یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خ‌خ سبق 2 1-‏5
  • خدا کون ہے؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • خدا کون ہے؟‏
  • خدا کی طرف سے خوشخبری
  • ملتا جلتا مواد
  • خدا کون ہے؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2011ء
  • خدا کون ہے؟‏
    پاک کلام کی تعلیم حاصل کریں
  • آپ خدا کے بارے میں سچائی سیکھ سکتے ہیں
    پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں
  • ہمیں خدا کا نام کیوں لینا چاہئے؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2012ء
مزید
خدا کی طرف سے خوشخبری
خ‌خ سبق 2 1-‏5

سبق 2

خدا کون ہے؟‏

1.‏ ہمیں خدا کی عبادت کیوں کرنی چاہئے؟‏

سچا خدا وہ ہے جس نے ساری چیزیں بنائی ہیں۔ وہ ہمیشہ سے موجود ہے اور ہمیشہ تک رہے گا۔ (‏زبور 90:‏2‏)‏ پاک کلام میں پائی جانے والی خوشخبری اُس کی طرف سے ہے۔ (‏1-‏تیمتھیس 1:‏11‏)‏ خدا نے ہمیں زندگی دی ہے اِس لئے ہمیں اُس کی عبادت کرنی چاہئے۔ مکاشفہ 4:‏11 کو پڑھیں۔‏

2.‏ خدا کیسی ہستی ہے؟‏

ہم خدا کو دیکھ نہیں سکتے کیونکہ وہ روح ہے۔ اِس کا مطلب ہے کہ وہ ایک ایسی ہستی ہے جو ہم جیسا جسم نہیں رکھتی بلکہ ہم سے کہیں افضل ہے۔ (‏یوحنا 1:‏18؛‏ 4:‏24‏)‏ جب ہم خدا کی بنائی ہوئی چیزوں پر غور کرتے ہیں تو ہمیں اُس کی صفتوں کا پتہ چلتا ہے۔ مثال کے طور پر پھلوں اور پھولوں کو دیکھ کر ہم خدا کی محبت اور حکمت کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔ اور کائنات کو دیکھ کر ہمیں اُس کی لامحدود قدرت کا پتہ چلتا ہے۔ رومیوں 1:‏20 کو پڑھیں۔‏

ہم پاک کلام کو پڑھنے سے بھی خدا کی صفتوں کے بارے میں جان سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر اِس میں بتایا گیا ہے کہ خدا کو کیا اچھا لگتا ہے اور کیا بُرا، وہ انسانوں کے ساتھ کیسے پیش آتا ہے اور وہ مختلف صورتحال میں کیسا ردِعمل دِکھاتا ہے۔ زبور 103:‏7-‏10 کو پڑھیں۔‏

3.‏ کیا خدا کا کوئی نام ہے؟‏

مختلف زبانوں میں خدا کا نام یہوواہ

یسوع مسیح نے اپنے شاگردوں کو یوں دُعا کرنا سکھایا:‏ ”‏اَے آسمانی باپ!‏ تیرا نام پاک مانا جائے۔“‏ (‏متی 6:‏9‏)‏ حالانکہ خدا کے بہت سے صفاتی نام ہیں لیکن اُس کا صرف ایک ہی ذاتی نام ہے۔ اُردو میں اِس نام کو عموماً یہوواہ بولا جاتا ہے۔ زبور 83:‏18 کو پڑھیں۔‏

بائبل کے بہت سے ترجموں سے خدا کا نام ہٹا دیا گیا ہے اور اِس کی جگہ خداوند یا خدا لگایا گیا ہے۔ لیکن اصل میں بائبل میں خدا کا نام تقریباً 7000 بار آتا ہے۔ یسوع مسیح لوگوں کو تعلیم دیتے وقت خدا کے نام کو استعمال کرتے تھے۔ یوحنا 17:‏26 کو پڑھیں۔‏

