یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • ح‌ایم حصہ 2 ص.‏ 4-‏5
  • حقیقی ایمان کی پہچان کیا ہے؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • حقیقی ایمان کی پہچان کیا ہے؟‏
  • حقیقی ایمان—‏خوشگوار زندگی کی بنیاد
  • ذیلی عنوان
  • ملتا جلتا مواد
  • آپ خود میں حقیقی ایمان کیسے پیدا کر سکتے ہیں؟‏
  • خدا کے وعدوں پر ایمان ظاہر کریں
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2016ء
  • ایمان—‏خدا کے ساتھ ہمارے رشتے کی جان
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2019ء
  • ‏”‏ہمارے ایمان کو بڑھا“‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2015ء
  • حقیقی ایمان رکھنے والوں کی پہچان
    حقیقی ایمان—‏خوشگوار زندگی کی بنیاد
مزید
حقیقی ایمان—‏خوشگوار زندگی کی بنیاد
ح‌ایم حصہ 2 ص.‏ 4-‏5

باب 2

حقیقی ایمان کی پہچان کیا ہے؟‏

ایک آدمی ایک نوٹ کو دیکھ رہا ہے۔‏

جعلی نوٹ کی طرح اُس ایمان کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا جو حقیقی نہیں ہے۔‏

لاکھوں لوگ خدا کے وجود پر ایمان رکھتے ہیں لیکن پھر بھی وہ جان‌بوجھ کر بُرے کام کرتے ہیں۔ ایسے ایمان کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ یہ جعلی نوٹوں کی طرح ہے جو دیکھنے میں تو اصلی لگتے ہیں لیکن اِن کی کوئی قیمت نہیں ہوتی۔ تو پھر حقیقی ایمان کی پہچان کیا ہے؟‏

پاک صحیفوں کا علم حقیقی ایمان کی بنیاد ہے۔‏ پاک صحیفوں کو پڑھنے سے ہم خدا کی ذات سے واقف ہو جاتے ہیں۔ اِن صحیفوں میں خدا کے احکام، اُس کی مرضی اور اُس کی تعلیمات کے بارے میں بتایا جاتا ہے۔ اِن میں سے کچھ تعلیمات یہ ہیں:‏

  • خدا ایک ہے اور اُس کا کوئی شریک نہیں۔‏

  • یسوع مسیحa قادرِمطلق خدا نہیں ہیں۔ وہ خدا کے نبی ہیں۔‏

  • خدا ہر قسم کی بُت‌پرستی سے منع کرتا ہے۔‏

  • دُنیا پر عدالت کا دن آنے والا ہے۔‏

  • مُردے زندہ ہوں گے اور فردوس میں رہیں گے۔‏

حقیقی ایمان نیک کاموں سے ظاہر ہوتا ہے۔‏ جب ہم نیک کام کرتے ہیں تو خدا کی تمجید ہوتی ہے۔ ایسے کام کرنے سے ہمیں خود بھی فائدہ ہوتا ہے اور دوسروں کو بھی۔ کچھ نیک کام یہ ہیں:‏

  • خدا کی عبادت کرنا۔‏

  • خود میں ایسی خوبیاں پیدا کرنا جو خدا کو پسند ہیں، خاص طور پر محبت کی خوبی۔‏

  • بُرے خیالوں اور خواہشوں کو رد کرنا۔‏

  • مشکلات اور مصیبتوں کے باوجود خدا کے وفادار رہنا۔‏

  • دوسروں کو خدا کے بارے میں تعلیم دینا۔‏

ایک گھرانہ ایک بوڑھی عورت کے لیے کھانا لایا ہے۔‏

حقیقی ایمان نیک کاموں سے ظاہر ہوتا ہے۔‏

آپ خود میں حقیقی ایمان کیسے پیدا کر سکتے ہیں؟‏

ایک آدمی اپنے پٹھوں کو مضبوط کرنے کے لیے ورزش کر رہا ہے۔‏

ایمان ایک پٹھے کی طرح ہے، اِسے جتنا استعمال کِیا جاتا ہے اُتنا ہی یہ مضبوط بن جاتا ہے۔‏

خدا سے مدد کی دُعا مانگیں۔‏ موسیٰ نبی نے خدا سے یوں التجا کی:‏ ”‏مجھ کو اپنی راہ بتا جس سے مَیں تجھے پہچان لوں تاکہ مجھ پر تیرے کرم کی نظر رہے۔“‏b خدا نے موسیٰ نبی کی دُعا قبول کی اور اُن کی رہنمائی کی۔ اِس طرح موسیٰ نبی نے خود میں حقیقی ایمان پیدا کِیا۔ خدا کی مدد سے آپ بھی خود میں حقیقی ایمان پیدا کر سکتے ہیں۔‏

پاک صحیفوں کا مطالعہ کرنے کے لئے وقت نکالیں۔‏ پاک صحیفوں میں توریت، زبور اور انجیل شامل ہیں جو بائبل میں پائے جاتے ہیں۔ اِس کتاب کا ترجمہ بہت سی زبانوں میں ہوا ہے اور دُنیا کے زیادہ‌تر لوگ اِسے اپنی زبان میں پڑھ سکتے ہیں۔ کیا آپ کے پاس بھی یہ الہامی صحیفے ہیں؟‏

پاک صحیفوں میں درج ہدایات پر عمل کریں۔‏ ایمان جسم کے ایک پٹھے کی طرح ہے۔ اِسے جتنا استعمال کِیا جاتا ہے یہ اُتنا ہی مضبوط بن جاتا ہے۔ اِس لئے اپنے ایمان کو مضبوط بنانے کے لئے اِس پر عمل کریں۔ اِس طرح آپ جان جائیں گے کہ خدا کی رہنمائی کو قبول کرنے میں بڑا فائدہ ہے۔ دراصل پاک صحیفوں کی ہدایات پر عمل کرنے سے بہت سے لوگوں کی زندگی زیادہ خوشگوار ہو گئی ہے۔ اِس سلسلے میں اگلے باب میں کچھ لوگوں کی مثالیں دی گئی ہیں۔‏

a یسوع مسیح کو عیسیٰ مسیح بھی کہا جاتا ہے۔‏

b توریت میں خروج 33:‏13 کو دیکھیں۔‏

آپ اِن سوالوں کے کیا جواب دیں گے؟‏

  • حقیقی ایمان کی بنیاد کیا ہے؟‏

  • حقیقی ایمان کن نیک کاموں سے ظاہر ہوتا ہے؟‏

  • آپ خود میں حقیقی ایمان کیسے پیدا کر سکتے ہیں؟‏

خدا نے اپنے کلام کو محفوظ رکھا ہے

قادرِمطلق خدا نے پاک صحیفوں کو ہر قسم کے ردوبدل سے محفوظ رکھا ہے۔ اِس میں کوئی شک نہیں کیونکہ وہ ایسا کرنے کی قدرت رکھتا ہے۔ پاک صحیفوں میں لکھا ہے:‏ ”‏گھاس مُرجھاتی ہے۔ پھول کملاتا ہے پر ہمارے خدا کا کلام ابد تک قائم ہے۔“‏—‏یسعیاہ 40:‏8‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں