یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • جاگو09 اپریل ص.‏ 14
  • عالمی اُفق

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • عالمی اُفق
  • جاگو!‏—‏2009ء
  • ذیلی عنوان
  • ملتا جلتا مواد
  • امن اور محبت کا پیغام؟‏
  • خرچ کریں—‏مگر دوسروں پر!‏
  • انٹرنیٹ پر دستیاب
  • پائیدار گوند
  • کرسمس کیوں منایا جاتا ہے؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2005ء
  • جدید کرسمس کی جڑیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1998ء
  • یہوواہ کے گواہ کرسمس کیوں نہیں مناتے؟‏
    اکثر پوچھے جانے والے سوال
جاگو!‏—‏2009ء
جاگو09 اپریل ص.‏ 14

عالمی اُفق

◼ ”‏بیسویں صدی میں تمباکونوشی کی وجہ سے ۱۰ کروڑ لوگ مر گئے۔“‏‏—‏عالمی ادارہِ‌صحت، سوئٹزرلینڈ۔‏

◼ ”‏سن ۱۹۹۶ سے ۲۰۰۳ تک برطانیہ میں تقریباً ۹،۰۰۰ لوگوں کے دل کا آپریشن ہوا۔ اِن میں سے جن لوگوں کو خون کے سُرخ خلیوں کی بوتل لگوائی گئی، اُن کا ایک سال کے اندر مرنے کا امکان ۳ گُنا زیادہ تھا اور آپریشن ہونے کے ۳۰ دن کے اندر اندر مرنے کا امکان ۶ گُنا زیادہ تھا۔“‏‏—‏نیو سائنٹسٹ برطانیہ کا ایک رسالہ۔‏

امن اور محبت کا پیغام؟‏

سویڈن کے ایک رسالے میں یوں لکھا تھا:‏ ”‏کرسمس ہمارے اہم‌ترین تہواروں میں سے ایک ہے۔ لیکن اِس تہوار کے دوران بہت سے اختلافات پیدا ہوتے ہیں۔“‏ دراصل ”‏سال کے کسی اَور موقعے پر خاندان کے افراد میں اتنے جھگڑے نہیں ہوتے جتنے کہ کرسمس کے موقعے پر ہوتے ہیں۔“‏ اِس رسالے نے ۱،۱۰۰ والدین سے پوچھا کہ کرسمس کے دوران اُن کے خاندان کے آپس کے تعلقات کس طرح متاثر ہوتے ہیں۔ تقریباً ۸۸ فیصد نے کہا کہ اُن کے گھر میں اِس بات پر لڑائی ہوتی ہے کہ”‏کرسمس کو کہاں اور کیسے منایا جائے۔“‏ بہت سے والدین کو یہ بات ناگوار گزرتی ہے کہ بچوں کے نانانانی اور دادادادی اُن کو ٹافیاں اور غیر ضروری تحفے دے کر اُن کی عادتوں کو بگا‌ڑتے ہیں۔‏

خرچ کریں—‏مگر دوسروں پر!‏

کینیڈا کے ایک اخبار کی شہ‌سُرخی یہ تھی:‏ ”‏پیسہ خوشی کا باعث ہوتا ہے، بشرطیکہ اِسے دوسروں پر خرچ کِیا جائے۔“‏ ایک جائزے کے مطابق زیادہ‌تر لوگوں کا خیال ہے کہ اگر وہ خود پر پیسے خرچ کریں گے تو وہ زیادہ خوشی محسوس کریں گے۔ لیکن جن لوگوں نے دوسروں کی مدد کرنے کے لئے پیسے خرچ کئے، دراصل انہیں زیادہ خوشی حاصل ہوئی۔ اسی اخبار میں آگے بیان کِیا گیا تھا کہ”‏بہت سے جائزوں سے دریافت ہوا ہے کہ پیسہ ہمیشہ خوشی کا باعث نہیں بنتا۔ جب لوگوں کے پاس ضروریاتِ‌زندگی پوری کرنے کے لئے کافی پیسہ ہوتا ہے تو مزید پیسہ حاصل کرنے سے اُنہیں زیادہ خوشی نہیں ملتی۔“‏

انٹرنیٹ پر دستیاب

نیو سائنٹسٹ نامی رسالے کے مطابق امریکا کی حکومت نے اِس بات پر تحقیق کی کہ کیا اُن کے دشمن انٹرنیٹ کے ذریعے ”‏ایسا اسلحہ اور فوجی سازوسامان حاصل کر سکتے ہیں جو صرف امریکی فوج کو دستیاب ہے۔ وہ یہ جان کر بڑے حیران ہوئے کہ ایسا فوجی سامان بڑی آسانی سے حاصل کِیا جا سکتا ہے۔“‏ اُنہوں نے انٹرنیٹ کے ذریعے ایک ایسا سُوٹ جو جوہری، کیمیائی اور حیاتیاتی اسلحہ سے محفوظ رکھتا ہے، جنگی طیاروں کے پُرزے، امریکی فوجیوں کے ہیلمٹ اور بلٹ پروف جیکٹ وغیرہ خرید لئے۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں کِیا جا سکا ہے کہ ایسا فوجی سامان اُن لوگوں کے ہاتھ کیسے آیا جو اُسے بیچ رہے ہیں، لیکن”‏اُن میں سے چند لوگوں سے پوچھ‌گچھ جاری ہے۔“‏

پائیدار گوند

قدیم زمانے میں رومی عہدہ‌دار پریڈ کرتے وقت ایک ایسا ہیلمٹ پہنتے تھے جس پر چاندی کے پتے سجے ہوتے تھے۔ ان پتوں کو ہیلمٹ پر چپکانے کے لئے بڑا طاقتور گوند استعمال کِیا جاتا تھا۔ یہ بات فرینک وِلر نے اتفاق سے دریافت کی جو جرمنی کے شہر بون کے ایک عجائب‌گھر کے اثاثوں پر تحقیق کرتے ہیں۔ تحقیق کے سلسلے میں وہ ایک چھوٹی سی آری سے تقریباً ۱۰۰، ۲ سال پُرانے ہیلمٹ سے تھوڑا سا لوہا کاٹ رہے تھے۔ یہ ہیلمٹ دریائے‌رائن کی تہ سے دریافت ہوا جہاں وہ تقریباً ۱،۵۰۰ سال کے لئے پڑا تھا۔ فرینک وِلر نے کہا:‏ ”‏لوہا کاٹتے وقت گرمی پیدا ہوئی جس کی وجہ سے چاندی کے پتے اُترنے لگے اور یوں گوند نمودار ہوا۔“‏ جب اِس گوند پر تحقیق کی گئی تو پتہ چلا کہ یہ تارکول، درخت کے گوند اور گائے کی چربی سے بنا تھا۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں