یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • جاگو18 نمبر 2 ص.‏ 11
  • 8.‏ اچھی مثال قائم کریں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • 8.‏ اچھی مثال قائم کریں
  • جاگو!‏—‏2018ء
  • ذیلی عنوان
  • ملتا جلتا مواد
  • اِس کا کیا مطلب ہے؟‏
  • یہ کیوں اہم ہے؟‏
  • آپ کیا کر سکتے ہیں؟‏
  • کیا بائبل بچوں کی پرورش کرنے میں آپکی مدد کر سکتی ہے؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2004ء
  • والدین!‏ اپنے بچوں کے دل میں یہوواہ کے لیے محبت پیدا کریں
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2022ء
  • بچوں کو کن طریقوں سے سکھائیں؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2011ء
  • اَے اولاد والو!‏ اپنے بچوں کی محبت سے تربیت کرو
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2007ء
مزید
جاگو!‏—‏2018ء
جاگو18 نمبر 2 ص.‏ 11
ایک لڑکی برف پر اپنے باپ کے نقشِ‌قدم پر چل رہی ہے۔‏

آپ بچے کے لیے کس طرح کی مثال چھوڑ رہے ہیں تاکہ وہ آپ کے نقشِ‌قدم پر چلے؟‏

والدین کے لیے

8.‏ اچھی مثال قائم کریں

اِس کا کیا مطلب ہے؟‏

جو والدین اپنے بچوں کے لیے اچھی مثال قائم کرتے ہیں، وہ اُن باتوں پر عمل کرتے ہیں جو وہ سکھاتے ہیں۔ مثال کے طور پر ہو سکتا ہے کہ آپ کسی سے ملنا نہیں چاہتے اِس لیے آپ کہہ دیتے ہیں کہ ”‏اُس سے کہو کہ مَیں گھر پر نہیں ہوں۔“‏ اگر آپ کا بچہ آپ کی یہ بات سُن لیتا ہے تو کیا آپ اُس سے سچ بولنے کی توقع کر سکتے ہیں؟‏

‏”‏عام طور پر کہا جاتا ہے کہ ”‏جو مَیں کہتا ہوں، وہ کرو نہ کہ وہ جو مَیں کرتا ہوں۔“‏ لیکن بچوں کے سلسلے میں یہ بات کام نہیں کرتی۔ بچے سپنج کی طرح ہوتے ہیں جو ہر اُس چیز کو جذب کر لیتے ہیں جو ہم کہتے اور کرتے ہیں۔ اور اگر ہم خود اُس بات پر عمل نہیں کرتے جو ہم اُنہیں سکھاتے ہیں تو وہ ہمیں ضرور بتائیں گے۔“‏—‏ڈیوڈ۔‏

پاک کلام کا اصول:‏ ”‏آپ جو نصیحت کرتے ہیں کہ ”‏چوری نہ کرو،“‏ کیا آپ خود چوری کرتے ہیں؟“‏—‏رومیوں 2:‏21‏۔‏

یہ کیوں اہم ہے؟‏

بچے یہاں تک کہ نوجوان بھی جتنا اپنے والدین سے سیکھتے ہیں اُتنا کسی اَور سے نہیں سیکھتے، اپنے ہم‌عمروں سے بھی نہیں۔ اِس کا مطلب ہے کہ آپ اپنے بچوں کی صحیح راستے پر رہنمائی کرنے کے سلسلے میں سب سے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں بشرطیکہ آپ خود بھی اُن باتوں پر عمل کریں جن کی آپ نصیحت کرتے ہیں۔‏

‏”‏شاید ہم کوئی بات سو بار کہیں اور سوچیں کہ ہمارا بچہ سُن رہا ہے یا نہیں لیکن اگر ہم صرف ایک بار وہ کام نہیں کرتے جو ہم کہتے ہیں تو بچہ اِس پر توجہ ضرور دِلائے گا۔ بچے وہ سب کچھ دیکھتے ہیں جو ہم کرتے ہیں، اُس وقت بھی جب ہمیں لگتا ہے کہ اُن کا دھیان کہیں اَور ہے۔“‏—‏نکول۔‏

پاک کلام کا اصول:‏ ”‏جو دانش‌مندی اُوپر سے آتی ہے، وہ .‏ .‏ .‏ بے‌ریا [‏یعنی ریاکاری سے پاک]‏ ہوتی ہے۔“‏—‏یعقوب 3:‏17‏۔‏

آپ کیا کر سکتے ہیں؟‏

اپنے معیاروں کا جائزہ لیں۔‏ آپ کس طرح کے پروگرام اور فلمیں وغیرہ دیکھتے ہیں؟ آپ اپنے جیون ساتھی اور بچوں کے ساتھ کیسا سلوک کرتے ہیں؟ آپ کے دوست کس طرح کے ہیں؟ کیا آپ دوسروں کا خیال رکھتے ہیں؟ سادہ لفظوں میں کہیں تو کیا آپ خود ایک ایسے شخص ہیں جیسا آپ اپنے بچوں کو بنانا چاہتے ہیں؟‏

‏”‏مَیں اور میرے شوہر کبھی بچوں کو کسی ایسے اصول کی پابندی کرنے کو نہیں کہتے جس پر ہم خود عمل نہیں کرتے۔“‏—‏کرسٹین۔‏

غلطی پر معافی مانگیں۔‏ آپ کے بچے پہلے سے جانتے ہیں کہ آپ عیب‌دار ہیں۔ جب بھی مناسب ہو اپنے جیون ساتھی اور بچوں سے معافی مانگیں۔ یوں آپ ایمان‌داری اور خاکساری کے سلسلے میں ایک اہم سبق سکھانے کے قابل ہوں گے۔‏

‏”‏یہ ضروری ہے کہ جب ہم غلطی پر ہوں تو بچے یہ سنیں کہ ہم اپنی غلطی کو تسلیم کر رہے ہیں اور معافی مانگ رہے ہیں۔ اگر ہم ایسا نہیں کرتے تو وہ صرف اپنی غلطیوں پر پردہ ڈالنا سیکھیں گے۔“‏—‏روبن۔‏

‏”‏والدین کے طور پر ہم اپنے بچوں پر سب سے زیادہ اثرانداز ہوتے ہیں۔ اُنہیں سکھانے کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم اُنہیں اپنی مثال سے سکھائیں کیونکہ وہ ہمیں ہر وقت دیکھتے ہیں۔ ہم جس طریقے سے زندگی گزارتے ہیں، وہ بچوں کے لیے ایک کُھلی کتاب کی طرح ہوتا ہے جس سے وہ ہر وقت کچھ نہ کچھ سیکھتے ہیں۔“‏—‏وینڈل۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں