یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • جاگو۰۲ 8/‏2 ص.‏ 30
  • ہمارے قارئین کی رائے

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ہمارے قارئین کی رائے
  • جاگو!‏—‏2002ء
  • ملتا جلتا مواد
  • ہمارے قارئین کی رائے
    جاگو!‏—‏2001ء
جاگو!‏—‏2002ء
جاگو۰۲ 8/‏2 ص.‏ 30

ہمارے قارئین کی رائے

اچھی صحت مجھے سلسلہ‌وار مضمون ”‏سب کے لئے اچھی صحت—‏کیا یہ ممکن ہے؟“‏ (‏جون ۸، ۲۰۰۱)‏ سے ناقالصفن‌بیان تسلی اور حوصلہ‌افزائی حاصل ہوئی۔ مَیں نفسیاتی مریضہ ہوں اور ماضی میں خودکُشی کرنے کی کوشش بھی کر چکی ہوں۔ ہر روز میں یہ سوچتی ہوں کہ ’‏میرا سارا دن کیسے گزرے گا؟‘‏ اس رسالے نے مجھے مکاشفہ ۲۱:‏۴ میں درج یہوواہ کا یہ وعدہ یاد دلایا کہ وہ ’‏سب کی آنکھوں سے آنسو پونچھ دیگا۔‘‏

سی۔ ٹی۔، جاپان

شاندار مضامین کے لئے آپ کا شکریہ۔ فطری علاج کے ماہر کی حیثیت سے مَیں اُس دن کا منتظر ہوں جب بیماری نہیں ہوگی۔ پھر مَیں اپنے اس کام سے فارغ ہوکر کھیتی‌باڑی کرونگا کیونکہ یہ میرا پسندیدہ مشغلہ ہے!‏

بی۔ سی۔، ریاستہائے‌متحدہ

شاعری مَیں یہ ضرور بتانا چاہونگا کہ مجھے آپ کا مضمون ”‏لفظوں سے تصویر بنانا“‏ (‏جون ۸، ۲۰۰۱)‏ بہت پسند آیا۔ ریٹائرڈ ہونے کے بعد مَیں نے شاعری کرنا شروع کر دی جس سے مجھے بہت خوشی اور احساسِ‌تکمیل حاصل ہوتا ہے۔‏

جے۔ بی۔، برطانیہ

بچپن ہی سے مجھے تصانیف سے بہت لگاؤ ہے اور اسی لئے مَیں شاعری کا فن سیکھنے کے قابل ہوئی ہوں۔ یہ بتانے کیلئے آپ کا بہت شکریہ کہ ”‏دلکش شاعری خالی دماغ کا کام نہیں ہوتی۔“‏ بیشتر لوگوں کے خیال میں شاعری کرنا کمزوری کی علامت ہے۔ یہ ادب کی نہایت خوبصورت قسم ہے اور مَیں یہ جان کر بہت خوش ہوں کہ ہمارا خالق بھی اسے ایسا ہی خیال کرتا ہے۔‏

ایم۔ ٹی۔، چلی

کیتھیڈرلز مجھے مضمون ”‏کیتھیڈرل—‏خدائی یا انسانی یادگاریں؟“‏ (‏جون ۸، ۲۰۰۱)‏ بہت پسند آیا۔ لیکن کیا یہ بات درست نہیں کہ یہوواہ کے گواہ بھی بڑے بڑے کنگڈم ہال اور اسمبلی ہال بناتے ہیں؟‏

آر۔ بی۔، ریاستہائے‌متحدہ

‏”‏اویک!‏“‏ کا جواب:‏ کیتھیڈرلز کی تعمیر پر ہماری تنقید کی وجہ ان کے وسیع ہونے کی بجائے ایک مؤرخ کے مطابق انکی تعمیر کا محرک مذہبی پیشواؤں کا ”‏تکبّر“‏ ہے۔ نیز، اتنی بڑی عمارت کے اخراجات اکثر عام لوگوں کیلئے مشکل پیدا کر دیتے ہیں۔ اسکے برعکس، کنگڈم ہال اور اسمبلی ہال سادہ عمارتیں ہوتی ہیں جنکا مقصد کسی انسان کی بڑائی کرنا نہیں ہوتا۔ بلکہ یہ پرستش کی جگہیں ہوتی ہیں۔ یہ ہال رضاکارانہ عطیات سے چلتے ہیں اور کسی پر بھی بیجا مالی بوجھ نہیں پڑتا۔‏

پتنگے میری عمر ۱۴ سال ہے اور مَیں مضمون ”‏خوبصورت پتنگے“‏ (‏جون ۸، ۲۰۰۱)‏ پڑھ کر بہت متاثر ہوئی ہوں۔ مَیں ہمیشہ یہی سوچتی تھی کہ پتنگے بھدے اور ڈراؤنے ہوتے ہیں مگر اس مضمون کو پڑھنے کے بعد مَیں اُنہیں مارنے سے پہلے ضرور سوچونگی!‏

ڈی۔ ایس۔، ریاستہائے‌متحدہ

جب مَیں یہ مضمون پڑھ رہی تھی تو پتنگوں میں سے ایک میرے پاؤں کے پاس آکر بیٹھ گیا۔ مَیں نے اس سے پہلے اتنا خوبصورت پتنگا کبھی نہیں دیکھا تھا!‏ قدرت میں بڑا حسن ہے اور اگر ہم اس پر غور کریں تو خدا کیلئے ہماری محبت بڑی گہری ہو جائیگی۔‏

جی۔ پی۔، اٹلی

مَیں یہ نہیں سمجھتی تھی کہ یہوواہ نے پتنگوں کو اتنا خوبصورت اور مختلف اقسام میں بنایا ہے، اس لئے مَیں انہیں محض بھدے اور غیردلچسپ کیڑےمکوڑے ہی سمجھتی تھی۔ لیکن مضمون پڑھنے کے فوراً بعد جب مَیں اپنے پودوں کو پانی دے رہی تھی تو ایک خوبصورت پتنگا پاس آکر بیٹھ گیا۔ مَیں نے یہوواہ کا اُسکی تخلیق اور اس مضمون کیلئے شکر ادا کِیا جس نے مجھے باریک‌بیں بنا دیا تھا۔‏

سی۔ ایس۔، ریاستہائے‌متحدہ

سُرخ لہر مَیں ایک مُعلم کی حیثیت سے اپنے ساحلی وسائل کے مناسب استعمال اور دیکھ‌بھال کی بابت تعلیم دیتی ہوں۔ مَیں سُرخ لہر کی وضاحت کرنے والے کسی مضمون کی تلاش ترک کر چکی تھی۔ لیکن پھر مضمون ”‏جب پانی سُرخ ہو جاتا ہے“‏ (‏جون ۸، ۲۰۰۱)‏ کی آمد سے میرا مسئلہ حل ہو گیا۔ اسے شائع کرنے کیلئے آپکا بہت شکریہ۔‏

جے۔ او۔ پی۔، فلپائن

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں