یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • جاگو14 جنوری ص.‏ 6-‏7
  • برازیل کی سیر

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • برازیل کی سیر
  • جاگو!‏—‏2014ء
جاگو!‏—‏2014ء
جاگو14 جنوری ص.‏ 6-‏7

رنگ‌برنگی دُنیا | برازیل

برازیل کی سیر

یہ فے‌ژوآدا ہے جو کہ ایک مشہور برازیلی کھانا ہے۔‏

اِس پرندے کا نام ٹوکانہ ہے۔‏

برازیل کے آبائی لوگ شکار اور کھیتی‌باڑی کرکے اپنا گزر بسر کرتے تھے۔ جب پُرتگالی یہاں آئے تو اُنہوں نے رومن کیتھولک مذہب کو متعارف کرایا۔ پھر وقت گزرنے کے ساتھ‌ساتھ یہاں پر بہت سے گِرجاگھر بنائے گئے۔ اکثر اِن کے اندر کی دیواریں لکڑی کے ایسے مجسّموں سے سجی ہوئی ہیں جن پر سونے کا پتر چڑھایا گیا ہے۔‏

سولہویں سے اُنیسویں صدی عیسوی تک تقریباً 40 لاکھ افریقیوں کو غلام بنا کر برازیل لایا گیا تاکہ اُن سے کھیتی‌باڑی کرائی جائے۔ افریقی غلام اپنے ساتھ اپنے‌اپنے قبیلوں کی مذہبی رسمیں بھی لائے۔ اور آہستہ‌آہستہ اِن رسموں نے مختلف چھوٹے موٹے مذاہب کی شکل اِختیار کرلی۔ یہاں کی موسیقی، رقص اور کھانوں پر بھی افریقی ثقافت کا اثر صاف نظر آتا ہے۔‏

یہاں کے ایک روایتی کھانے کا نام ”‏فے‌ژوآدا“‏ ہے جو اصل میں ایک پُرتگالی کھانا ہے۔ اِسے طرح‌طرح کے گوشت اور کالے لوبیے سے تیار کِیا جاتا ہے اور چاولوں اور کرم‌کلہ (‏جو کہ بند گوبھی کی ایک قسم ہے)‏ کے ساتھ کھایا جاتا ہے۔ اُنیسویں اور بیسویں صدی میں یورپ (‏خاص طور پر جرمنی، اِٹلی، پولینڈ اور سپین)‏، جاپان اور کئی اَور ملکوں کے لوگ یہاں آ کر آباد ہو گئے۔‏

برازیل میں تقریباً 7 لاکھ 50 ہزار یہوواہ کے گواہ ہیں اور یہاں پر اِن کی 11 ہزار سے زیادہ کلیسیائیں ہیں۔ وہ 8 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو پاک کلام سے تعلیم دے رہے ہیں۔ یہاں پر یہوواہ کے گواہوں کی 31 تعمیراتی ٹیمیں ہیں جو مقامی یہوواہ کے گواہوں کے ساتھ مل کر عبادت‌گاہیں بناتی ہیں۔ یہ ٹیمیں ہر سال 250 سے 300 عبادت‌گاہیں تعمیر کرتی اور مرمت کرتی ہیں۔ مارچ 2000ء سے اب تک 3647 تعمیراتی منصوبوں کو مکمل کِیا جا چُکا ہے۔‏

دریائے‌ایمیزون کے آس‌پاس کے علاقے میں دُنیا کا سب سے بڑا برساتی جنگل پایا جاتا ہے۔‏

کیا آپ جانتے ہیں؟‏

دریائے‌ایمیزون میں دُنیا کے کسی بھی دریا کی نسبت زیادہ پانی بہتا ہے اور اِس کی لمبائی 6275 کلومیٹر (‏3900 میل)‏ سے زیادہ ہے۔‏

اہم معلومات

  • آبادی:‏ 20 کروڑ 10 لاکھ

  • دارالحکومت:‏ برازیلیا

  • زبانیں:‏ پُرتگالی اور 180 سے زیادہ مقامی زبانیں

  • نام:‏ ملک کا نام ”‏برازیل ووڈ“‏ نامی درخت پر رکھا گیا ہے۔ اِس درخت کی لکڑی سے آتشی رنگ تیار کِیا جاتا ہے جو کپڑوں کو رنگنے کے کام آتا ہے۔‏

  • آب‌وہوا:‏ شمال میں گرم اور نم جبکہ جنوب میں نہ تو زیادہ گرم اور نہ ہی زیادہ سرد۔ کبھی‌کبھار سردی کے موسم میں پہاڑوں پر برف پڑتی ہے۔‏

  • رقبہ:‏ برازیل، جنوبی امریکہ کے تقریباً آدھے حصے پر واقع ہے۔ اِس کا دریائی نظام دُنیا کے سب سے بڑے دریائی نظاموں میں سے ایک ہے۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں