یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خ‌د سبق 3 ص.‏ 5
  • آپکو خدا کی بابت سیکھنے کی ضرورت ہے

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • آپکو خدا کی بابت سیکھنے کی ضرورت ہے
  • آپ خدا کے دوست بن سکتے ہیں!‏
  • ملتا جلتا مواد
  • آپ یہوواہ خدا کے دوست بن سکتے ہیں
    اب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی!‏—‏ایک فائدہ‌مند بائبل کورس
  • خدا آپکو دوستی کی دعوت دیتا ہے
    آپ خدا کے دوست بن سکتے ہیں!‏
  • سچے مذہب کی تلاش کیسے کریں
    آپ خدا کے دوست بن سکتے ہیں!‏
  • ہم اچھے دوستوں کا انتخاب کیسے کر سکتے ہیں؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2012ء
مزید
آپ خدا کے دوست بن سکتے ہیں!‏
خ‌د سبق 3 ص.‏ 5

سبق 3

آپکو خدا کی بابت سیکھنے کی ضرورت ہے

خدا کا دوست بننے کیلئے آپکو اُسکی بابت سیکھنے کی ضرورت ہے۔‏ کیا آپکے دوست آپکا نام جانتے اور اسے استعمال کرتے ہیں؟ وہ ایسا کرتے ہیں۔ خدا بھی چاہتا ہے کہ آپ اُسکا نام جانیں اور اُسے استعمال کریں۔ خدا کا نام یہوواہ ہے۔ (‏زبور 83:‏18؛‏ متی 6:‏9‏)‏ آپکو اُسکی پسند اور ناپسند کی بابت بھی سیکھنا چاہئے۔ آپکو اُسکے دوستوں اور دُشمنوں کی بابت جاننے کی ضرورت ہے۔ کسی کو پوری طرح جاننے کیلئے کچھ وقت لگتا ہے۔ بائبل بیان کرتی ہے کہ یہوواہ کی بابت سیکھنے کیلئے وقت نکالنا دانشمندی کی بات ہے۔—‏افسیوں 5:‏15، 16‏۔‏

خدا کے دوست وہی کام کرتے ہیں جس سے وہ خوش ہوتا ہے۔‏ اپنے دوستوں کی بابت سوچیں۔ اگر آپ اُن کیساتھ اچھا برتاؤ نہیں کرتے اور ایسے کام کرتے ہیں جن سے اُنہیں نفرت ہے تو کیا وہ آپ سے دوستی رکھیں گے؟ ہرگز نہیں!‏ اسی طرح اگر آپ خدا سے دوستی رکھنا چاہتے ہیں تو آپ کو بھی وہی کام کرنے کی ضرورت ہے جن سے وہ خوش ہوتا ہے۔—‏یوحنا 4:‏24‏۔‏

ایک خاندان چھوٹے دروازے کے پاس کھڑا ہے اور اُن لوگوں کو دیکھ رہا ہے جو تنگ راستے پر چل رہے ہیں۔‏

تمام مذاہب خدا کیساتھ دوستی کا سبب نہیں بنتے۔‏ خدا کے قریبی دوست، یسوع نے دو راستوں کا ذکر کِیا تھا۔ ایک راستہ کشادہ ہے جس پر لاتعداد لوگ رواں‌دواں ہیں۔ یہ راستہ تباہی کی طرف جاتا ہے۔ دوسرا راستہ تنگ ہے اور اُس پر بہت تھوڑے لوگ چل رہے ہیں۔ یہ راستہ ہمیشہ کی زندگی کی طرف جاتا ہے۔ اِسکا یہ مطلب ہے کہ اگر آپ خدا سے دوستی رکھنا چاہتے ہیں تو آپکو اُسکی پرستش کا دُرست طریقہ سیکھنا چاہئے۔—‏متی 7:‏13، 14‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں