یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خ‌مر باب 10 ص.‏ 13
  • خاندانی عبادت کیا ہے؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • خاندانی عبادت کیا ہے؟‏
  • کون لوگ یہوواہ خدا کی مرضی پر چلتے ہیں؟‏
  • ملتا جلتا مواد
  • خاندانوں کے لئے ایک خاص بندوبست
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۱
  • آپ کا گھرانہ خوش کیسے رہ سکتا ہے؟—‏دوسرا حصہ
    اب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی!‏—‏ایک فائدہ‌مند بائبل کورس
  • خاندان کے طور پر یہوواہ خدا کی عبادت کریں
    اپنی گھریلو زندگی کو خوش‌گوار بنائیں
  • خاندانی عبادت—‏کیا آپ اِسے اَور دلچسپ بنا سکتے ہیں؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2014ء
مزید
کون لوگ یہوواہ خدا کی مرضی پر چلتے ہیں؟‏
خ‌مر باب 10 ص.‏ 13

باب 10

خاندانی عبادت کیا ہے؟‏

گھر والے، خاندانی مطالعہ کر رہے ہیں۔‏

جنوبی کوریا

ایک جوڑا بائبل کا مطالعہ کر رہا ہے۔‏

برازیل

یہوواہ کا ایک گواہ بائبل کا مطالعہ کر رہا ہے۔‏

آسٹریلیا

ایک خاندان بائبل موضوع پر بات کر رہا ہے۔‏

گنی

قدیم زمانے سے خدا کی مرضی ہے کہ گھر والے مل کر اُس کے کلام پر غور کریں اور یوں اُس کے اور ایک دوسرے کے زیادہ قریب ہو جائیں۔ (‏استثنا 6:‏6، 7)‏ اِس لئے یہوواہ کے گواہ ہر ہفتے خاندانی عبادت کے لئے ایک وقت مقرر کرتے ہیں۔ اِس دوران گھر والے مل کر بے‌تکلفی سے ایسے موضوعات پر بات‌چیت کرتے ہیں جو اُن سب کے لئے فائدہ‌مند ہوتے ہیں۔ اگر آپ اکیلے رہتے ہیں تو آپ اِس وقت کو بائبل کے کسی موضوع پر تحقیق کرنے کے لئے استعمال کر سکتے ہیں۔‏

خاندانی عبادت خدا کے زیادہ قریب ہونے کا موقع ہے۔‏ بائبل میں لکھا ہے:‏ ”‏خدا کے قریب جائیں تو وہ آپ کے قریب آئے گا۔“‏ (‏یعقوب 4:‏8‏)‏ جب ہم پاک کلام سے خدا کی صفتوں اور اُس کے کاموں کے بارے میں سیکھتے ہیں تو ہم یہوواہ خدا کو بہتر طور پر جاننے لگتے ہیں۔ اِس لئے شاید آپ خاندانی عبادت کے شروع میں بائبل کے کچھ باب پڑھ سکتے ہیں، مثلاً وہ باب جن پر اُس ہفتے مسیحی زندگی اور خدمت والے اِجلاس میں غور کِیا جائے گا۔ گھر کا ہر فرد باری‌باری کچھ آیتیں پڑھ سکتا ہے اور پھر سب مل کر اِس بات پر غور کر سکتے ہیں کہ اُنہوں نے کیا سیکھا ہے۔‏

خاندانی عبادت اپنے گھر والوں کے زیادہ قریب ہونے کا موقع ہے۔‏ جب گھر والے مل کر خاندانی عبادت کرتے ہیں تو اُن کا آپس کا بندھن مضبوط ہوتا ہے۔ یہ ایک ایسا موقع ہونا چاہئے جس کے لئے سب شوق سے جمع ہوں اور جس سے سب لطف اُٹھائیں۔ بچوں کی عمر کے مطابق والدین ایسے موضوعات کا انتخاب کر سکتے ہیں جو بچوں کے لئے فائدہ‌مند ہوں۔‏ شاید وہ مینارِنگہبانی اور جاگو!‏ کے رسالوں میں سے یا ہماری ویب‌سائٹ jw.org پر کچھ مضامین پر غور کر سکتے ہیں۔ اگر بچوں کو سکول میں کسی مسئلے کا سامنا ہو تو اِس پر بھی بات کی جا سکتی ہے۔ آپ جے‌ڈبلیو براڈکاسٹنگ (‎tv.jw.org‎) پر کوئی پروگرام دیکھ سکتے ہیں اور پھر اِس پر بات کر سکتے ہیں۔ آپ اُن گیتوں کی مشق بھی کر سکتے ہیں جو اجلاسوں پر گائے جاتے ہیں۔ خاندانی عبادت کے بعد چائے شائے کا اِنتظام بھی کِیا جا سکتا ہے۔‏

اگر سب گھر والے ہر ہفتے مل کر پاک کلام کا مطالعہ کرتے ہیں تو اُن کو بڑی خوشی ملتی ہے اور وہ بہت سے فائدے حاصل کرتے ہیں۔—‏زبور 1:‏1-‏3‏۔‏

  • ہم خاندانی عبادت کے لئے ایک وقت کیوں مقرر کرتے ہیں؟‏

  • والدین کیا کر سکتے ہیں تاکہ سب گھر والے خاندانی عبادت سے لطف اُٹھائیں؟‏

مزید جاننے کے لئے یہ کریں:‏

کلیسیا کے کچھ افراد سے پوچھیں کہ وہ خاندانی عبادت کے دوران کیا کرتے ہیں۔ یہ بھی معلوم کریں کہ آپ کی زبان میں یہوواہ کے گواہوں کی کون‌سی کتابیں دستیاب ہیں جو خاص طور پر بچوں کو تعلیم دینے کے لئے شائع کی گئی ہیں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں