حصہ 14
آپ خدا کا ساتھ کیسے دے سکتے ہیں؟
خدا کے وفادار ہوں۔ 1-پطرس 5:6-9
ایسی رسموں میں حصہ لینے سے انکار کریں جو بائبل کے مطابق غلط ہیں۔ ایسا کرنے کے لئے آپ کو ہمت کی ضرورت ہوگی۔
سیاسی معاملوں میں کسی کی حمایت نہ کریں۔ ہمیں صرف یہوواہ خدا اور اُس کی بادشاہت کی حمایت کرنی چاہئے۔
خدا کی سنیں۔ اِسی میں آپ کی بھلائی ہے۔ متی 7:24، 25
یہوواہ کے گواہوں کے ساتھ جمع ہوں۔ وہ آپ کی مدد کریں گے تاکہ آپ خدا کی قربت حاصل کر سکیں۔
خدا کے بارے میں سیکھتے رہیں اور اُس کے حکموں پر عمل کریں۔
جب آپ کا ایمان زیادہ مضبوط ہو جائے گا تو آپ کو اپنی زندگی یہوواہ خدا کے لئے وقف کرنی چاہئے اور بپتسمہ لینا چاہئے۔—متی 28:19۔
خدا کی سنیں۔ بائبل کو پڑھیں اور اِس کو سمجھنے کے لئے یہوواہ کے گواہوں سے مدد لیں۔ پھر سیکھی ہوئی باتوں پر عمل کریں۔ ایسا کرنے سے آپ ہمیشہ کی زندگی پائیں گے۔—زبور 37:29۔