یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • پ‌ص ص.‏ 198-‏199
  • مسیحا کے آنے کے بارے میں دانی‌ایل نبی کی پیشینگوئی

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • مسیحا کے آنے کے بارے میں دانی‌ایل نبی کی پیشینگوئی
  • پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں
  • ملتا جلتا مواد
  • مسیح کے ظاہر ہونے کے متعلق دانی‌ایل کی پیش‌گوئی
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2017ء)‏
  • مسیحا کی آمد کے وقت کا انکشاف
    دانی‌ایل کی نبوّت پر دھیان دیں!‏
  • دانی‌ایل نبی کی پیشینگوئیاں
    خدا کا کلام—‏تمام انسانوں کے لئے ایک اہم پیغام
  • کیا پاک صحیفوں میں مستقبل کے بارے میں بتایا گیا ہے؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2012ء
پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں
پ‌ص ص.‏ 198-‏199

مزید معلومات

مسیحا کے آنے کے بارے میں دانی‌ایل نبی کی پیشینگوئی

یسوع مسیح کی پیدائش سے ۵۰۰ سال پہلے یہوواہ خدا نے دانی‌ایل نبی پر ایک نبوّت نازل کی۔ یہ پیشینگوئی اُس سال کو ظاہر کرتی ہے جب یسوع کو مسیحا کے طور پر مقرر کِیا جانا تھا۔ دانی‌ایل نبی نے یوں لکھا:‏ ”‏تُو معلوم کر اور سمجھ لے کہ یرؔوشلیم کی بحالی اور تعمیر کا حکم صادر ہونے سے ممسوح فرمانروا تک سات ہفتے اور باسٹھ ہفتے ہوں گے۔“‏—‏دانی‌ایل ۹:‏۲۵‏۔‏

اس آیت میں ایک خاص عرصے کا ذکر ہوا ہے جس کے آخر میں ”‏ممسوح فرمانروا“‏ یعنی مسیحا کو ظاہر ہونا تھا۔ سب سے پہلے ہمیں دیکھنا چاہئے کہ یہ عرصہ کب شروع ہوا تھا۔ پیشینگوئی میں بیان کِیا گیا ہے کہ اِسے ”‏یرؔوشلیم کی بحالی اور تعمیر کا حکم صادر ہونے سے“‏ شروع ہونا تھا۔ اِس حکم کو کب جاری کِیا گیا؟ نحمیاہ کی کتاب کے مطابق یہ حکم ”‏ارتخششتاؔ بادشاہ کے بیسویں برس“‏ میں جاری ہوا۔ (‏نحمیاہ ۲:‏۱،‏ ۵-‏۸‏)‏ تاریخ‌دانوں کا کہنا ہے کہ ارتخششتا بادشاہ نے اپنی حکمرانی سن ۴۷۵ قبلِ‌مسیح میں شروع کی۔ نتیجتاً اُس کا بیسواں برس ۴۵۵ قبلِ‌مسیح تھا۔ لہٰذا اسی سال میں وہ عرصہ شروع ہوا جس کے آخر میں مسیحا کو ظاہر ہونا تھا۔‏

دانی‌ایل نبی کی پیشینگوئی سے ہم یہ بھی جان جاتے ہیں کہ یہ عرصہ کتنا لمبا تھا۔ اس میں ’‏سات ہفتوں اور باسٹھ ہفتوں‘‏ کا ذکر ہوا ہے یعنی کُل ۶۹ ہفتوں کا۔ یہ عرصہ درحقیقت کتنا لمبا ہے؟ بائبل کے کئی ترجموں میں ظاہر کِیا گیا ہے کہ اس پیشینگوئی میں ایک ایک ہفتہ سات دنوں کی بجائے سات سالوں کے برابر ہے۔ اُس زمانے کے یہودی عام طور پر سات سال کے عرصے کو وقت کا ایک خاص پیمانہ سمجھتے تھے۔ مثال کے طور پر، ہر ساتویں سال وہ کھیتی‌باڑی نہیں کرتے تھے۔ (‏خروج ۲۳:‏۱۰، ۱۱)‏ ان باتوں سے ہم نتیجہ اخذ کر سکتے ہیں کہ جن ۶۹ ہفتوں کا ذکر دانی‌ایل نبی نے کِیا تھا، وہ ۶۹ ضرب ۷ سال یعنی ۴۸۳ سال کے برابر تھے۔‏

اب ہم حساب لگا کر مسیحا کے آنے کا سال دریافت کر سکتے ہیں۔ سن ۴۵۵ قبلِ‌مسیح سے اگر ہم ۴۸۳ سال آگے چلیں تو ہم ۲۹ عیسوی تک پہنچتے ہیں۔ واقعی، عین اُسی سال میں یسوع بپتسمہ لے کر مسیحا بن گیا۔‏a (‏لوقا ۳:‏۱، ۲،‏ ۲۱، ۲۲‏)‏ یہ پاک صحائف کی ان بیشمار پیشینگوئیوں کی صرف ایک ہی مثال ہے جو آج تک تکمیل پا چکی ہیں۔ اس پر غور کرنے سے ہمارا ایمان مضبوط ہوتا ہے۔‏

‏[‏فٹ‌نوٹ]‏

a سن ۴۵۵ قبلِ‌مسیح سے لے کر سن ۱ قبلِ‌مسیح تک ۴۵۴ سال تھے۔ سن ۱ قبلِ‌مسیح سے لے کر سن ۱ عیسوی تک ایک سال تھا۔ (‏وقت میں صفر کا پیمانہ نہیں ہوتا۔ اس لئے صفر نامی کوئی سن نہیں تھا۔)‏ پھر سن ۱ عیسوی سے لے کر ۲۹ عیسوی تک ۲۸ سال تھے۔ ان تین اعداد (‏۴۵۴ جمع ۱ جمع ۲۸)‏ کو جمع کرنے سے ۴۸۳ سال بنتے ہیں۔ پیشینگوئی کے مطابق مسیحا سترویں ہفتے کے دوران ”‏قتل کِیا جائے گا۔“‏ (‏دانی‌ایل ۹:‏۲۴،‏ ۲۶‏)‏ یہ ۳۳ عیسوی میں واقع ہوا۔ اس موضوع پر مزید معلومات کے لئے یہوواہ کے گواہوں کی شائع‌کردہ کتاب دانی‌ایل کی نبوّت پر دھیان دیں!‏ کا گیارھواں باب دیکھیں۔‏

‏[‏صفحہ ۱۹۹ پر ڈائیگرام/‏تصویریں]‏

‏(‏تصویر کے لئے چھپے ہوئے صفحے کو دیکھیں)‏

‏”‏ستر ہفتے“‏

۴۹۰ سال

۱ ہفتہ ۶۲ ہفتے ۷ ہفتے

‏(‏۷ سال)‏ (‏۴۳۴ سال)‏ (‏۴۹سال)‏

۳۶ ۳۳ ۲۹ → عیسوی قبلِ‌مسیح ← ۴۰۶ ۴۵۵

‏”‏ستر ہفتے“‏ مکمل ہوئے ”‏یرؔوشلیم کی بحالی اور تعمیر کا حکم“‏

مسیحا ’‏قتل ہوا‘‏ یروشلیم کی تعمیر مکمل ہوئی

مسیحا ظاہر ہوا

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں