یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • جاگو92ء 8/‏4
  • کیا چوری چھپے سن‌گن لینا جاری رہے گا؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • کیا چوری چھپے سن‌گن لینا جاری رہے گا؟‏
  • جاگو!‏—‏1992ء
  • ملتا جلتا مواد
  • روحانی باتیں تقویت بخشتی ہیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2003ء
  • ریڈیو ایک ایسی ایجاد جس نے دُنیا بدل ڈالی
    جاگو!‏—‏1997ء
  • مُنادی میں بات‌چیت شروع کرنے کا ایک نیا ذریعہ
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2016ء)‏
  • بات‌چیت کے لیے تجاویز کو کیسے اِستعمال کریں؟‏
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2020ء
مزید
جاگو!‏—‏1992ء
جاگو92ء 8/‏4

کیا چوری چھپے سن‌گن لینا جاری رہے گا؟‏

شاید وہ چوری چھپے آپ کی گفتگو سن رہے ہوں۔‏

ہو سکتا ہے وہ آپ کے چند پوشیدہ رازوں سے واقف ہوں۔ کیا اگلے ہفتے کے آخر میں آپ کا کوئی پروگرام ہے؟ شاید وہ پہلے ہی اس بات سے واقف ہوں۔ آخر یہ ہیں کون؟ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے کورڈلیس(‏بغیر تار والے)‏ ٹیلیفون کے ذریعے گفتگو سننے کو اپنا مشغلہ بنا رکھا ہے۔ اگر وہ چاہیں تو اس قسم کی معلومات کا تحریری ریکارڈ رکھ سکتے ہیں جیسے کہ آپ کا کریڈٹ کارڈ نمبر، آپ کی ملازمت، اور آپ کی تنخواہ۔ درحقیقت، اکثر اوقات ان کے پاس ایک کتاب ہوتی ہے جس میں وہ کورڈلیس ٹیلیفون کو باقاعدہ استعمال کرنے والوں کے نام محفوظ کر لیتے ہیں۔‏

ہو سکتا ہے آپ ان سے واقف ہوں یا شاید نہ ہوں۔ وہ آپ کے پڑوس میں یا آپ سے میلوں دور ہو سکتے ہیں۔ متعدد ممالک میں اس مشغلے کو غیرقانونی نہیں سمجھا جاتا اور اس کا حصول کافی آسان ہے۔‏a

چند سو ڈالروں کے عوض کوئی شخص سکینر ریڈیو خرید کر اسے بیرونی ایریل کیساتھ جوڑ سکتا ہے۔ یہ سکینر وائرلیس کے مواصلاتی نظام کے ذریعے دوردراز سے سگنل حاصل کر سکتا ہے۔ بعض مشغلہ‌پسند دستی سکینر استعمال کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ ان کا کم وزن اور چھوٹا سائز یہ آسان بنا دیتا ہے کہ ان کو آس‌پڑوس میں اٹھائے پھریں اور باتیں سنیں۔‏

سازگار فضائی حالات کے تحت، سکینر استعمال کرنے والا قریبی ہسپتال کے پیجنگ سسٹم پر کی جانے والی گفتگو، پولیس کے محکمے کی ریڈیو پر کی جانے والی گفتگو، اور گھر کے انٹرکام سسٹم کی گفتگو سن سکتا ہے۔ جب وائرلیس مائیکروفون استعمال کئے جاتے ہیں، جیسا کہ تھیٹروں میں، تو سکینر کے ذریعے باآسانی سگنل موصول کئے جا سکتے ہیں۔ بعض مشغلہ‌پسند چوری چھپے ۶۰ میل دور تک ایسی گفتگو کو سننے کے لئے پورے سازوسامان سے لیس ہوتے ہیں!‏

آپ ایسے مشغلہ‌پسندوں کو انکے سکینر کے ذریعے اپنی نجی زندگی پر۔ حملہ کرنے سے روکنے کیلئے کیا کر سکتے ہیں؟ اگر آپ کورڈلیس فون خوب استعمال کرتے ہیں تو آپ زیادہ کچھ نہیں کر سکتے۔ بلا‌شبہ، چند ایسے مہنگے آلات ہیں جن سے اسطرح کی ٹیلیفون کالیں سننے سے روک تھام کی جا سکتی ہے۔ لیکن اس کیلئے ضرورت اس چیز کی ہوگی کہ آپ کے پاس اور جن سے آپ گفتگو کرتے ہیں انکے پاس بھی ایسا ہی سازوسامان موجود ہو۔‏

تاہم، آپ ایک کام کر سکتے ہیں۔ جب آپکی گفتگو خفیہ نوعیت کی ہو تو وائرلیس کیطرح کے آلات استعمال نہ کریں جیسا کہ کورڈلیس ٹیلیفون۔ اور یہ یقین کرلیں کہ فریق‌ثانی بھی ایسی ہی احتیاط بر تے۔ ورنہ آپکی خفیہ باتیں ہوا میں گردش کر رہی ہونگی، اس انتظار میں کہ کوئی انہیں سن لے۔‏

جو کام آپ نہیں کر سکتے وہ یہ ہے کہ آپ انکا مشغلہ ان سے نہیں چھین سکتے۔ اگرچہ آپ ان کیلئے اپنی بات کو سننا مشکل بھی بنا دیں، وہ باآسانی کسی اور کو تلاش کرلینگے۔ جب تک لوگ وائرلیس کے آلات خریدتے رہینگے، اور انکے ذریعے گفتگو کرتے رہینگے، خواہ یہ غلط ہو یا صحیح، چوری چھپے سن‌گن لینے کا مشغلہ جاری رہیگا۔ (‏31 12/8 g91)‏

‏[‏فٹ‌نوٹ]‏

a بعض ممالک میں سیلیولر فون پر گفتگو سننا غیرقانونی ہے، جیسے کہ ریاستہائے متحدہ امریکہ میں، جبکہ کورڈلیس فون پر گفتگو سننا جرم نہیں ہے۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں