یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • جاگو—‏2004ء 8/‏4 ص.‏ 3
  • ایک بے‌رحم دُنیا!‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ایک بے‌رحم دُنیا!‏
  • جاگو!‏—‏2004ء
  • ملتا جلتا مواد
  • بچے کی پیدائش کا آپ کی زندگی پر اثر
    اپنی گھریلو زندگی کو خوش‌گوار بنائیں
  • بچوں کی ضروریات اور خواہشات
    جاگو!‏—‏2004ء
  • پاک کلام میں بچہ گِرانے کے بارے میں کیا بتایا گیا ہے؟‏
    پاک کلام سے متعلق سوال و جواب
  • بچوں کی ضروریات پوری کرنا
    جاگو!‏—‏2004ء
مزید
جاگو!‏—‏2004ء
جاگو—‏2004ء 8/‏4 ص.‏ 3

ایک بے‌رحم دُنیا!‏

ایک بچہ ایک سخت، بے‌رحم اور دُکھ‌بھری دُنیا میں پیدا ہوتا ہے۔ اگرچہ ایک بچہ حقیقت میں اپنے احساسات کا اظہار نہیں کر سکتا توبھی بعض سائنسدانوں کے خیال میں پیدائش سے پہلے بھی ایک نازائیدہ بچہ رُونما ہونے والی باتوں سے باخبر ہوتا ہے۔‏

کتاب دی سیکرٹ لائف آف دی انبورن چائلڈ [‏نازائیدہ بچے کی زندگی کے پوشیدہ راز‏]‏ بیان کرتی ہے:‏ ”‏اب ہم جانتے ہیں کہ نازائیدہ بچہ ایک باخبر اور ردِعمل کا اظہار کرنے والا انسان ہوتا ہے جو چھ ماہ سے لیکر (‏یا شاید اس سے بھی پہلے)‏ جذباتی زندگی گزار رہا ہوتا ہے۔“‏ اگرچہ بچے کو تو شاید یاد نہ ہو توبھی بعض سائنسدانوں کا خیال ہے کہ پیدائش سے پہلے کے پریشان‌کُن تجربات بچے کی بعد کی زندگی کو متاثر کرتے ہیں۔‏

پیدائش کے بعد پریشانی ختم نہیں ہوتی۔ ماں کے بطن سے باہر بچے کو خودکار طریقے سے خوراک نہیں ملتی۔ جس نالی کے ذریعے آکسیجن اور غذا مل رہی تھی اب وہ ختم ہو گئی ہے۔ اسے زندہ رہنے کیلئے خود سے سانس لینا اور خوراک کھانا شروع کرنا چاہئے۔ اُسے کسی اَور کی ضرورت ہے جو اسے کھانا کھلائے اور اسکی دیگر ضروریات پوری کرے۔‏

نوزائیدہ کو ذہنی، جذباتی اور روحانی طور پر بھی بڑھنا ہے۔ پس کسی شخص کو اس چھوٹے بچے کی دیکھ‌بھال کرنی چاہئے۔ کون ایسا کرنے کیلئے بہتر حالت میں ہے؟ بچے کو اپنے والدین سے کس چیز کی ضرورت ہے؟ ان ضروریات کو بہترین طریقے سے کیسے پورا کِیا جا سکتا ہے؟ اگلے مضامین ان سوالات کے جواب حاصل کرنے میں ہماری مدد کرینگے۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں