یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • س‌ک کہانی 43
  • بنی‌اسرائیل کا نیا سردار

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • بنی‌اسرائیل کا نیا سردار
  • پاک کلام کی سچی کہانیاں
  • ملتا جلتا مواد
  • یہوواہ نے یشوع کو چُنا
    پاک کلام سے آپ کے لیے خاص سبق
  • یشوع نے کیا یاد رکھا
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2002ء
  • چٹان سے پانی
    پاک کلام کی سچی کہانیاں
  • بارہ جاسوس
    پاک کلام کی سچی کہانیاں
مزید
پاک کلام کی سچی کہانیاں
س‌ک کہانی 43
tseirp eht razaelE dna ,sesoM ,auhsoJ

کہانی نمبر ۴۳

بنی‌اسرائیل کا نیا سردار

موسیٰ بھی بنی‌اسرائیل کے ساتھ ملک کنعان جانا چاہتے تھے۔ اِس لئے اُنہوں نے یہوواہ خدا سے کہا کہ ”‏مجھے بھی دریائے‌یردن پار کرنے دے تاکہ مَیں بھی کنعان جاؤں۔“‏ لیکن یہوواہ خدا نے موسیٰ سے کہا:‏ ”‏بس موسیٰ!‏ اب مجھ سے اِس بارے میں بات مت کرنا۔“‏ کیا آپ کو پتہ ہے کہ یہوواہ خدا نے یہ کیوں کہا؟‏

یہوواہ خدا نے یہ اِس لئے کہا کیونکہ موسیٰ نے اُس کی بڑائی نہیں کی تھی۔ یاد ہے، جب موسیٰ نے چٹان سے پانی نکالا تھا تو اُنہوں نے کیا کہا تھا؟ اُنہوں نے بنی‌اسرائیل سے کہا تھا کہ وہ اور ہارون چٹان سے پانی نکالیں گے۔ لیکن یہ سچ نہیں تھا کیونکہ چٹان سے پانی یہوواہ خدا نے نکالا تھا۔ اِس لئے یہوواہ خدا نے موسیٰ اور ہارون سے کہا تھا کہ ”‏تُم دونوں کنعان نہیں جاؤ گے۔“‏

ہارون کوہِ‌ہور پر مر گئے تھے۔ اِس کے کچھ مہینے بعد یہوواہ خدا نے موسیٰ سے کہا کہ ”‏تُم اور الیعزر کاہن جاؤ اور یشوع کو بنی‌اسرائیل کے سامنے کھڑا کرو۔ پھر سب کو بتاؤ کہ اب یشوع نئے سردار ہیں۔“‏ موسیٰ نے وہی کِیا جو یہوواہ خدا نے اُن سے کہا تھا۔ ذرا تصویر کو دیکھیں، موسیٰ اور الیعزر کاہن، یشوع کے ساتھ کھڑے ہیں۔‏

پھر یہوواہ خدا نے یشوع سے کہا کہ ”‏بہادر بنو، ڈرو نہیں۔ مَیں تمہاری مدد کروں گا اور تُم بنی‌اسرائیل کو ملک کنعان لے کر جاؤ گے۔“‏

بعد میں یہوواہ خدا نے موسیٰ سے کہا کہ ”‏ملک موآب میں کوہِ‌نبو ہے۔ اُس پر چڑھ جاؤ۔“‏ جب موسیٰ کوہِ‌نبو کی چوٹی پر چڑھے تو اُنہوں نے ملک کنعان دیکھا۔ کنعان بہت خوب‌صورت ملک تھا۔ یہوواہ خدا نے موسیٰ سے کہا کہ ”‏یہی وہ ملک ہے جس کے بارے میں مَیں نے وعدہ کِیا تھا کہ مَیں اِس کو ابرہام، اِضحاق اور یعقوب کے بچوں کو دوں گا۔ مَیں نے تمہیں اِس ملک کو دیکھنے تو دیا ہے لیکن تُم اِس میں جا نہیں سکتے۔“‏

پھر موسیٰ کوہِ‌نبو پر مر گئے۔ اُن کی عمر ۱۲۰ سال تھی۔ اُس وقت وہ بالکل صحت‌مند تھے اور اُن کی نظر بھی ٹھیک تھی۔ جب بنی‌اسرائیل نے سنا کہ موسیٰ مر گئے ہیں تو وہ بہت روئے۔ لیکن وہ اِس بات پر خوش تھے کہ یشوع اُن کے نئے سردار ہیں۔‏

گنتی ۲۷:‏۱۲-‏۲۳؛ استثنا ۳:‏۲۳-‏۲۹؛ استثنا ۳۱:‏۱-‏۸، ۱۴-‏۲۳؛ استثنا ۳۲:‏۴۵-‏۵۲؛ استثنا ۳۴:‏۱-‏۱۲۔‏

کہانیوں کے بارے میں سوال

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں