یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • جاگو15 اکتوبر ص.‏ 7
  • مشرقِ‌وسطیٰ پر ایک نظر

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • مشرقِ‌وسطیٰ پر ایک نظر
  • جاگو!‏—‏2015ء
  • ذیلی عنوان
  • ملتا جلتا مواد
  • مے بنانے کے ماہر
  • آبادی میں شدید اِضافہ
  • قدیم سِکوں کا ذخیرہ
  • یسوع مسیح کا پہلا معجزہ
    یسوع مسیح—‏راستہ، سچائی اور زندگی
  • ایک غیرمتوقع جگہ پر سچائی پانا
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2002ء
  • کیا شراب پینا جائز ہے؟‏
    جاگو!‏—‏2007ء
جاگو!‏—‏2015ء
جاگو15 اکتوبر ص.‏ 7
مشرقِ وسطیٰ میں ایک بازار کا منظر

عالمی اُفق

مشرقِ‌وسطیٰ پر ایک نظر

کئی قدیم‌ترین تہذیبوں نے مشرقِ‌وسطیٰ میں جنم لیا اور اِس لیے ماہرِآثارِقدیمہ کو اِس علاقے سے قدیم زمانے کی بہت سی چیزیں ملی ہیں۔‏

مے بنانے کے ماہر

تین بڑے مٹکے

2013ء میں ماہرِآثارِقدیمہ نے موجودہ اِسرائیل میں قدیم کنعانی قوم کا ایک تہ‌خانہ دریافت کِیا جو تقریباً 3700 سال پُرانا ہے۔ اِس تہ‌خانے میں 40 بڑے بڑے مٹکے تھے جن میں مے کو ذخیرہ کِیا جاتا تھا۔ اِن مٹکوں میں اِتنی مے بھری جا سکتی ہے جتنی کہ آج 3000 مے کی بوتلوں میں ڈالی جا سکتی ہے۔ ایک ماہرِآثارِقدیمہ نے اِن مٹکوں میں جمی مے پر تحقیق کی اور یہ نتیجہ اخذ کِیا کہ قدیم کنعانی لوگ مے بنانے میں بڑی مہارت رکھتے تھے کیونکہ ”‏ہر مٹکے میں موجود مے ایک ہی ترکیب کے مطابق بنائی گئی تھی۔“‏

کیا آپ جانتے ہیں؟‏ پاک کلام میں بتایا گیا ہے کہ قدیم اِسرائیل میں بہترین مے تیار کی جاتی تھی اور بڑے بڑے مٹکوں میں ذخیرہ کی جاتی تھی۔—‏غزلُ‌الغزلات 7:‏9؛‏ یرمیاہ 13:‏12‏۔

آبادی میں شدید اِضافہ

اخبار دی گارڈیئن کی ایک رپورٹ کے مطابق مصر میں 2010ء کی نسبت 2012ء میں 5 لاکھ 60 ہزار زیادہ بچے پیدا ہوئے۔ مصر کے تحقیقاتی اِدارے ”‏بصیرۃ“‏ کے ڈائریکٹر ماجد عثمان نے کہا:‏ ”‏مصری تاریخ میں پیدائش کی شرح میں پہلے کبھی اِتنا اِضافہ نہیں ہوا۔“‏ بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آبادی اِسی رفتار سے بڑھتی گئی تو مصر میں پانی، توانائی اور خوراک کی کمی میں اَور بھی اِضافہ ہو جائے گا۔‏

کیا آپ جانتے ہیں؟‏ پاک کلام کے مطابق خدا چاہتا ہے کہ زمین اِنسانوں سے مناسب حد تک بھر جائے اور سب کی ضروریات پوری ہوں۔—‏پیدایش 1:‏28؛‏ زبور 72:‏16‏۔‏

قدیم سِکوں کا ذخیرہ

ملک اِسرائیل کی ایک شاہراہ کے نزدیک کانسی کے 100 سے زیادہ سِکے دریافت ہوئے ہیں جن پر یہ عبارت کندہ ہے:‏ چوتھا سال۔ یہ عبارت رومی حکومت کے خلاف یہودیوں کی بغاوت کے چوتھے سال (‏69ء-‏70ء)‏ کی طرف اِشارہ کرتی ہے۔ اِس بغاوت کے نتیجے میں یروشلیم کو تباہ کر دیا گیا۔ ایک ماہرِآثارِقدیمہ نے اِن سِکوں کے بارے میں کہا:‏ ”‏لگتا ہے کہ جس شخص نے اِن کو چھپایا تھا، اُسے خدشہ تھا کہ تباہی سر پر کھڑی ہے۔ شاید وہ رومی فوج کی پیش‌قدمی کو دیکھ رہا تھا .‏ .‏ .‏ اور اُس نے یہ سوچ کر اپنا مال چھپا دیا کہ وہ اِسے بعد میں نکال لے گا۔“‏

کیا آپ جانتے ہیں؟‏ یسوع مسیح نے 33ء میں پیش‌گوئی کی کہ رومی فوج یروشلیم کا محاصرہ کرے گی۔ اُنہوں نے مسیحیوں کو ہدایت دی کہ وہ موقع ملتے ہی پہاڑی علاقوں میں پناہ لے لیں‏۔—‏لُوقا 21:‏20-‏24‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں