یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • س‌ک کہانی 45
  • دریا کا پانی کہاں گیا؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • دریا کا پانی کہاں گیا؟‏
  • پاک کلام کی سچی کہانیاں
  • ملتا جلتا مواد
  • یہوواہ نے یشوع کو چُنا
    پاک کلام سے آپ کے لیے خاص سبق
  • یشوع کی کتاب سے اہم نکات
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2004ء
  • ایک بہت بڑا طوفان
    پاک کلام کی سچی کہانیاں
  • بنی‌اسرائیل کا نیا سردار
    پاک کلام کی سچی کہانیاں
پاک کلام کی سچی کہانیاں
س‌ک کہانی 45
reviR nadroJ eht gnissorc learsI fo noitan ehT

کہانی نمبر ۴۵

دریا کا پانی کہاں گیا؟‏

ذرا تصویر کو دیکھیں۔ بنی‌اسرائیل دریائے‌یردن کو پار کر رہے ہیں۔ لیکن دریا کا پانی کہاں گیا؟ کچھ منٹ پہلے دریا میں بہت سارا پانی تھا کیونکہ اُس موسم میں بہت بارش ہوتی تھی اور دریا کا پانی چڑھ جاتا تھا۔ لیکن اب دریا کا پانی سُوکھ گیا ہے اور بنی‌اسرائیل خشک زمین سے دریا پار کر رہے ہیں۔ یاد ہے کہ بنی‌اسرائیل نے بحرِقلزم بھی اِسی طرح سے پار کِیا تھا؟ آئیں، دیکھتے ہیں کہ دریائے‌یردن کا پانی کیسے خشک ہو گیا۔‏

جب بنی‌اسرائیل دریائے‌یردن کو پار کرنے والے تھے تو یہوواہ خدا نے یشوع سے کہا کہ ”‏کاہن عہد کے صندوق کو اُٹھائیں اور بنی‌اسرائیل کے آگے‌آگے چلیں۔ جب کاہن اپنے پاؤں دریا میں ڈالیں گے تو پانی بہنا بند ہو جائے گا۔“‏

پھر کاہنوں نے عہد کے صندوق کو اُٹھایا اور لوگوں کے آگے‌آگے چلنے لگے۔ دریا کا پانی بہت گہرا تھا اور بڑی تیزی سے بہہ رہا تھا۔ لیکن کاہنوں نے یہوواہ خدا پر بھروسا کِیا اور اپنے پاؤں پانی میں ڈال دئے۔ جیسے ہی اُنہوں نے پانی میں پاؤں ڈالے، دریا کا پانی رُک گیا۔ یہ ایک معجزہ تھا۔ یہوواہ خدا نے دریا کے پانی کو کہیں دُور روک دیا تھا۔ اِس لئے اُس جگہ جہاں بنی‌اسرائیل تھے، دریا خشک ہو گیا۔‏

ssorca klaw elpoep eht sa sredluohs rieht no tnanevoc eht fo kra eht htiw debrevir yrd eht no dnats stseirP

کاہن دریا کے بیچ میں جا کر کھڑے ہو گئے۔ کیا آپ اُن کو تصویر میں دیکھ سکتے ہیں؟ اِس کے بعد بنی‌اسرائیل خشک دریا میں سے گزر کر دوسری طرف چلے گئے۔‏

auhsoJ

جب بنی‌اسرائیل نے دریا پار کر لیا تو یہوواہ خدا نے یشوع سے کہا کہ ”‏۱۲ طاقت‌ور آدمیوں سے کہو کہ اُس جگہ سے جہاں کاہن کھڑے ہیں، ۱۲ پتھر اُٹھا لیں اور اِن کو اپنے ساتھ لے جائیں۔ پھر جس جگہ تُم آج رات ٹھہرو گے، وہاں اِن پتھروں کا ڈھیر لگا دو۔ بہت سال بعد جب تمہارے بچے پوچھیں گے کہ یہ پتھر یہاں کیوں پڑے ہیں تو تُم اُن کو بتانا کہ جب کاہن عہد کے صندوق کے ساتھ دریائے‌یردن کو پار کر رہے تھے تو یہوواہ خدا نے دریا کا پانی خشک کر دیا۔ پتھروں کا یہ ڈھیر اُس معجزے کی یادگار ہے۔“‏ اِس کے بعد یشوع نے ۱۲ اَور پتھر لئے اور جس جگہ کاہن دریا میں کھڑے تھے، وہاں اِن کا ڈھیر لگا دیا۔‏

پھر یشوع نے اُن کاہنوں سے کہا کہ ”‏عہد کے صندوق کے ساتھ دریا کے کنارے پر آ جاؤ۔“‏ جیسے ہی کاہن دریا میں سے نکلے، دریا میں پھر سے پانی بہنے لگا۔‏

یشوع ۳:‏۱-‏۱۷؛ یشوع ۴:‏۱-‏۱۸۔‏

کہانیوں کے بارے میں سوال

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں