یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خ‌خ سبق 1 1-‏3
  • خوشخبری کیا ہے؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • خوشخبری کیا ہے؟‏
  • خدا کی طرف سے خوشخبری
  • ملتا جلتا مواد
  • خدا سے تعلیم کیوں حاصل کریں؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2011ء
  • زمین کے لئے خدا کا مقصد کیا ہے؟‏
    خدا کی طرف سے خوشخبری
  • پاک کلام سے متعلق سوال‌وجواب
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2015ء
  • ایک بہتر زندگی—‏عنقریب!‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1996ء
مزید
خدا کی طرف سے خوشخبری
خ‌خ سبق 1 1-‏3

سبق 1

خوشخبری کیا ہے؟‏

1.‏ خدا انسانوں کو کون‌سی خوشخبری دیتا ہے؟‏

لوگ زمین پر ہنسی خوشی زندگی گزار رہے ہیں۔‏

خدا چاہتا ہے کہ انسان زمین پر خوشی‌خوشی زندگی گزاریں۔ اُس نے زمین اور اِس پر سب چیزیں اِس لئے بنائیں کیونکہ وہ انسانوں سے محبت کرتا ہے۔ جلد ہی وہ انسانوں کے مستقبل کو بہتر بنانے کے لئے کارروائی کرے گا۔ وہ ساری زمین سے بُرائی اور دُکھ‌تکلیف کو مٹا دے گا۔ یرمیاہ 29:‏11 کو پڑھیں۔‏

آج تک کوئی بھی حکومت ظلم‌وتشدد، بیماری یا موت کو ختم نہیں کر سکی۔ لیکن جلد ہی خدا تمام انسانی حکومتوں کو ختم کرکے اپنی حکومت قائم کرے گا۔ اُس وقت سب لوگ امن اور سلامتی سے رہیں گے اور اُن کی صحت اچھی ہوگی۔ یہ واقعی ایک بہت بڑی خوشخبری ہے!‏ یسعیاہ 25:‏8؛‏ 33:‏24؛‏ دانی‌ایل 2:‏44 کو پڑھیں۔‏

2.‏ ہمیں خوشخبری پر ابھی دھیان کیوں دینا چاہئے؟‏

دُکھ‌تکلیف کا خاتمہ اُسی وقت ہوگا جب خدا تمام بُرے لوگوں کو ختم کر دے گا۔ (‏صفنیاہ 2:‏3)‏ یہ کب ہوگا؟ آج دُنیا کے حالات اِتنے خراب ہیں کہ زمین تباہ ہونے کے خطرے میں ہے۔ خدا کے کلام میں بتایا گیا ہے کہ یہ بُرے حالات اِس بات کا نشان ہیں کہ خدا جلد ہی دُنیا کو بُرے لوگوں سے پاک کرے گا۔ 2-‏تیمتھیس 3:‏1-‏5 کو پڑھیں۔‏

3.‏ ہمیں کیا کرنا چاہئے؟‏

ہمیں خدا کے بارے میں سیکھنا چاہئے۔ اُس نے ہمیں اپنا کلام دیا ہے تاکہ ہم اُس کے بارے میں سیکھ سکیں۔ پاک کلام ایک ایسے خط کی طرح ہے جو ایک شفیق باپ نے اپنے بچوں کے لئے لکھا ہے۔ اِس میں خدا نے ہمیں بتایا ہے کہ ہمیں کیا کرنا چاہئے تاکہ ہم اب بھی خوشی‌خوشی زندگی گزار سکیں اور مستقبل میں بھی ہمیشہ تک زمین پر رہ سکیں۔ شاید کچھ لوگوں کو اچھا نہ لگے کہ آپ پاک کلام کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں‏۔ لیکن یاد رکھیں کہ اِس تعلیم کے ذریعے آپ کا مستقبل خوشگوار ہو جائے گا۔ لہٰذا اِس موقعے کو ہاتھ سے نہ جانے دیں۔ امثال 29:‏25؛‏ مکاشفہ 14:‏6،‏ 7 کو پڑھیں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں