یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • جاگو97 8/‏4 ص.‏ 32
  • ایک کتاب جسے بہت پسند کِیا جاتا ہے

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ایک کتاب جسے بہت پسند کِیا جاتا ہے
  • جاگو!‏—‏1997ء
جاگو!‏—‏1997ء
جاگو97 8/‏4 ص.‏ 32

ایک کتاب جسے بہت پسند کِیا جاتا ہے

تقریباً پانچ سال پہلے کیلیفورنیا، یو.‏ایس.‏اے.‏ میں شائع‌کردہ بُکس وی لَو بیسٹ، نوجوانوں کی طرف سے ایسے تبصروں پر مبنی تالیف ہے جو اُنہوں نے اپنی پسندیدہ کُتب کی بابت کئے ہیں۔ ایک نوجوان نے کویسچنز ینگ پیپل آسک—‏آنسرز دیٹ ورک کو ایسی کتاب کے طور پر منتخب کِیا جسے وہ بہت زیادہ پسند کرتی ہے۔ نوجوان مصنفہ توجیہ کرتی ہے کہ کیوں:‏

‏’‏یہ شاندار کتاب اُن سوالات اور جوابات کی بابت ہے جو نوجوان آجکل خود سے پوچھتے ہیں جیسے‌کہ ”‏میرے والدین مجھے سمجھتے کیوں نہیں؟“‏ ”‏کیا مجھے منشیات یا الکحل استعمال کرنی چاہئے؟“‏ ”‏مَیں کیسے جانوں کہ یہ سچی محبت ہے؟“‏ ”‏میرا مستقبل کیا ہے؟“‏ ”‏شادی سے قبل جنس کی بابت کیا ہے؟“‏ یہ اس کتاب کے چند ایک ابواب کے عنوانات ہیں۔ مجھے یہ کتاب بہت پسند ہے کیونکہ اس میں نہ صرف ذاتی نوعیت کے سوالات ہیں بلکہ یہ آسان جوابات بھی دیتی ہے ایسے جوابات جو آپکو مطمئن کرتے ہیں۔ بچے اسے پسند کرینگے۔‘‏

الکحل اور منشیات کو ایسی آزمائشوں کے نمونے کے طور پر استعمال کِیا گیا تھا جو آجکل نوجوانوں کو درپیش ہیں۔ ’‏رسائل اور ٹی.‏وی.‏ پروگرام ایسے مشروبات اور الکحل پیش کرتے ہیں جو آپ کو اُنہیں پینے پر اُکساتے ہیں،‘‏ نوجوان نے بیان کِیا۔ ’‏دیگر نوجوان اور نوعمر بھی آپکو اُنہیں پینے کی ترغیب دیتے ہیں۔ پس یہ تعجب کی بات نہیں کہ بچے اس کی بابت پریشان دکھائی دیتے ہیں کہ آخر کیا کریں۔ یہ کتاب اسطرح کے سوالات کے جواب دیتی ہے۔ پس اب آپ سمجھ گئے کہ یہ کتاب مجھے کیوں پسند ہے۔ مَیں اور میری والدہ جمعرات کے دن اسے اکٹھا ملکر پڑھتے ہیں۔ اب تک ہم نے تقریباً نصف کتاب پڑھ لی ہے۔‘‏

بِلاشُبہ آپ بھی دلکش تصاویر والی اس ۳۲۰ صفحات کی کتاب سے بڑی حد تک مستفید ہونگے۔ اگر آپ اسکی ایک کاپی حاصل کرنا چاہتے ہیں یا مُفت گھریلو بائبل مطالعہ کرنا پسند کرینگے تو براہِ‌مہربانی واچ‌ٹاور، پی.‏او.‏بکس ۵۲۱۴، ماڈل ٹاؤن، لاہور ۵۴۷۰۰، پاکستان یا پھر صفحہ ۵ پر درج موزوں پتے پر لکھیں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں