یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • جاگو08ء اکتوبر ص.‏ 10-‏11
  • روحوں سے رابطہ کرنا خطرناک کیوں ہے؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • روحوں سے رابطہ کرنا خطرناک کیوں ہے؟‏
  • جاگو!‏—‏2008ء
  • ذیلی عنوان
  • ملتا جلتا مواد
  • ایک خطرناک کھیل
  • ہم بدروحوں کا مقابلہ کیسے کر سکتے ہیں؟‏
  • یہوواہ کی مدد سے بُرے فرشتوں کا مقابلہ کریں
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2019ء
  • شیطان کا مقابلہ کریں
    خدا کی محبت میں قائم رہیں
  • مجھے ایسی تفریح سے کیوں دُور رہنا چاہیے جس کا تعلق جادوٹونے، مُردوں سے رابطہ کرنے یا مستقبل کا حال جاننے سے ہے؟‏
    نوجوانوں کا سوال
  • کیا روحانی ہستیاں ہماری زندگی کو متاثر کرتی ہیں؟‏
    پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں
مزید
جاگو!‏—‏2008ء
جاگو08ء اکتوبر ص.‏ 10-‏11

پاک صحائف کی روشنی میں

روحوں سے رابطہ کرنا خطرناک کیوں ہے؟‏

جنوب‌مشرقی ایشیا کے ایک ملک میں ایک بِھیڑ جمع ہے۔ یہ لوگ روحوں کی پرستش کرنے کیلئے جشن منا رہے ہیں۔ ایک دم سے دو عورتوں پر سکتہ طاری ہو جاتا ہے اور اُنہیں جھٹکے آنے لگتے ہیں۔ وہ مدہوشی کی حالت میں جھومنے لگتی ہیں۔‏

پورٹو ریکو میں کئی لوگ ایک نجومی کے ساتھ ایک کمرے میں جمع ہیں۔ نجومی چانگو نامی ایک روح سے رابطہ کرتا ہے اور اُسے روح سے کچھ پیغامات حاصل ہوتے ہیں۔ اچانک کمرے میں موجود لوگ روح کے قبضے میں آ کر تھرتھرانے لگتے ہیں۔‏

بہت سے ممالک میں روحوں اور جنّات سے رابطہ کرنے کا رواج عام ہو گیا ہے۔ لوگ تجسّس میں پڑ کر جادوٹونے میں بھی زیادہ دلچسپی لینے لگے ہیں۔ روحوں، جنّات اور جادوٹونے کے بارے میں بہت سی کتابیں شائع ہوتی ہیں اور اس موضوع پر بہت سے ٹی‌وی پروگرامز، ویڈیو گیمز اور فلمیں بھی بنائی جاتی ہیں۔‏

لوگ تجسّس کی تسکین کے لئے یا پوشیدہ باتوں کے بارے میں جاننے کی خاطر جادوٹونے میں دلچسپی لینے لگتے ہیں۔ لیکن خدا کے کلام کے مطابق جادوٹونا اور جنّات سے رابطہ کرنا بہت خطرناک ہے۔ جنّات دراصل شیطان کی حمایت کرنے والے بُرے فرشتے ہیں جنہوں نے خدا کے خلاف بغاوت کی تھی۔ اس لئے انہیں بدروحیں اور شیاطین بھی کہا جاتا ہے۔—‏مکاشفہ ۱۲:‏۹،‏ ۱۲‏۔‏

جس طرح ایک ماہی‌گیر مچھلی پکڑنے کے لئے چارہ استعمال کرتا ہے اسی طرح جنّات لوگوں کو اپنے جال میں پھنسانے کے لئے جادوگری، فال‌گیری، علمِ‌نجوم وغیرہ استعمال کرتے ہیں۔ بدروحوں کے سردار یعنی شیطان کو خدا کے کلام میں ’‏اِس جہان کا خدا‘‏ کہا گیا ہے۔ اُس نے لوگوں کی عقلوں کو اندھا کر دیا ہے تاکہ وہ پاک صحائف میں درج سچائیوں کو نہ پہچان سکیں۔—‏۲-‏کرنتھیوں ۴:‏۴‏۔‏

ایک خطرناک کھیل

بدروحیں ہمیں خدا سے دُور کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔ وہ چاہتی ہیں کہ لوگ اُن کے دھوکے میں آ کر خدا کے حکموں کی خلاف‌ورزی کریں۔ اس لئے ایسے لوگ جو جادوگری میں حصہ لیتے ہیں وہ خدا کی خوشنودی سے محروم رہتے ہیں۔ یہ لوگ مایوسی کا شکار ہوتے ہیں اور مستقبل میں اُنہیں تباہی کا سامنا کرنا پڑے گا۔—‏مکاشفہ ۲۱:‏۸‏۔‏

پورٹو ریکو کا رہنے والا لُوئیس کہتا ہے:‏ ”‏میرے بچپن سے ہی میرا خاندان فال نکالا کرتا تھا۔ ہمارے لئے فال‌گیری مذہب کے برابر تھی۔ میرا خیال تھا کہ مستقبل کے بارے میں پیشگوئی کرنے اور فال نکالنے کی لیاقت مجھ میں قدرتی طور پر موجود تھی۔ اِس لیاقت کی وجہ سے مَیں اکثر لاٹری کے نمبروں کو پہلے ہی سے جان لیتا تھا اور اِس طرح مَیں دوسروں کو لاٹری میں جیتنے میں مدد دیتا۔ لیکن جس بات کو مَیں قدرتی لیاقت سمجھتا تھا یہ دراصل مجھے پاک صحائف کی تعلیم اور خدا کی قُربت حاصل کرنے سے روک رہی تھی۔“‏—‏یوحنا ۱۷:‏۳‏۔‏

کئی لوگوں کا خیال ہے کہ روحوں سے تعلق قائم کرنے سے اُنہیں نقصان نہیں بلکہ فائدہ ہوگا۔ وہ کہتے ہیں کہ یہ روحیں اُن کے علم کو بڑھا سکتی ہیں، اور اُنہیں دولت اور خوشی حاصل کرنے میں مدد دے سکتی ہیں۔ لیکن ایسے لوگ دھوکے کا شکار ہیں۔ لُوئیس کہتا ہے کہ ”‏اِن فائدوں کو حاصل کرنے کے لئے ایک شخص کو بھاری قیمت چکانی پڑتی ہے۔“‏

چیڈ نامی ایک جوان آدمی روحوں سے تعلق رکھنے کے نتیجے میں خوف‌ناک خواب دیکھنے لگا۔ رات کو جونہی اُس کی آنکھ لگ جاتی روحیں اُسے جھنجھوڑ کر جگا دیتیں۔ وہ بتاتا ہے:‏ ”‏ہر رات بدروحیں مجھے اذیت پہنچاتیں۔“‏ ایسی اذیت سے حفاظت حاصل کرنے کے لئے ہم کیا کر سکتے ہیں؟‏

ہم بدروحوں کا مقابلہ کیسے کر سکتے ہیں؟‏

بدروحوں کا مقابلہ کرنے کے لئے یہ بہت ضروری ہے کہ ہم تمام ایسی چیزوں سے کنارہ کریں جن کا تعلق بدروحوں اور جادوٹونے سے ہو۔ (‏گلتیوں ۵:‏۱۹-‏۲۱‏)‏ یہوواہ خدا اپنے خادموں کو یہ ہدایت دیتا ہے:‏ ”‏تُم میں کوئی شخص ایسا نہ پایا جائے جو .‏ .‏ .‏ غیب‌دانی اور جادوگری اور فالگیری یا سحرطرازی کرتا ہو یا منتر پڑھنے والا ہو یا بدروحوں سے واسطہ رکھتا ہو یا مُردوں سے مشورہ کرتا ہو۔ جو شخص ایسے کام کرتا ہے وہ [‏یہوواہ]‏ کے نزدیک قابلِ‌نفرت ہے۔“‏—‏استثنا ۱۸:‏۱۰-‏۱۲، نیو اُردو بائبل ورشن۔‏

ان الفاظ پر عمل کرتے ہوئے بہتیرے لوگوں نے ایسی کتابیں اور چیزیں پھینک دی ہیں جو جادوگری سے تعلق رکھتی ہیں۔ کین نامی ایک شخص جو بدروحوں کا مقابلہ کرنے میں کامیاب رہا ہے، وہ کہتا ہے:‏ ”‏مَیں نے اپنے گھر کی تمام چیزوں کا جائزہ لیا اور اُن چیزوں کو پھینک دیا جو بدروحوں سے تعلق رکھتی ہیں۔“‏—‏اعمال ۱۹:‏۱۹، ۲۰‏۔‏

بدروحوں کے واروں کا مقابلہ کرنے کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ سچے خدا یہوواہ کے نزدیک جائیں۔ خدا کے کلام میں یعقوب ۴:‏۷، ۸ میں ہمیں یہ نصیحت دی گئی ہے:‏ ”‏خدا کے تابع ہو جاؤ اور ابلیس کا مقابلہ کرو تو وہ تُم سے بھاگ جائے گا۔ خدا کے نزدیک جاؤ تو وہ تمہارے نزدیک آئے گا۔ اَے گنہگارو!‏ اپنے ہاتھوں کو صاف کرو اور اَے دو دِلو!‏ اپنے دلوں کو پاک کرو۔“‏

یہوواہ خدا ایسے لوگوں کو جو اُس کی قُربت میں ہیں، شیطان کی ”‏چال‌بازی“‏ سے آگاہ کرتا ہے اور اُنکی حفاظت بھی کرتا ہے۔ اس طرح یہ لوگ شیطان کے دھوکے میں پڑنے سے بچ سکتے ہیں۔ (‏۲-‏کرنتھیوں ۲:‏۱۱؛‏ ۱۱:‏۱۴‏، نیو اُردو بائبل ورشن‏)‏ یہوواہ خدا قادرِمطلق ہے۔ جب ہم ایمان کے ساتھ اُس سے تحفظ کے لئے دُعا کرتے ہیں تو وہ ہمیں بدروحوں کے واروں سے بچائے رکھے گا۔ چیڈ جس کا ذکر پہلے ہوا ہے، وہ بتاتا ہے:‏ ”‏مَیں اِس بات سے واقف تھا کہ مَیں بدروحوں کی گِرفت میں ہوں۔ اِس لئے مَیں اُونچی آواز میں یہوواہ خدا سے حفاظت کے لئے دُعا کرتا۔ اس طرح بدروحوں نے مجھے تنگ کرنا چھوڑ دیا۔“‏—‏زبور ۹۱:‏۱، ۲‏۔‏

خلوص‌دل لوگ اِس بات کے لئے شکرگزار ہیں کہ اُنہیں خدا کی حفاظت حاصل ہے۔ بہت جلد بدروحوں کو اور اُن کی پیروی کرنے والوں کو تباہ کر دیا جائے گا۔ ذرا سوچیں کہ جب انسان بدروحوں کے اثر سے نجات پائیں گے تو زمین پر امن اور چین کا کیا ہی خوشگوار دَور شروع ہو جائے گا!‏—‏یسعیاہ ۱۱:‏۹؛‏ مکاشفہ ۲۲:‏۱۵‏۔‏

کیا آپ نے غور کِیا ہے کہ .‏ .‏ .‏

◼ مسیحیوں کو کن کاموں سے کنارہ کرنا چاہئے؟—‏استثنا ۱۸:‏۱۰-‏۱۲؛‏ مکاشفہ ۲۱:‏۸‏۔‏

◼ جادوٹونے کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے؟—‏۲-‏کرنتھیوں ۲:‏۱۱؛‏ ۱۱:‏۱۴؛‏ مکاشفہ ۱۲:‏۹،‏ ۱۲‏۔‏

◼ ہم بدروحوں کا مقابلہ کیسے کر سکتے ہیں؟—‏یعقوب ۴:‏۷، ۸‏۔‏

‏[‏صفحہ ۱۰ پر تصویر]‏

جس طرح ایک ماہی‌گیر مچھلی پکڑنے کے لئے چارہ استعمال کرتا ہے اسی طرح جنّات لوگوں کو اپنے جال میں پھنسانے کے لئے جادوگری، فال‌گیری، علمِ‌نجوم وغیرہ استعمال کرتے ہیں

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں