یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خ‌مر باب 20 ص.‏ 23
  • یہوواہ کے گواہوں کی گورننگ باڈی ہماری پیشوائی کیسے کرتی ہے؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • یہوواہ کے گواہوں کی گورننگ باڈی ہماری پیشوائی کیسے کرتی ہے؟‏
  • کون لوگ یہوواہ خدا کی مرضی پر چلتے ہیں؟‏
  • ملتا جلتا مواد
  • آج خدا کے بندوں کی پیشوائی کون کر رہا ہے؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2017ء
  • ‏”‏وفادار اور سمجھ‌دار غلام“‏ کیا کام کرتا ہے؟‏
    اب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی!‏—‏ایک فائدہ‌مند بائبل کورس
  • مسیحی دَور میں تھیوکریٹک انتظام
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1997ء
  • یہوواہ کے گواہوں کی گورننگ باڈی کیا ہے؟‏
    اکثر پوچھے جانے والے سوال
مزید
کون لوگ یہوواہ خدا کی مرضی پر چلتے ہیں؟‏
خ‌مر باب 20 ص.‏ 23

باب 20

یہوواہ کے گواہوں کی گورننگ باڈی ہماری پیشوائی کیسے کرتی ہے؟‏

پہلی صدی میں بزرگوں اور رسولوں کی جماعت

پہلی صدی عیسوی میں یروشلیم میں رسولوں اور بزرگوں کی جماعت

رسولوں اور بزرگوں کی جماعت کا ایک خط کلیسیاؤں میں پڑھا جا رہا ہے۔‏

رسولوں اور بزرگوں کی جماعت کا خط کلیسیاؤں میں پڑھا گیا۔‏

پہلی صدی عیسوی میں یروشلیم میں ”‏رسولوں اور بزرگوں“‏ کی ایک جماعت تھی جو تمام ممسوح مسیحیوں کی پیشوائی کرتی تھی اور اہم معاملوں کے بارے میں فیصلہ کرتی تھی۔ (‏اعمال 15:‏2‏)‏ کسی معاملے پر فیصلہ کرنے سے پہلے وہ اِس بات پر غور کرتے تھے کہ پاک صحیفوں میں اِس سلسلے میں کیا لکھا ہے۔ اِس کے بعد وہ خدا کی پاک روح کی رہنمائی کے مطابق فیصلہ کرتے تھے۔ (‏اعمال 15:‏25‏)‏ آج یہوواہ کے گواہوں کی گورننگ باڈی بھی اِسی مثال پر عمل کرتی ہے۔‏

خدا اِسے اپنی مرضی پوری کرنے کے لئے استعمال کرتا ہے۔‏ جو بھائی گورننگ باڈی کے رُکن ہیں، وہ ایسے ممسوح مسیحی ہیں جو خدا کے کلام کا گہرا مطالعہ کرتے ہیں۔ وہ کلیسیاؤں کی پیشوائی کرنے اور پاک کلام کے اصولوں کے مطابق فیصلے کرنے میں بڑا تجربہ رکھتے ہیں۔ گورننگ باڈی ہر ہفتے جمع ہوتی ہے اور دُنیابھر میں یہوواہ کے گواہوں کی ضروریات پر غور کرتی ہے۔ پھر وہ پاک کلام سے کلیسیاؤں کو ہدایات مہیا کرتی ہے۔ پہلی صدی عیسوی کی طرح وہ اِن ہدایات کو خطوں اور سفری نگہبانوں کے ذریعے کلیسیاؤں تک پہنچاتی ہے۔ اِس کے نتیجے میں یہوواہ خدا کے سب خادم ایک جیسی تعلیم پاتے ہیں اور ایک جیسا کام کرتے ہیں۔ (‏اعمال 16:‏4، 5‏)‏ گورننگ باڈی روحانی خوراک کو تیار کرنے کے کام کی نگرانی کرتی ہے اور بادشاہت کی مُنادی کے کام کو فروغ دیتی ہے۔ اِس کے علاوہ گورننگ باڈی کی نگرانی میں ایسے بھائیوں کو بھی مقرر کِیا جاتا ہے جو ہماری تنظیم میں ذمہ‌داریاں سنبھالتے ہیں۔‏

وہ خدا کی پاک روح کی رہنمائی پر چلتی ہے۔‏ گورننگ باڈی مانتی ہے کہ یہوواہ خدا کائنات کا حاکم ہے اور یسوع مسیح کلیسیا کے سربراہ ہیں۔ اِس لئے وہ ہر معاملے میں یہوواہ خدا اور یسوع مسیح کی رہنمائی حاصل کرتی ہے۔ (‏1-‏کرنتھیوں 11:‏3؛‏ افسیوں 5:‏23‏)‏ گورننگ باڈی کے رُکن خود کو خدا کے بندوں کے سربراہ نہیں سمجھتے۔ وہ باقی ممسوح مسیحیوں کی طرح ”‏میمنے [‏یعنی یسوع مسیح]‏ کے پیچھے پیچھے جاتے ہیں۔“‏ (‏مکاشفہ 14:‏4‏)‏ گورننگ باڈی اِس بات کے لئے بہت شکرگزار ہے کہ ہم اُس کے لئے دُعا کرتے ہیں۔‏

  • پہلی صدی عیسوی میں مسیحیوں کی پیشوائی کون کرتے تھے؟‏

  • آج‌کل یہوواہ کے گواہوں کی گورننگ باڈی کس طرح خدا کی رہنمائی حاصل کرتی ہے؟‏

مزید جاننے کے لئے یہ کریں:‏

اعمال 15:‏1-‏35 کو پڑھیں اور دیکھیں کہ جب پہلی صدی عیسوی میں ایک مسئلہ کھڑا ہوا تو رسولوں اور بزرگوں کی جماعت نے اِسے حل کرنے کے لئے پاک روح اور خدا کے کلام سے رہنمائی کیسے حاصل کی۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں