یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • جاگو 8/‏10/‏99 ص.‏ 32
  • ‏’‏یہ مزید جاننے کی خواہش پیدا کرتی ہے‘‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ‏’‏یہ مزید جاننے کی خواہش پیدا کرتی ہے‘‏
  • جاگو!‏—‏1999ء
جاگو!‏—‏1999ء
جاگو 8/‏10/‏99 ص.‏ 32

‏’‏یہ مزید جاننے کی خواہش پیدا کرتی ہے‘‏

گزشتہ سال شائع ہونے والی کتاب از دیئر اے کریئٹر ہو کیئرز اباؤٹ یو؟ کی بابت شمالی کیرولینا، یو.‏ایس.‏اے.‏ سے ایک خاتون قاری نے مندرجہ‌بالا بات لکھی۔ اُس نے مزید کہا:‏ ”‏میرے دل‌ودماغ میں تجسّس کی آگ بھڑکانے کیلئے آپ کا شکریہ۔“‏ اِسکے بعد اُس نے مندرجہ‌ذیل بیان تحریر کِیا:‏

‏”‏آج اپنے عقبی برآمدے میں بیٹھے ہوئے، مَیں نے ایک چمکدار سبز رنگ کے کنڈل کیڑے کو دیکھا۔ وہ بڑے احتیاط کیساتھ چل رہا تھا۔ ہوشیاری کیساتھ، اپنی ہر حرکت کا جائزہ لیتے ہوئے وہ خوش‌اسلوبی سے آگے بڑھتا چلا جا رہا تھا۔ تاہم، یہ ہمارے برآمدے کے آخری تختے پر تھا۔ مَیں نے سوچا کہ اگر یہ کسی وجہ سے اس پانچ فٹ کی بلندی سے گِر جاتا ہے تو شاید اِسے زیادہ نقصان نہیں پہنچے گا۔ تاہم، اگر کوئی انسان اتنی بلندی سے گِرتا ہے تو وہ یقیناً مر جائیگا۔“‏

وہ خاتون حیران تھی کہ ”‏کیا چیز اس چھوٹے سے سبز رنگ کے کنڈل کیڑے کو اسقدر مختلف بنا دیتی ہے؟“‏ وہ اس نتیجے پر پہنچی کہ یہ ”‏اُن لاکھوں سوالات میں سے محض ایک ہے جنکے جواب حاصل کرنا دلچسپ ہوگا۔ تاہم، اسی اثنا میں، ہم اس چھوٹے سے سبز رنگ کے کنڈل کیڑے سے اپنے خالق کی بابت بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔“‏

اِس بات کی بابت پڑھنے سے آپ پر بہت سے نئے انکشافات ہونگے کہ کیسے ہماری حیرت‌انگیز کائنات اور عقل کو دنگ کر دینے والے طرح طرح کے زمینی جاندار ایک عظیم خالق کا ثبوت پیش کرتے ہیں۔ آپ بھی اِسکے ساتھ کوپن کو پُر کرنے اور کوپن پر درج پتے یا اس رسالے کے صفحہ ۵ پر درج کسی موزوں پتے پر اِسے ارسال کرنے سے ۱۹۲ صفحات پر مشتمل کاغذ کی جِلد والی کتاب کی کاپی حاصل کر سکتے ہیں۔‏

◻ مجھے کتاب از دئیر اے کریئٹر ہو کیئرز اباؤٹ یو؟ کی کاپی ارسال کر دیں۔‏

◻ براہِ‌مہربانی مُفت گھریلو بائبل مطالعے کیلئے مجھ سے رابطہ کریں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں