گیت نمبر ۱۳
یہوواہ خدا کا شکر ادا کرو
(زبور ۹۵:۲)
۱. اَے باپ یہوواہ، ہم کریں حمد تیری
تیرا ہم کرتے ہیں شکر ادا
فکر تُو رکھتا ہمیشہ ہماری
تُو سنتا ہے ہر راستباز کی دُعا
ہم ہیں کمزور اور ہر روز کرتے خطا
معافی کی کرتے ہیں تجھ سے فریاد
تُو نے کر دیا قربان اپنا بیٹا
یوں تُو نے مول لئے سب آدمزاد
۲. وہ خوش ہیں جو تیری راہ پہ چلتے ہیں
جو سدا مانتے ہیں تیرے احکام
تیری عبادت ہم دل سے کرتے ہیں
یاد کریں ہم تیرے سب قوی کام
تُو بخشتا ہے اپنے بندوں کو طاقت
کہ مشکلات میں بھی ہم قائم رہیں
باعثِنجات ہوگی تیری بادشاہت
ہم تیرے کاموں کا چرچا کریں
۳. ساری زمین پر حمد تیری ہی ہوگی
اُس وقت کا کرتے ہیں ہم انتظار
موت نہ رہے گی اور نہ ہی بیماری
اَے باپ، تُو دے گا برکات بےشمار
قوموں سے لڑے گا جب تیرا بیٹا
مٹے گا بدی کا نامونشاں
تیرا ہم کرتے ہیں شکر، خدایا
تیری تمجید کرے سارا جہاں
(زبور ۶۵:۲، ۴، ۱۱؛ فل ۴:۶ کو بھی دیکھیں۔)