گیت نمبر ۳۷
خدا کا پاک کلام
(۲-تیمتھیس ۳:۱۶، ۱۷)
۱. روشنی دیتا ہے پاک کلام
راہ دکھاتا صبحوشام
چلیں اِس کی ہدایت پہ
ملے رہائی تاریکی سے
۲. ہے الہامی یہ پاک کلام
اِس میں ہیں رب کے احکام
ہم تعلیم اِس سے پاتے ہیں
یوں ہم راستباز بن جاتے ہیں
۳. ظاہر کرتی ہے یہ کتاب
رب کا پیار ہے لاجواب
گر ہر دن اِس کو پڑھیں گے
ملیں گی برکتیں رب سے
(زبور ۱۱۹:۱۰۵؛ امثا ۴:۱۳ کو بھی دیکھیں۔)