حصہ 12
آپ کے گھر کا ماحول خوشگوار کیسے ہو سکتا ہے؟
جس گھر میں محبت ہو، وہ خوشیوں سے بھر جاتا ہے۔ افسیوں 5:33
خدا چاہتا ہے کہ ایک آدمی صرف ایک عورت سے شادی کرے۔
شوہر کو اپنی بیوی کے ساتھ پیار اور مہربانی سے پیش آنا چاہئے۔
بیوی کو شوہر کا ساتھ دینا چاہئے۔
بچوں کو ماںباپ کا کہنا ماننا چاہئے۔
غصہ نہ کریں اور بےوفائی نہ کریں۔ کلسیوں 3:5، 8-10
خدا کے کلام میں بتایا گیا ہے کہ شوہر کو اپنی بیوی سے اِتنی ہی محبت کرنی چاہئے جتنی کہ وہ اپنے آپ سے کرتا ہے اور بیوی کو شوہر کا احترام کرنا چاہئے۔
جنسی ملاپ صرف ایسے مرد اور عورت میں جائز ہے جن کی آپس میں شادی ہوئی ہے۔ ایک سے زیادہ بیویاں رکھنا غلط ہے۔
خدا کے کلام پر عمل کرنے سے گھریلو زندگی خوشگوار ہو جاتی ہے۔