ویڈیو ‏”‏کیا خدا کا کوئی نام ہے؟“‏ دیکھیں۔‏

4.‏ کیا یہوواہ خدا کو ہماری فکر ہے؟‏

ایک ماں اور باپ اپنے بیمار بچے کے بارے میں فکرمند ہیں

اِس باپ کی طرح خدا ہمیں کبھی‌کبھار تکلیف اُٹھانے دیتا ہے تاکہ آخرکار ہمارا بھلا ہو۔‏

چونکہ خدا نے ابھی تک دُکھ اور تکلیف کو ختم نہیں کِیا ہے اِس لئے کئی لوگ سوچتے ہیں کہ اُسے انسانوں کی فکر نہیں ہے۔ دوسروں کا خیال ہے کہ خدا ہمیں آزمانے کے لئے ہم پر مصیبتیں لاتا ہے۔ لیکن یہ سچ نہیں۔ یعقوب 1:‏13 کو پڑھیں۔‏

خدا نے ہر انسان کو یہ فیصلہ کرنے کی آزادی دی ہے کہ وہ زندگی میں کون‌سی راہ اختیار کرے گا۔ یقیناً ہم اِس آزادی کی قدر کرتے ہیں۔ اِس آزادی کی بِنا پر ہم خدا کی خدمت کرنے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔ (‏یشوع 24:‏15)‏ لیکن بہت سے لوگ بُرے کام کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں اور یوں دوسروں کو تکلیف پہنچاتے ہیں۔ اُن کی اِس روِش کو دیکھ کر خدا کو بڑا دُکھ ہوتا ہے۔ پیدایش 6:‏5،‏ 6 کو پڑھیں۔‏

یہوواہ خدا کو انسانوں کی فکر ہے۔ وہ چاہتا ہے کہ ہماری زندگی خوشگوار ہو۔ جلد ہی وہ بُرے لوگوں کو ختم کر دے گا اور دُکھ‌تکلیف کو مٹا دے گا۔ لیکن اُس نے ابھی تک دُکھ اور تکلیف کو ختم کیوں نہیں کِیا؟ اِس کی ایک خاص وجہ ہے۔ ہم آٹھویں باب میں اِس کے بارے میں سیکھیں گے۔ 2-‏پطرس 2:‏9؛‏ 3:‏7،‏ 13 کو پڑھیں۔‏

5.‏ ہم خدا کی قربت کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟‏

ایک عورت خدا سے دعا کر رہی ہے

یہوواہ خدا چاہتا ہے کہ ہم اُس سے دُعا کریں اور یوں اُس کے قریب ہو جائیں۔ وہ ہم میں سے ہر ایک کی پرواہ کرتا ہے۔ (‏زبور 65:‏2؛‏ 145:‏18‏)‏ خدا ہماری خطاؤں کو معاف کرنے کے لئے تیار ہے۔ حالانکہ ہم سے کبھی‌کبھار غلطیاں ہو جاتی ہیں لیکن خدا اِس بات کو خاطر میں لاتا ہے کہ ہم اُسے خوش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ لہٰذا ہم خطاکار ہونے کے باوجود خدا کی قربت حاصل کر سکتے ہیں۔ زبور 103:‏12-‏14؛‏ یعقوب 4:‏8 کو پڑھیں۔‏

یہوواہ خدا نے ہمیں زندگی دی ہے اِس لئے ہمیں اُس سے سب سے زیادہ محبت کرنی چاہئے۔ (‏مرقس 12:‏30‏)‏ ہم خدا کے لئے محبت یوں ظاہر کر سکتے ہیں کہ ہم اُس کے بارے میں اَور زیادہ سیکھیں اور اُس کے حکموں پر عمل کریں۔ اِس طرح ہم خدا کی قربت حاصل کر سکیں گے۔ 1-‏تیمتھیس 2:‏4؛‏ 1-‏یوحنا 5:‏3 کو پڑھیں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں