آپ کیلئے ہماری دعوت
ہمیں اِس بروشر کے ذریعے آپ کے ساتھ باتچیت کرنے سے بڑی خوشی حاصل ہوئی ہے۔ ہمیں اُمید ہے کہ آپ یہوواہ کے گواہوں کی بابت جانکر خوش ہوئے ہیں۔ براہِمہربانی ہمارے مقامی کنگڈم ہال میں آنے کی ہماری دعوت کو قبول فرمائیں۔ آپ دیکھیں گے کہ ہمارے اجلاس کیسے منعقد کئے جاتے ہیں۔ آپ دیکھیں گے کہ ہم دوسروں کو مسیح کی بادشاہت کے تحت فردوسی زمین کی خوشخبری میں شریک کرنے کیلئے کیا کرتے ہیں۔
خدا نے اسکا وعدہ کیا ہے۔ ”اُسکے وعدہ کے موافق ہم نئے آسمان اور نئی زمین کا انتظار کرتے ہیں جن میں راستبازی بسی رہیگی۔“ (۲-پطرس ۳:۱۳) کئی صدیاں بیت گئی ہیں۔ انتظار کا وقت اَب ختم ہوا چاہتا ہے۔ دنیا کی حالتیں اسکا اشارہ دیتی ہیں۔
”جس قدر اُس دن کو نزدیک ہوتے ہوئے دیکھتے ہو،“ پولس رسول نے کہا، ”محبت اور نیک کاموں کی ترغیب دینے کیلئے ایک دوسرے کا لحاظ رکھیں۔ اور ایک دوسرے کے ساتھ جمع ہونے سے باز نہ آئیں۔“ (عبرانیوں ۱۰:۲۴، ۲۵) اِسلئے ہم آپکو اپنے ساتھ جمع ہونے کیلئے پولس کی نصیحت پر عمل کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