یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • جاگو14 جولائی ص.‏ 14-‏15
  • نسلی تعصب

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • نسلی تعصب
  • جاگو!‏—‏2014ء
  • ذیلی عنوان
  • ملتا جلتا مواد
  • مختلف نسلوں کی شروعات کیسے ہوئی؟‏
  • کیا کوئی نسل دوسری نسل سے افضل ہے؟‏
  • کیا سب نسلوں کے لوگوں کے ساتھ برابری کا سلوک ہو سکتا ہے؟—‏پاک کلام میں اِس حوالے سے کیا بتایا گیا ہے؟‏
    مزید موضوعات
  • پاک کلام میں مختلف رنگ‌ونسل کے لوگوں کی آپس میں شادی کے حوالے سے کیا بتایا گیا ہے؟‏
    پاک کلام سے متعلق سوال و جواب
  • کیا خدا کی نظر میں انسانوں کی ایک نسل دوسری نسلوں سے افضل ہے؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2011ء
جاگو!‏—‏2014ء
جاگو14 جولائی ص.‏ 14-‏15
دو مختلف نسلوں کے آدمی

پاک صحیفوں کی روشنی میں

نسلی تعصب

مختلف نسلوں کی شروعات کیسے ہوئی؟‏

‏”‏آؔدم نے اپنی بیوی کا نام حوؔا رکھا اِس لئے کہ وہ سب زندوں کی ماں ہے۔“‏‏—‏پیدایش 3:‏20‏۔‏

ماہرین کا کہنا:‏

اقوامِ‌متحدہ کے اِدارہ برائے تعلیم، سائنس و ثقافت (‏یونیسکو)‏ کے ایک بیان میں لکھا تھا کہ ”‏سب اِنسان ایک ہی قسم سے تعلق رکھتے ہیں اور اُن کے آباؤاجداد بھی ایک ہیں۔“‏—‏نسل اور نسلی تعصب پر مسودہ، 1978ء۔‏

پاک صحیفوں کی تعلیم:‏

جب خدا نے پہلے دو اِنسانوں یعنی آدم اور حوا کو بنایا تو اُس نے اُن سے کہا:‏ ”‏پھلو اور بڑھو اور زمین کو معمورومحکوم کرو۔“‏ (‏پیدایش 1:‏28‏)‏ لہٰذا آدم اور حوا تمام اِنسانوں کے ماں‌باپ تھے۔ پھر نوح کے زمانے میں ایک طوفان آیا جس میں زیادہ‌تر لوگ ہلاک ہو گئے۔ لیکن چار جوڑے بچ گئے یعنی نوح اور اُن کی بیوی اور اُن کے تینوں بیٹے اور اُن کی بیویاں۔ پاک صحیفوں میں بتایا گیا ہے کہ ہم سب نوح کے بیٹوں کی اولاد ہیں۔—‏پیدایش 9:‏18، 19‏۔‏

کیا کوئی نسل دوسری نسل سے افضل ہے؟‏

‏”‏[‏خدا]‏ نے ایک شخص کو خلق کِیا تاکہ  دُنیا کی تمام قومیں اُس سے نکل کر  پوری دُنیا میں پھیل جائیں۔“‏‏—‏اعمال 17:‏26‏،‏ اُردو جیو ورشن۔‏

کچھ لوگوں کا نظریہ:‏

بیسویں صدی میں کچھ گروہوں نے اِس نظریے کو اپنایا کہ اُن کی نسل دوسری نسلوں سے بہتر ہے۔ مثال کے طور پر جرمنی کی ایک سیاسی پارٹی کے ارکان یعنی نازیوں کا کہنا تھا کہ اُن کی نسل قدرتی طور پر دوسری نسلوں سے اعلیٰ ہے۔ اِس کے برعکس یونیسکو کے جس مسودے کا پہلے ذکر کِیا گیا ہے، اُس کے مطابق سب اِنسان برابر ہیں کیونکہ اُن سب کی بنیاد ایک ہی ہے۔‏

پاک صحیفوں کی تعلیم:‏

پاک کلام میں لکھا ہے:‏ ”‏خدا کسی کا طرف‌دار نہیں بلکہ ہر قوم میں جو اُس سے ڈرتا اور راست‌بازی کرتا ہے وہ اُس کو پسند آتا ہے۔“‏ (‏اعمال 10:‏34، 35‏)‏ اِس لیے یہ سوچنا غلط ہے کہ ایک نسل دوسری نسل سے بہتر ہے۔‏

یسوع مسیح نے ظاہر کِیا کہ مسیحیوں کو دوسرے لوگوں کو کیسا خیال کرنا چاہیے۔ اُنہوں نے کہا:‏ ”‏تُم سب بھائی ہو۔“‏ (‏متی 23:‏8‏)‏ اُنہوں نے یہ دُعا بھی کی کہ اُن کے پیروکار متحد ہوں اور ”‏ایک ہو جائیں“‏ بجائے اِس کے کہ اُن میں پھوٹ یا تفرقے ہوں۔—‏یوحنا 17:‏20-‏23؛‏ 1-‏کرنتھیوں 1:‏10‏۔‏

کیا نسلی تعصب کبھی ختم ہوگا؟‏

‏’‏آخری دنوں میں یوں ہوگا کہ یہوواہ کے گھر کا پہاڑ قائم کِیا جائے گا اور سب قومیں وہاں پہنچیں گی۔‘‏‏—‏یسعیاہ 2:‏2‏۔‏

کچھ لوگوں کی رائے:‏

چونکہ نسلی تعصب بہت عام ہے اِس لیے بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ اِسے مٹانے کی کوششیں بڑی حد تک ناکام رہی ہیں۔ اور بعض لوگوں کو لگتا ہے کہ نسلی تعصب کبھی ختم نہیں ہوگا۔‏

پاک صحیفوں کی تعلیم:‏

خدا نسلی تعصب کو ہمیشہ تک برداشت نہیں کرے گا۔ اِس کی بجائے اُس کی بادشاہت کے تحت ”‏ہر ایک قوم اور قبیلہ اور اُمت اور اہلِ‌زبان“‏ کے لوگ متحد ہو کر اُس کی خدمت کریں گے اور ایک دوسرے سے سچی محبت کریں گے۔ (‏مکاشفہ 7:‏9‏)‏ خدا کی بادشاہت ایک خواب نہیں ہے بلکہ یہ ایک حقیقی حکومت ہے جو زمین کے حالات کو بالکل بدل دے گی۔ تب اِنسانوں کے سلسلے میں خدا کی مرضی پوری ہوگی اور زمین ایک ایسی جگہ بن جائے گی جو تعصب سے پا ک ہوگی۔‏a

a مزید معلومات کے لیے کتاب پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں کے باب نمبر 3 کو دیکھیں۔ (‏یہ کتاب یہوواہ کے گواہوں نے شائع کی ہے۔)‏آپ اِسے اِس ویب‌سائٹ سے ڈاؤن‌لوڈ کر سکتے ہیں:‏ www.jw.org

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں