یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خ‌مر ص.‏ 3
  • خدا کی مرضی کیا ہے؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • خدا کی مرضی کیا ہے؟‏
  • کون لوگ یہوواہ خدا کی مرضی پر چلتے ہیں؟‏
کون لوگ یہوواہ خدا کی مرضی پر چلتے ہیں؟‏
خ‌مر ص.‏ 3

خدا کی مرضی کیا ہے؟‏

خدا چاہتا ہے کہ پوری زمین ایک فردوس بن جائے اور زمین پر ہمیشہ تک امن اور سلامتی ہو۔‏

لیکن شاید آپ سوچیں کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے؟ خدا کے کلام بائبل میں بتایا گیا ہے کہ خدا کی بادشاہت زمین پر فردوس قائم کرے گی۔ خدا کی مرضی یہ ہے کہ سب لوگ اُس کی بادشاہت کے بارے میں سیکھیں اور جان جائیں کہ انسانوں کے لئے اُس کا مقصد کیا ہے۔—‏زبور 37:‏11،‏ 29؛‏ یسعیاہ 9:‏7‏۔‏

خدا چاہتا ہے کہ ہم خوش رہیں۔‏

جس طرح ایک باپ اپنے بچوں کا بھلا چاہتا ہے اِسی طرح ہمارا خالق چاہتا ہے کہ ہم ہمیشہ تک خوش رہیں۔ (‏یسعیاہ 48:‏17، 18‏)‏ خدا نے اپنے کلام میں وعدہ کِیا ہے کہ ”‏جو خدا کی مرضی پر عمل کرتا ہے، وہ ہمیشہ رہے گا۔“‏—‏1-‏یوحنا 2:‏17‏۔‏

خدا چاہتا ہے کہ ہم اُس کی رہنمائی پر چلیں۔‏

خدا کے کلام میں لکھا ہے کہ ہمارا خالق ہمیں ”‏اپنی راہیں“‏ بتاتا ہے تاکہ ”‏ہم اُس کے راستوں پر چلیں۔“‏ (‏یسعیاہ 2:‏2، 3‏)‏ اُس نے اپنے نام کی ’‏ایک ایسی قوم چُنی‘‏ ہے جو سب لوگوں کو اُس کی مرضی کے بارے میں بتاتی ہے۔—‏اعمال 15:‏14‏۔‏

خدا چاہتا ہے کہ اُس کے سب بندوں میں اتحاد ہو۔‏

یہوواہ خدا کی عبادت لوگوں میں اختلافات نہیں ڈالتی بلکہ اُن کو متحد کرتی ہے اور اُن کے درمیان محبت کو فروغ دیتی ہے۔ (‏یوحنا 13:‏35‏)‏ آج‌کل کون لوگ آپس میں متحد ہو کر خدا کی عبادت کر رہے ہیں اور پوری دُنیا میں لوگوں کو خدا کی راہوں کے بارے میں سکھا رہے ہیں؟ اِس سوال کا جواب جاننے کے لئے اِس کتاب کو پڑھیں۔‏

مزید جاننے کے لئے یہ کریں:‏

ہمارے ساتھ بائبل کا مطالعہ کریں۔‏ کیا آپ یہوواہ کے گواہوں کے ساتھ بائبل کا مطالعہ کر رہے ہیں؟ اگر نہیں تو کیا آپ چاہیں گے کہ کوئی یہوواہ کا گواہ آپ کے ساتھ بائبل کا مطالعہ کرے؟‏ ہم اِس کے لئے کوئی فیس وغیرہ نہیں لیتے۔ بائبل کا مطالعہ کرنے سے آپ خدا کی قربت حاصل کر سکتے ہیں۔‏

کتابیں منگوائیں۔‏ آپ یہوواہ کے گواہوں کی مقامی عبادت‌گاہ میں جا کر یا کسی یہوواہ کے گواہ سے رابطہ کرکے اپنی زبان میں کوئی ایسی کتاب منگوا سکتے ہیں جس میں بائبل کی تعلیمات کی وضاحت کی گئی ہے۔ یہ کتابیں مُفت ہیں۔‏

ہماری ویب‌سائٹ کو دیکھیں۔‏ یہوواہ کے گواہوں کی باضابطہ ویب‌سائٹ پر کئی زبانوں میں بائبل آن‌لائن دستیاب ہے۔ اِس کے علاوہ اِس پر 750 سے زیادہ زبانوں میں کتابیں اور رسالے بھی ہیں جنہیں آپ آن‌لائن پڑھ سکتے ہیں یا پھر پرنٹ کر سکتے ہیں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں