یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • جاگو 8/‏10/‏00 ص.‏ 32
  • گمشدہ کی بازیافتگی

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • گمشدہ کی بازیافتگی
  • جاگو!‏—‏2000ء
جاگو!‏—‏2000ء
جاگو 8/‏10/‏00 ص.‏ 32

گمشدہ کی بازیافتگی

گزشتہ سال، میری‌لینڈ یو.‏ایس.‏اے میں، ایک شخص نے بڑی شائستگی سے مینارِنگہبانی اور جاگو!‏ رسالے لینے سے انکار کر دیا۔ تاہم، جب اُسکی جواں‌سال بیٹی نے رسالے لینے کی خواہش ظاہر کی تو اُس نے اجازت دے دی کہ وہ لے سکتی ہے۔ بعدازاں دونوں باپ بیٹی اپنی کار کی صفائی میں مصروف ہو گئے اور سارا گند نکال کر قریبی کوڑےدان میں پھینکنے لگے۔ جس گواہ نے یہ رسالے پیش کئے تھے اُسے فکر تھی کہ کہیں رسالوں کو بھی پھینک نہ دیا گیا ہو اسلئے اُس نے واپس آکر کوڑےدان کو دیکھنے کا فیصلہ کِیا۔‏

اُسے رسالوں کی بجائے وہاں سے ایک بیگ اور بٹوا ملا۔ یہ گواہ اپنی بیوی کیساتھ فوراً اُس خاتون سے ملنے کیلئے گیا جسکا پتا بیگ میں سے نکلا تھا۔ جب وہ اُسکی رہائش‌گاہ پر پہنچے تو اُنہوں نے اُس ادھیڑعمر خاتون کو ایک گھوڑا اصطبل کی طرف لیجاتے ہوئے دیکھا۔ جب اُنہوں نے اُسے اُسکی چیزیں دیں تو اُس نے بڑی خوشی سے کہا:‏ ”‏خدایا تیرا شکر ہے کہ میری تمام ضروری چیزیں—‏پاسپورٹ، چیک‌بُک، کریڈٹ کارڈز اور گھوڑے کے کاغذات—‏موجود ہیں۔“‏ اُس نے بتایا کہ گزشتہ رات یہ چیزیں چوری ہو گئی تھیں۔ کوڑےدان سے اِن چیزوں کو نکال لینا واقعی ایک حسین اتفاق تھا کیونکہ تھوڑی ہی دیر میں اِسے خالی کر دیا جانا تھا۔‏

خاتون نے اُنہیں انعام کی پیشکش کی مگر اُسے قبول کرنے کی بجائے، بیگ اور بٹوا واپس کرنے والے جوڑے نے اُسے خدا ہم سے کیا تقاضا کرتا ہے؟‏ بروشر پیش کِیا۔ اپنی قدردانی کے اظہار میں اُس خاتون نے بائبل پر مبنی مطبوعات کی عالمگیر تقسیم میں مالی امداد کیلئے چیک لکھ کر دیا۔ علاوہ‌ازیں، تب سے اُس نے بائبل مطالعے کیلئے بھی حقیقی دلچسپی ظاہر کی ہے۔‏

اگر آپ بھی ۳۲ صفحات پر مشتمل بروشر خدا ہم سے کیا تقاضا کرتا ہے؟‏ کی مُفت کاپی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس کوپن کو پُر کر کے اس پر درج پتے یا اس رسالے کے صفحہ ۵ پر دئے گئے کسی موزوں پتے پر ارسال کریں۔‏

◻ مجھے بروشر ”‏خدا ہم سے کیا تقاضا کرتا ہے؟“‏ کی ایک کاپی ارسال کریں۔‏

◻ براہِ‌مہربانی مُفت گھریلو بائبل مطالعے کے لئے مجھ سے رابطہ کریں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں