یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خ‌مر باب 19 ص.‏ 22
  • وفادار اور سمجھ‌دار غلام کون ہے؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • وفادار اور سمجھ‌دار غلام کون ہے؟‏
  • کون لوگ یہوواہ خدا کی مرضی پر چلتے ہیں؟‏
  • ملتا جلتا مواد
  • ‏”‏دیانت‌دار اور عقل‌مند نوکر کون‌سا ہے؟“‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2013ء
  • ایک ”‏نوکر“‏ جو دیانتدار اور عقلمند ہے
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2004ء
  • وہ ”‏برّہ کے پیچھےپیچھے چلتے ہیں“‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2009ء
  • یسوع مسیح اور اُسکے دیانتدار نوکر کے وفادار رہیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2007ء
مزید
کون لوگ یہوواہ خدا کی مرضی پر چلتے ہیں؟‏
خ‌مر باب 19 ص.‏ 22

باب 19

وفادار اور سمجھ‌دار غلام کون ہے؟‏

یسوع مسیح اپنے شاگردوں کو تعلیم دے رہے ہیں۔‏
یہوواہ کی ایک گواہ بائبل پر مبنی کتاب کا مطالعہ کر رہی ہے۔‏

ہم سب روحانی خوراک سے فائدہ حاصل کرتے ہیں۔‏

یہوواہ کے گواہوں کی گورننگ باڈی کے دو ارکان

اپنی موت سے کچھ دن پہلے یسوع مسیح نے اپنے شاگردوں سے ایک اہم موضوع پر بات کی۔ اُنہوں نے ایک ایسے نشان کے بارے میں بتایا جس سے ظاہر ہوگا کہ وہ آسمان پر بادشاہ بن گئے ہیں اور دُنیا کا آخری زمانہ شروع ہو گیا ہے۔ پھر اُنہوں نے یہ اہم سوال اُٹھایا:‏ ”‏وہ وفادار اور سمجھ‌دار غلام اصل میں کون ہے جسے اُس کے مالک نے اپنے گھر کے غلاموں پر مقرر کِیا ہے تاکہ اُن کو صحیح وقت پر کھانا دے؟“‏ (‏متی 24:‏3،‏ 45؛‏ مرقس 13:‏3، 4‏)‏ یسوع مسیح نے اپنے شاگردوں کو یقین دِلایا کہ وہ آخری زمانے میں ایک ایسے غلام کو مقرر کریں گے جو سچے مسیحیوں کو روحانی خوراک یعنی خدا کا علم مہیا کرے گا۔ یہ غلام ایک ہی شخص نہیں بلکہ لوگوں کا ایک گروہ ہے۔ اِس گروہ میں کون لوگ شامل ہیں؟‏

وہ یسوع مسیح کے ممسوح پیروکاروں پر مشتمل ہے۔‏ ”‏وفادار اور سمجھ‌دار غلام“‏ یہوواہ کے گواہوں کی گورننگ باڈی ہے جو یہوواہ خدا کے بندوں کو روحانی خوراک فراہم کرتی ہے۔ ہمیں اِس غلام کی بہت ضرورت ہے کیونکہ وہ ہر ایک کی ”‏ضرورت کے مطابق صحیح وقت پر کھانا“‏ دیتا ہے۔—‏لوقا 12:‏42‏۔‏

اُسے ”‏خدا کی کلیسیا“‏ کا اِنتظام سنبھالنے کی ذمہ‌داری دی گئی ہے۔‏ (‏1-‏تیمتھیس 3:‏15‏)‏ یسوع مسیح نے وفادار اور سمجھ‌دار غلام کو یہ ذمہ‌داری سونپی ہے کہ وہ زمین پر یہوواہ خدا کی تنظیم کا اِنتظام کرے۔ وہ تنظیم کے اثاثوں کی دیکھ‌بھال کرتا ہے، مُنادی کے کام کے لئے ہدایات دیتا ہے اور ہماری کلیسیاؤں کے ذریعے ہمیں تعلیم دیتا ہے۔ وفادار اور سمجھ‌دار غلام کتابوں اور رسالوں کے ذریعے اور اجلاسوں اور اجتماعوں کے ذریعے ہمیں صحیح وقت پر تعلیم مہیا کرتا ہے۔‏

غلام اِس لحاظ سے وفادار ہے کہ وہ بائبل کی سچائیوں پر قائم رہتا ہے اور دوسروں کو بھی یہ سچائیاں بتاتا ہے۔ وہ اِس لحاظ سے سمجھ‌دار ہے کہ وہ عقل‌مندی سے اُس کام کو سنبھالتا ہے جو یسوع مسیح نے اُسے سونپا ہے۔ (‏اعمال 10:‏42‏)‏ آج‌کل بہت سے لوگ پاک کلام کی سچائی کو قبول کر رہے ہیں اور وفادار اور سمجھ‌دار غلام اُنہیں کثرت سے روحانی خوراک فراہم کر رہا ہے۔ اِس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہوواہ خدا وفادار اور سمجھ‌دار غلام کو برکتوں سے نواز رہا ہے۔—‏یسعیاہ 60:‏22؛‏ 65:‏13‏۔‏

  • یسوع مسیح نے روحانی خوراک مہیا کرنے کی ذمہ‌داری کس کو سونپی؟‏

  • غلام کس لحاظ سے وفادار اور سمجھ‌دار ہے؟‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں