یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • س‌ک کہانی 100
  • گتسمنی باغ میں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • گتسمنی باغ میں
  • پاک کلام کی سچی کہانیاں
  • ملتا جلتا مواد
  • یسوع مسیح کی گِرفتاری
    یسوع مسیح—‏راستہ، سچائی اور زندگی
  • یسوع کی گِرفتاری
    پاک کلام سے آپ کے لیے خاص سبق
  • لوگوں سے نہ ڈریں
    عظیم اُستاد سے سیکھیں
  • یسوع کی انسانی زندگی کا آخری دن
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1999ء
مزید
پاک کلام کی سچی کہانیاں
س‌ک کہانی 100
ssik a htiw suseJ syarteb saduJ ,enameshteG fo nedraG eht nI

کہانی نمبر ۱۰۰

گتسمنی باغ میں

یسوع مسیح اور رسول ایک باغ میں گئے جس کا نام گتسمنی تھا۔ وہ اکثر اِس باغ میں جاتے تھے۔ جب وہ وہاں پہنچے تو یسوع مسیح نے رسولوں سے کہا:‏ ”‏جاگتے رہو اور دُعا کرو۔“‏ پھر یسوع مسیح تھوڑی دُور گئے اور گھٹنے ٹیک کر دُعا کرنے لگے۔‏

کچھ دیر بعد وہ رسولوں کے پاس واپس آئے۔ پتہ ہے، اُنہوں نے کیا دیکھا؟ اُنہوں نے دیکھا کہ رسول سو رہے ہیں۔ یسوع مسیح نے پھر سے رسولوں سے کہا کہ ”‏جاگتے رہو۔“‏ لیکن جب یسوع مسیح چلے گئے تو رسول پھر سے سو گئے۔ ایسا تین بار ہوا۔ جب یسوع مسیح تیسری بار رسولوں کے پاس آئے تو اُنہوں نے رسولوں سے کہا:‏ ”‏تُم اِس مشکل وقت میں بھی سو رہے ہو!‏ دیکھو!‏ میرے دُشمن مجھے پکڑنے کے لئے آ رہے ہیں۔“‏

اُسی وقت باغ میں بہت سے آدمیوں کی آوازیں سنائی دیں۔ اُن کے پاس مشعلیں تھیں کیونکہ بہت اندھیرا تھا۔ اُن کے ہاتھ میں تلواریں اور لاٹھیاں بھی تھیں۔ یہ آدمی یسوع مسیح کے پاس پہنچے۔ اُن میں سے ایک آدمی نے جا کر یسوع مسیح کو چُوما۔ کیا آپ تصویر میں اِس آدمی کو دیکھ سکتے ہیں؟ یہ یہوداہ اسکریوتی ہیں۔ لیکن اُنہوں نے یسوع مسیح کو کیوں چُوما؟‏

یہوداہ اسکریوتی نے آدمیوں کو بتایا تھا کہ ”‏جس کو مَیں چُوموں گا، وہی یسوع مسیح ہوگا۔ پھر تُم اُس کو پکڑ لینا۔“‏ یسوع مسیح نے یہوداہ اسکریوتی سے کہا:‏ ”‏کیا تُم مجھے چُوم کر پکڑوا رہے ہو؟“‏ پھر کچھ آدمی یسوع مسیح کو گرفتار کرنے کے لئے آگے بڑھے۔ پطرس، یسوع مسیح کو بچانا چاہتے تھے۔ اُنہوں نے تلوار نکالی اور ایک آدمی پر حملہ کر دیا۔ اُس آدمی کا سر تو بچ گیا مگر اُس کا کان کٹ کر الگ ہو گیا۔ لیکن یسوع مسیح نے آدمی کا کان ٹھیک کر دیا۔‏

پھر یسوع مسیح نے پطرس سے کہا:‏ ”‏تلوار کو واپس رکھ لو۔ کیا تُم کو پتہ نہیں کہ اگر مَیں خدا سے مدد مانگوں تو خدا مجھے بچانے کے لئے ہزاروں فرشتے بھیج دے گا؟“‏ لیکن یسوع مسیح نے اِس کے لئے دُعا نہیں کی۔ پتہ ہے، کیوں؟ کیونکہ پاک کلام میں لکھا تھا کہ یسوع مسیح کے دُشمن اُن کو گرفتار کر لیں گے۔ اب وہ وقت آ گیا تھا کہ یہ بات پوری ہو۔ اِس لئے یسوع مسیح دُشمنوں کے ساتھ چلے گئے۔ آئیں، دیکھتے ہیں کہ پھر کیا ہوا۔‏

متی ۲۶:‏۳۶-‏۵۶؛‏ لوقا ۲۲:‏۳۹-‏۵۳؛‏ یوحنا ۱۸:‏۱-‏۱۲‏۔‏

کہانیوں کے بارے میں سوال

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں