یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • ح‌ایم حصہ 13 ص.‏ 30-‏31
  • حقیقی ایمان رکھنے سے آپ کا مستقبل خوشگوار ہوگا!‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • حقیقی ایمان رکھنے سے آپ کا مستقبل خوشگوار ہوگا!‏
  • حقیقی ایمان—‏خوشگوار زندگی کی بنیاد
  • ذیلی عنوان
  • ملتا جلتا مواد
  • اپنے ایمان کو زیادہ مضبوط بناتے رہیں
  • حقیقی ایمان کی پہچان کیا ہے؟‏
    حقیقی ایمان—‏خوشگوار زندگی کی بنیاد
  • خدا کے وعدوں پر ایمان ظاہر کریں
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2016ء
  • ہمارا مستقبل کیا لانے والا ہے؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2008ء
  • ‏”‏میری بے‌اعتقادی کا علاج کر“‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—1992ء
مزید
حقیقی ایمان—‏خوشگوار زندگی کی بنیاد
ح‌ایم حصہ 13 ص.‏ 30-‏31

باب 13

حقیقی ایمان رکھنے سے آپ کا مستقبل خوشگوار ہوگا!‏

پاک صحیفوں میں یہ وعدہ پایا جاتا ہے کہ”‏راست‌باز ایمان سے جیتا رہے گا۔“‏ (‏رومیوں 1:‏17‏)‏ یہ ایک ایسا وعدہ ہے جس سے آپ کو بھی فائدہ حاصل ہو سکتا ہے۔‏

جب یسوع مسیح نے وہ کام ختم کر لیا جس کے لئے خدا نے اُنہیں زمین پر بھیجا تھا تو وہ آسمان پر چلے گئے۔ خدا کے کلام میں لکھا ہے کہ اُن کے شاگردوں کے دیکھتے ہی دیکھتے اُنہیں ’‏اُوپر اُٹھا لیا گیا اور بدلی نے اُنہیں چھپا لیا۔‘‏ (‏اعمال 1:‏9‏)‏ آسمان پر خدا نے یسوع مسیح کو بادشاہ کے طور پر مقرر کِیا۔ مستقبل میں جب یسوع مسیح ’‏اپنے جلال میں آئیں گے اور سب فرشتے اُن کے ساتھ آئیں گے تب وہ اپنے جلال کے تخت پر بیٹھیں گے۔ اور سب قومیں اُن کے سامنے جمع کی جائیں گی اور وہ ایک کو دوسرے سے جُدا کریں گے جیسے چرواہا بھیڑوں کو بکریوں سے جُدا کرتا ہے۔‘‏ (‏متی 25:‏31، 32‏)‏ یہ سب کب ہوگا؟‏

انجیل میں یسوع مسیح نے ایسے واقعات کی پیشینگوئی کی تھی جن سے ہم جان سکتے ہیں کہ وہ بہت جلد قوموں کی عدالت کریں گے۔ یسوع مسیح نے پیشینگوئی کی کہ ”‏قوم پر قوم اور سلطنت پر سلطنت چڑھائی کرے گی۔ اور بڑےبڑے بھونچال آئیں گے اور جا بجا کال اور مری پڑے گی اور .‏ .‏ .‏ بڑی‌بڑی دہشتناک باتیں اور نشانیاں ظاہر ہوں گی۔“‏—‏لوقا 21:‏7،‏ 10، 11‏۔‏

دُنیا کے بُرے حالات جیسے کہ جُرم، بیماری، جنگ، تشدد، قحط

دُنیا کے بُرے حالات سے ظاہر ہوتا ہے کہ یسوع مسیح بہت جلد دُنیا کی عدالت کریں گے۔‏

آج‌کل ہم دُنیا کے حالات سے دیکھ سکتے ہیں کہ یسوع مسیح نے جو کچھ کہا تھا، وہ پورا ہو رہا ہے۔ بہت جلد یسوع مسیح بدکار لوگوں کو تباہ کر دیں گے۔ اور پھر آخرکار شیطان کو بھی تباہ کر دیا جائے گا۔ پوری زمین فردوس بن جائے گی۔ لوگ ایک دوسرے کے ساتھ امن سے رہیں گے اور اُنہیں جانوروں سے کوئی خطرہ نہیں ہوگا۔ پاک صحیفوں میں لکھا ہے:‏ ”‏بھیڑیا برّہ کے ساتھ رہے گا اور چیتا بکری کے بچے کے ساتھ بیٹھے گا اور بچھڑا اور شیر بچہ اور پلا ہوا بیل مل‌جل کر رہیں گے اور ننھا بچہ اُن کی پیش‌روی کرے گا۔“‏ (‏یسعیاہ 11:‏6‏)‏ ”‏وہاں کے باشندوں میں بھی کوئی نہ کہے گا کہ مَیں بیمار ہوں .‏ .‏ .‏ اُس وقت اندھوں کی آنکھیں وا کی جائیں گی اور بہروں کے کان کھولے جائیں گے۔“‏ (‏یسعیاہ 33:‏24؛‏ 35:‏5‏)‏ یہاں تک کہ مُردوں کو بھی زندہ کِیا جائے گا۔ ”‏[‏یہوواہ]‏ خدا سب کے چہروں سے آنسو پونچھ ڈالے گا“‏ اور ”‏اِس کے بعد نہ موت رہے گی اور نہ ماتم رہے گا۔ نہ آہ‌ونالہ نہ درد۔“‏ (‏یسعیاہ 25:‏8؛‏ مکاشفہ 21:‏4‏)‏ تب زمین پر حالات بالکل ویسے ہی ہوں گے جیسے خدا شروع سے چاہتا تھا۔ یہ کتنا شاندار وقت ہوگا!‏

اپنے ایمان کو زیادہ مضبوط بناتے رہیں

خدا کس قسم کے لوگوں کو فردوس میں زندگی عطا کرے گا؟ یہ ایسے لوگ ہوں گے جو حقیقی ایمان رکھتے ہیں۔‏

یاد رکھیں کہ پاک صحیفوں کا علم حقیقی ایمان کی بنیاد ہے۔ اِس لئے خدا اور یسوع مسیح کے بارے میں علم حاصل کرتے رہیں۔‏

مختلف نسلوں کے لوگ فردوس میں ہنسی خوشی رہ رہے ہیں۔‏

حقیقی ایمان رکھنے والے لوگ ہمیشہ تک فردوس میں رہیں گے۔‏

حقیقی ایمان نیک کاموں سے ظاہر ہوتا ہے۔ پاک صحیفوں میں لکھا ہے:‏ ”‏ایمان .‏ .‏ .‏ بغیر اعمال کے مُردہ ہے۔“‏ (‏یعقوب 2:‏26‏)‏ نیک کام کرنے سے آپ خدا کی صفات کو ظاہر کرتے ہیں۔ لہٰذا اپنے دل میں انصاف‌پسندی اور محبت کو بڑھائیں، خدا کی حکمت سے سیکھتے رہیں اور اپنی قوت‌واختیار کو کبھی غلط طریقے سے استعمال نہ کریں۔‏

اگر آپ حقیقی ایمان رکھیں گے تو آپ کو بہت سی برکات ملیں گی۔ آپ کو نہ صرف اب خوشیاں حاصل ہوں گی بلکہ آپ کا مستقبل بھی بہت خوشگوار ہو گا۔‏

آپ اِن سوالوں کا کیا جواب دیں گے؟‏

  • یسوع مسیح اب کہاں ہیں؟‏

  • ہم کیسے جانتے ہیں کہ یسوع مسیح بہت جلد قوموں کی عدالت کریں گے؟‏

  • یسوع مسیح زمین پر کس طرح کے حالات لائیں گے؟‏

  • اپنے ایمان کو زیادہ مضبوط بنانے کے لئے آپ کیا کر سکتے ہیں؟‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں