یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • جاگو 8/‏1/‏99 ص.‏ 30
  • ہمارے قارئین کی طرف سے

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ہمارے قارئین کی طرف سے
  • جاگو!‏—‏1999ء
  • ملتا جلتا مواد
  • ہمارے قارئین کی طرف سے
    جاگو!‏—‏1999ء
جاگو!‏—‏1999ء
جاگو 8/‏1/‏99 ص.‏ 30

ہمارے قارئین کی طرف سے

سٹریٹ گینگز مَیں اپریل ۲۲، ۱۹۹۸ کے اویک!‏ کے شمارے میں سٹریٹ گینگ کی بابت مضامین سے بہت متاثر ہوا تھا۔ اِس وقت مَیں ایک دارالاصلاح میں ہوں۔ میری والدہ یہوواہ کی گواہ ہے لیکن کچھ عرصہ پہلے مَیں نے اجلاسوں پر جانا چھوڑ دیا تھا۔ اسکے بعد مَیں بُری صحبتوں میں پڑ گیا اور کئی ایک متشدّد چوریوں میں شریک ہوا۔ اسی لئے میری والدہ نے مجھے یہ اویک!‏ بھیجا۔ پہلے تو مَیں نے سوچا، ’‏پھر وہی!‏‘‏ تاہم جب مَیں نے اسے دیکھا تو مَیں اس میں محو ہو گیا اور سارے کا سارا پڑھ ڈالا۔ جب مَیں اسے پڑھ کر فارغ ہوا تو میری سوچ بدل چکی تھی۔ مَیں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ اویک!‏ میری اتنی مدد کر سکتا ہے۔ مَیں نئے سرے سے آغاز کرنا چاہتا ہوں اور اجلاسوں پر حاضر ہونا چاہتا ہوں۔ مجھے یہ محسوس ہو رہا ہے کہ مَیں کبھی بھی اپنی غلطیوں کو پھر سے دہرانا نہیں چاہتا اور یہ کہ جب تک مَیں زندہ ہوں مَیں یہوواہ کی خدمت کرنا چاہتا ہوں۔‏

ایم.‏ ایس.‏، جاپان

مَیں ایک ۱۱ سالہ لڑکے اور ۹ سالہ لڑکی کی تنہا پرورش کرنے والی ماں ہوں اور ہم ایک ایسے علاقے میں رہتے ہیں جہاں بہت سے گینگ ہیں۔ مَیں نے یہ رسالہ پڑھا اور فوری طور پر اپنے بچوں کیساتھ اسکی بابت گفتگو کی۔ اس مضمون کی مدد سے وہ یہ سمجھنے کے قابل ہوئے کہ کسی گینگ کا حصہ ہونا کبھی بھی محبت یا ایک محفوظ خاندانی زندگی کا نعم‌البدل نہیں ہوتا۔‏

بی.‏ ایس.‏، ریاستہائے متحدہ

ان مضامین کیلئے میری طرف سے دلی اظہارِتشکر قبول کریں۔ مَیں اکثر اپنے جواں‌سال بھتیجے/‏بھانجوں کی بابت فکرمند رہتی ہوں اور آپکی فراہم‌کردہ معلومات واقعی انتہائی معاون ثابت ہوئی ہیں۔‏

آئی.‏ ایم.‏ ایم.‏، برازیل

مضامین بالکل بروقت تھے کیونکہ میرے بعض ہم‌جماعت ایک گینگ تشکیل دے رہے ہیں۔ لیڈر نے اُنہیں اپنے پرنسپل کی بابت دیوار پر گستاخانہ الفاظ لکھنے کیلئے مجبور کِیا تھا جسکی وجہ سے بعض تو ابھی تک یہ بھی طے نہیں کر پائے کہ آیا وہ واقعی اسکا حصہ بننا چاہتے ہیں۔ ان مشکل ایّام میں نوجوانوں کی مدد کرنے کیلئے شکریہ۔‏

بی.‏ سی.‏ جی.‏، میکسیکو

دوستوں کی طرف سے دباؤ مَیں صرف یہ کہنا چاہتی ہوں کہ مجھے مضمون ”‏نوجوان لوگ پوچھتے ہیں .‏ .‏ .‏ مَیں اپنے دوست کی طرف سے دباؤ سے کیسے بچ سکتا ہوں؟“‏ (‏اپریل ۲۲، ۱۹۹۸)‏ بہت پسند آیا ہے۔ اگرچہ مَیں بالغ اور شادی‌شُدہ ہوں توبھی مَیں ہمیشہ ایسے مضامین سے محظوظ ہوتی ہوں۔ مجھے اور میرے شوہر کو اس وقت جس صورتحال کا سامنا ہے یہ اُسکے عین مطابق ہے اسی لئے مَیں نے اسے رکھنے سے پہلے پانچ مرتبہ پڑھا۔ اس نے مجھے یہ جاننے میں مدد دی کہ یسوع کو بھی اپنے لئے وقت کی ضرورت تھی۔‏

پی.‏ اے.‏، ٹرینیڈاڈ

چھوٹی چھوٹی غلط‌فہمیوں کی بِنا پر بعض‌اوقات مَیں اور میرا دوست ایک دوسرے سے بات‌چیت بند کر دیتے ہیں اور اس سے مَیں اسقدر مغموم ہو جاتا ہوں کہ مَیں کسی چیز پر توجہ نہیں دے پاتا۔ اس مضمون کو کئی مرتبہ پڑھنے کے بعد مجھے احساس ہوا کہ مَیں اپنے دوست کو دبا رہا ہوں اور اُسے دوسرے کام کرنے کیلئے وقت نہیں دیتا۔ مجھے محسوس ہوتا ہے کہ یہ مضمون صرف میرے لئے ہی لکھا گیا تھا کیونکہ اس نے مجھے دوسروں کیساتھ اپنے تعلقات کو بہتر بنانے کے مختلف طریقے بتائے ہیں۔‏

آر.‏ ایس.‏، انڈیا

آرتھوڈون‌ٹکس اپنے ڈینٹسٹ کیساتھ حالیہ ملاقات کے دوران، مَیں نے اپریل تا جون، ۱۹۹۸ کے جاگو!‏ کی ایک کاپی اُسے دی جس میں آرتھوڈون‌ٹکس پر مضمون شائع ہوا تھا۔ بعدازاں ڈینٹسٹ نے یہ کہتے ہوئے قدردانی کا اظہار کِیا کہ مضمون معلوماتی اور مختصر اور آسان‌فہم طریقے سے لکھا گیا تھا۔ اُس نے یہ بھی کہا کہ اُس نے بعض مریضوں کو اپنے علاج کے طریقہ‌کار کو سمجھنے میں مدد دینے کیلئے اس مضمون کی کاپیاں بھی دیں ہیں۔‏

ٹی.‏ پی.‏، انگلینڈ

گریس مارش کی سوانحِ‌حیات مَیں اویک!‏ (‏اپریل ۲۲، ۱۹۹۸)‏ میں گریس مارش کے تجربہ کے لئے اپنی شکرگزاری کا اظہار کرنا چاہتی ہوں۔ مخالفت کے باوجود منادی جاری رکھنے کیلئے اُسکی دلیری کی بابت پڑھنا تقویت‌بخش اور حوصلہ‌افزا تھا۔ اس نے مجھے منادی کرنے کی آزادی کی اَور زیادہ قدرافزائی کرنے کی تحریک دی جو ہمیں ماضی میں بھائیوں کی کاوشوں کے نتیجے میں حاصل ہوئی ہے۔‏

سی.‏ ایف.‏، ریاستہائے متحدہ

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں