یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • ح‌ایم حصہ 7 ص.‏ 18-‏19
  • نبیوں کے ذریعے خدا کے وعدے

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • نبیوں کے ذریعے خدا کے وعدے
  • حقیقی ایمان—‏خوشگوار زندگی کی بنیاد
  • ملتا جلتا مواد
  • سانپ کی نسل—‏کیسے بے‌نقاب کی جاتی ہے؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1996ء
  • خدا کے نبوّتی کلام پر ایمان رکھیں!‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2000ء
  • وہ شخص جس کی سب نبی گواہی دیتے ہیں
    سچے خدا کی عبادت کریں
  • مسیحا کے آنے کے بارے میں دانی‌ایل نبی کی پیشینگوئی
    پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں
حقیقی ایمان—‏خوشگوار زندگی کی بنیاد
ح‌ایم حصہ 7 ص.‏ 18-‏19

باب 7

نبیوں کے ذریعے خدا کے وعدے

قدیم زمانے کے نبی خدا پر مضبوط ایمان رکھتے تھے۔ اُن کے طرزِزندگی سے ظاہر ہوتا تھا کہ وہ خدا کے وعدوں پر بھروسہ رکھتے ہیں۔ خدا نے اپنے نبیوں کے ذریعے کونسے وعدے کئے؟‏

جب آدم اور حوا نے باغِ‌عدن میں خدا کے خلاف بغاوت کی تو خدا نے وعدہ کِیا کہ وہ ایک ایسے شخص کو مقرر کرے گا جو ”‏سانپ“‏ کے سر کو کچلے گا اور اُسے ہمیشہ کے لئے تباہ کر دے گا۔ یہ سانپ ‏’‏وہ بڑا اژدہا یعنی وہی پُرانا سانپ ہے جو اِبلیس اور شیطان کہلاتا ہے۔‘‏ (‏پیدایش 3:‏14، 15؛‏ مکاشفہ 12:‏9،‏ 12‏)‏ وہ شخص کون ہے جو شیطان کے سر کو کچلے گا؟‏

اِس وعدے کے تقریباً 2000 سال بعد یہوواہ خدا نے اپنے نبی ابرہام سے وعدہ کِیا کہ شیطان کے سر کو کچلنے والا شخص اُن کی نسل یعنی اُن کی اولاد میں سے پیدا ہوگا۔ خدا نے ابرہام نبی سے کہا:‏ ”‏تیری نسل کے وسیلہ سے زمین کی سب قومیں برکت پائیں گی کیونکہ تُو نے میری بات مانی۔“‏—‏پیدایش 22:‏18‏۔‏

سن 1473 قبل‌ازمسیح میں خدا نے موسیٰ نبی کو اُس شخص کی شناخت کے بارے میں مزید معلومات فراہم کیں جسے اُوپر دی گئی آیت میں ابرہام نبی کی ”‏نسل“‏ کہا گیا ہے۔ موسیٰ نبی نے بنی‌اسرائیل سے کہا:‏ ”‏[‏یہوواہ]‏ تیرا خدا تیرے لئے تیرے ہی درمیان سے یعنی تیرے ہی بھائیوں میں سے میری مانند ایک نبی برپا کرے گا۔ تُم اُس کی سننا۔“‏ (‏استثنا 18:‏15)‏ اِس آیت سے ظاہر ہوتا ہے کہ موسیٰ نبی کی مانند ایک نبی کو آنا تھا اور اِس نبی کو بھی ابرہام نبی کی اولاد سے پیدا ہونا تھا۔‏

خدا نے اِس بات کی بھی پیشینگوئی کی کہ یہ آنے والا نبی داؤد بادشاہ کی نسل سے ہوگا اور خود بھی ایک عظیم بادشاہ ہوگا۔ خدا نے داؤد بادشاہ سے کہا:‏ ”‏مَیں تیرے بعد تیری نسل کو جو تیرے صلب سے ہوگی کھڑا کرکے اُس کی سلطنت کو قائم کروں گا۔ .‏ .‏ .‏ مَیں اُس کی سلطنت کا تخت ہمیشہ کے لئے قائم کروں گا۔“‏ (‏2-‏سموئیل 7:‏12، 13‏)‏ خدا نے یہ بھی بتایا کہ داؤد بادشاہ کی نسل سے آنے والا نبی ”‏سلامتی کا شاہزادہ“‏ کہلائے گا اور ”‏اُس کی سلطنت کے اِقبال اور سلامتی کی کچھ اِنتہا نہ ہوگی۔ وہ داؔؤد کے تخت اور اُس کی مملکت پر آج سے ابد تک حکمران رہے گا اور عدالت اور صداقت سے اُسے قیام بخشے گا۔“‏ (‏یسعیاہ 9:‏6، 7‏)‏ یہ حکمران زمین پر امن اور انصاف کا دَور لائے گا۔ لیکن اِس حکمران کو کب آنا تھا؟‏

ابرہام نبی، موسیٰ نبی، داؤد نبی اور یسوع مسیح۔ خدا نے جس نسل کا وعدہ کِیا تھا، وہ سانپ کا سر کچل رہی ہے۔‏

خدا نے جس شخص کے آنے کا وعدہ کِیا تھا، اُس کو ‏.‏ ‏.‏ ‏.‏ ‏.‏ ‏.‏ ‏.‏ ابرہام نبی کی نسل میں سے ہونا تھا۔ ‏.‏ ‏.‏ ‏.‏ موسیٰ نبی کی مانند ایک نبی ہونا تھا۔ ‏.‏ ‏.‏ ‏.‏ داؤد بادشاہ کی نسل سے ہونا تھا۔ ‏.‏ ‏.‏ ‏.‏ 29ء میں ظاہر ہونا تھا۔ ‏.‏ ‏.‏ ‏.‏ شیطان کے سر کو کچلنا ہے۔‏

خدا کے فرشتے جبرائیل نے دانی‌ایل نبیa کو اِس سلسلے میں بتایا:‏ ”‏تُو معلوم کر اور سمجھ لے کہ یرؔوشلیم کی بحالی اور تعمیر کا حکم صادر ہونے سے ممسوح فرمانروا تک سات ہفتے اور باسٹھ ہفتے ہوں گے“‏ یعنی کُل 69 ہفتے۔ (‏دانی‌ایل 9:‏25‏)‏ یہ ہفتے سات‌سات دن کے نہیں بلکہ سات‌سات سال کے ہیں۔ لہٰذا 69 ہفتوں سے مُراد 483 سال کا عرصہ ہے۔ اِس عرصے کا آغاز 455 قبل‌ازمسیح میں ہوا اور یہ عرصہ 29 ء میں ختم ہوا۔‏b

‏”‏ممسوح فرمانروا“‏ کا اشارہ مسیح کی طرف ہے۔ یہ وہ شخص ہے جس کے بارے میں پیشینگوئی کی گئی تھی کہ وہ ابرہام نبی کی ”‏نسل“‏ میں سے پیدا ہوگا اور موسیٰ نبی کی مانند ایک نبی ہوگا۔ کیا مسیح واقعی 29 ء میں ظاہر ہوئے؟ اگلے باب میں اِس سوال کا جواب دیا جائے گا۔‏

a دانی‌ایل نبی کو دانیال بھی کہا جاتا ہے۔‏

b اِس پیشینگوئی کی وضاحت کے لئے کتاب اب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی!‏ کے صفحہ 255 پر نکتہ نمبر 2 کو دیکھیں۔ یہ کتاب یہوواہ کے گواہ شائع کرتے ہیں۔‏

آپ اِن سوالوں کے کیا جواب دیں گے؟‏

  • ابرہام نبی کی ”‏نسل“‏ میں سے آنے والا شخص شیطان کے ساتھ کیا کرے گا؟‏

  • خدا نے آنے والے نبی کے بارے میں موسیٰ نبی کے ذریعے کیا بتایا؟‏

  • خدا نے آنے والے نبی کے بارے میں داؤد بادشاہ سے کیا کہا؟‏

  • خدا کے فرشتے جبرائیل نے دانی‌ایل نبی کو کیا بتایا؟‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں