لوگ اُس وقت نیکی کی راہ پر چلیں گے، اُنہیں زمین پر ہمیشہ کی زندگی ملے گی۔ یوحنا 5:‏28،‏ 29 کو پڑھیں۔‏

5.‏ یہ جان کر کہ مُردے زندہ ہوں گے، ہم یہوواہ خدا کے بارے میں کیا سیکھتے ہیں؟‏

مُردوں کا زندہ ہونا اِس لئے ممکن ہوا کیونکہ خدا نے یسوع مسیح کو زمین پر بھیجا تاکہ وہ ہماری خاطر اپنی جان دیں۔ اِس سے ہم یہوواہ خدا کی محبت اور مہربانی کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔ جب مُردے زندہ ہوں گے تو آپ خاص طور پر کس سے ملنا چاہیں گے؟ یوحنا 3:‏16؛‏ رومیوں 6:‏23 کو پڑھیں۔‏

مزید معلومات حاصل کرنے کے لئے کتاب پاک کلام کی تعلیم حاصل کریں کے باب نمبر 6‏،‏ 7 اور 10 کو دیکھیں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں