یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • جاگو۰۲ 8/‏7 ص.‏ 3-‏4
  • ماؤں کی مختلف ذمہ‌داریاں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ماؤں کی مختلف ذمہ‌داریاں
  • جاگو!‏—‏2002ء
  • ملتا جلتا مواد
  • اپنی جوانی ہی سے اپنے خالق کو یاد رکھنا
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2000ء
  • صرف ایک مسکراہٹ کا کمال!‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2021ء
  • محبت سچے مسیحیوں کی پہچان ہے—‏اِتحاد برقرار رکھیں
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2018ء)‏
  • ہم یوانہ کی مثال سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2015ء
مزید
جاگو!‏—‏2002ء
جاگو۰۲ 8/‏7 ص.‏ 3-‏4

ماؤں کی مختلف ذمہ‌داریاں

صبح ۵۰:‏۴ نیند میں روتا ہوا ایلکس اپنی ماں ہیلن کی گود میں آ جاتا ہے۔ دوسرے دو بچے—‏پانچ سالہ پینی اور ۱۲ سالہ یوآن اور ہیلن کا شوہر نک سو رہے ہیں۔ ہیلن ایلکس کو بستر میں لٹا کر دُودھ پلاتی ہے اور وہ دوبارہ سو جاتا ہے۔ مگر ہیلن دوبارہ سو نہیں پاتی۔‏

صبح ۴۵:‏۵ ہیلن چپکے سے باورچی‌خانے میں جا کر کافی بناتی ہے اور پڑھنے بیٹھ جاتی ہے۔‏

صبح ۱۵:‏۶ تا ۲۰:‏ ۷ نک جاگ جاتا ہے۔ ہیلن پینی اور یوآن کو جگاتی ہے، ناشتہ تیار کرکے گھر کے دیگر کام ختم کر لیتی ہے۔ سات بجکر پندرہ منٹ پر نک کام پر جانے کیلئے نکلتا ہے اور راستے میں یوآن کو سکول چھوڑ دیتا ہے۔ ہیلن کی والدہ ایلکس کی دیکھ‌بھال کیلئے پہنچ جاتی ہے۔‏

صبح ۳۰:‏ ۷ ہیلن پینی کو کنڈرگارٹن چھوڑتی ہے۔ کام پر جاتے وقت سفر کے دوران ہیلن کو ماں ہونے کی حقیقت پر سوچ‌بچار کرنے کا وقت مل جاتا ہے۔ وہ کہتی ہے، ”‏یہ انتہائی مشکل کام ہے۔“‏

صبح ۱۰:‏۸ ہیلن کو اپنا میز کام سے بھرا ہوا نظر آتا ہے۔ وہ فکرمند ہے کہ اگر وہ دوبارہ حاملہ ہو جاتی ہے تو اُس کی ملازمت ختم ہو سکتی ہے۔ خاندان کو اضافی پیسے کی ضرورت ہے۔‏

صبح ۴۳:‏۱۰ جوں ہی ہیلن اپنے بچوں کی طرف سے آنے والی کال سننے کے بعد فون رکھتی ہے تو اُس کی ساتھی نینسی اُسے تسلی دیتی ہے:‏ ”‏آپ اُنکی بڑی اچھی دیکھ‌بھال کر رہی ہیں۔“‏ ہیلن کے آنسو بہنے لگتے ہیں۔‏

دوپہر ۰۵:‏۱۲ ہیلن سینڈوچ نکال کر کھاتی ہے اور اُس وقت کی بابت سوچتی ہے جب اُس کی پہلی بیٹی پیدا ہوئی تھی۔ اُس وقت ہیلن نے اپنے ”‏فارغ“‏ وقت کے لئے منصوبہ‌سازی کی ہوئی تھی۔ وہ اس نتیجے پر پہنچتی ہے کہ یہ سب ’‏ایک مذاق ہی تھا‘‏!‏

سہ‌پہر ۱۰:‏۳ ایلکس کی عجیب‌وغریب حرکتوں کی بابت گھر سے کئی فون آنے کے بعد ہیلن اپنے اور بچوں کے مابین پائے جانے والے خاص بندھن کا ذکر کرتی ہے:‏ ”‏ایسی محبت مَیں نے کبھی کسی سے نہیں کی ہے۔“‏ اس گہرے احساس نے اُسے ابتدا میں آنے والی تمام غیرمتوقع مشکلات پر قابو پانے میں مدد دی ہے۔‏

شام ۱۰:‏۵ یوآن کو سکول سے لینے کے بعد، ہیلن سوداسلف خریدتی ہے۔ وہ نک کو فون کرکے یاد دلاتی ہے کہ آج اُس نے پینی کو سکول سے لینا ہے۔‏

شام ۰۰:‏۶ تا ۳۰:‏ ۷گھر پہنچ کر ہیلن اپنی والدہ کو ایلکس کے کاموں سے فارغ کر دیتی ہے، گھر کا کام کرتی ہے اور کھانا وغیرہ تیار کرتی ہے۔ جب اُس سے ایک بچے کی ضروریات کی بابت پوچھا گیا تو ہیلن نے سرد آہ بھر کر جواب دیا:‏ ”‏بچہ اپنی مکمل ماں یعنی اُسکی بانہوں اور جسم کے علاوہ اُسکی نیند بھی چھین لیتا ہے۔“‏

رات ۳۰:‏۸ تا ۰۰:‏۱۰ ہیلن یوآن کو ہوم‌ورک کرانے کیساتھ ساتھ ایلکس کو اپنا دودھ پلاتی ہے۔ نک آدھ گھنٹے تک پینی کو کچھ پڑھ کر سناتا ہے اور ہیلن گھر کے کچھ کام نپٹا لیتی ہے۔‏

رات ۱۵:‏۱۱ پینی اور یوآن کے سو جانے کے بعد، ایلکس ابھی تک اپنی ماں کی گود میں جاگ رہا ہے مگر پھر اُسے بھی نیند آنے لگتی ہے۔ ہیلن نک کو بتاتی ہے جو پوری طرح سویا نہیں، ”‏میرا خیال ہے اب یہ سوئیگا۔‎“‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں