یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خ‌د سبق 2 ص.‏ 4
  • خدا ہی آپکا بہترین دوست ہو سکتا ہے

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • خدا ہی آپکا بہترین دوست ہو سکتا ہے
  • آپ خدا کے دوست بن سکتے ہیں!‏
  • ملتا جلتا مواد
  • آپ یہوواہ خدا کے دوست بن سکتے ہیں
    اب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی!‏—‏ایک فائدہ‌مند بائبل کورس
  • خدا آپکو دوستی کی دعوت دیتا ہے
    آپ خدا کے دوست بن سکتے ہیں!‏
  • ‏”‏مَیں نے آپ کو دوست کہا ہے“‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2020ء
آپ خدا کے دوست بن سکتے ہیں!‏
خ‌د سبق 2 ص.‏ 4

سبق 2

خدا ہی آپکا بہترین دوست ہو سکتا ہے

ایک عورت بائبل پڑھ رہی ہے۔‏

خدا کا دوست بننا ہی آپکی زندگی کا بہترین مقصد ہو سکتا ہے۔‏ خدا آپکو خوشحال اور محفوظ رہنے کی تعلیم دے سکتا ہے؛ وہ آپ کو بہت سے غلط عقائد اور نقصان‌دہ رسموں سے چھٹکارا دِلائیگا۔ وہ آپ کی دُعائیں سنے گا۔ وہ ذہنی سکون اور اعتماد سے لطف‌اندوز ہونے کے لئے آپ کی مدد کریگا۔ (‏زبور 71:‏5؛‏ 73:‏28‏)‏ خدا مصیبت میں آپ کی مدد کریگا۔ (‏زبور 18:‏18‏)‏ اس کے علاوہ آپ خدا سے ہمیشہ کی زندگی کی بخشش بھی حاصل کر سکتے ہیں۔—‏رومیوں 6:‏23‏۔‏

ایک عورت ایسے خاندان سے مل رہی ہے جو خدا کے دوست ہیں۔‏

خدا کے نزدیک جانے سے آپ خدا کے دیگر دوستوں کی قربت میں بھی آ جائینگے۔‏ وہ بھی آپکے دوست بن جائیں گے۔ درحقیقت، وہ آپ کے لئے بہن بھائیوں کی طرح ہونگے۔ وہ آپ کو خدا کی بابت تعلیم دے کر خوش ہوں گے اور آپکی مدد اور حوصلہ‌افزائی بھی کرینگے۔‏

ہم خدا کے برابر نہیں ہیں۔‏ جب آپ خدا سے دوستی کے طالب ہوتے ہیں تو آپکو ایک اہم حقیقت کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ خدا کے ساتھ دوستی برابر کے لوگوں کے ساتھ دوستی کی مانند نہیں ہے۔ وہ ہم سے کہیں بڑا، صاحبِ‌حکمت اور طاقتور ہے۔ وہ ہمارا راست حاکم ہے۔ پس اگر ہم اُس کے دوست بننا چاہتے ہیں تو ہمیں اُسکی باتوں پر دھیان دینا اور اُس کے ہر حکم پر عمل کرنا چاہئے۔ یہ ہمیشہ ہمارے لئے مفید ثابت ہوگا۔—‏یسعیاہ 48:‏18‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں