یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • 1-‏سموئیل 7
  • کتابِ‌مُقدس—‏ترجمہ نئی دُنیا

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

1-‏سموئیل کے ابواب کا خاکہ

      • عہد کا صندوق قِریت‌یعریم میں ‏(‏1‏)‏

      • سموئیل نصیحت کرتے ہیں کہ صرف یہوواہ کی خدمت کریں ‏(‏2-‏6‏)‏

      • مِصفاہ میں اِسرائیل کی جیت ‏(‏7-‏14‏)‏

      • سموئیل اِسرائیل کا اِنصاف کرتے رہے ‏(‏15-‏17‏)‏

1-‏سموئیل 7:‏1

فٹ‌نوٹس

  • *

    یا ”‏پاک“‏

1-‏سموئیل 7:‏2

فٹ‌نوٹس

  • *

    یا ”‏پورا گھرانہ ماتم کرتے ہوئے یہوواہ کے پیچھے جانے لگا۔“‏

1-‏سموئیل 7:‏3

حوالے

  • مطالعے کے حوالے

    ایمان ظاہر کریں،‏ ص.‏ 69

1-‏سموئیل 7:‏9

حوالے

  • مطالعے کے حوالے

    مینارِنگہبانی،‏

    15/‏3/‏2005، ص.‏ 22

1-‏سموئیل 7:‏10

حوالے

  • مطالعے کے حوالے

    ایمان ظاہر کریں،‏ ص.‏ 69-‏70

1-‏سموئیل 7:‏12

فٹ‌نوٹس

  • *

    معنی:‏ ”‏مدد کا پتھر“‏

1-‏سموئیل 7:‏13

فٹ‌نوٹس

  • *

    لفظی ترجمہ:‏ ”‏یہوواہ کا ہاتھ“‏

1-‏سموئیل 7:‏17

حوالے

  • مطالعے کے حوالے

    مینارِنگہبانی،‏

    15/‏3/‏2005، ص.‏ 22

دوسرے ترجموں میں

اِس واقعے کو کسی اَور کتاب میں کھولنے کے لیے آیت کے نمبر پر کلک کریں۔
  • کتابِ‌مُقدس—‏ترجمہ نئی دُنیا
  • 1
  • 2
  • 3
  • 4
  • 5
  • 6
  • 7
  • 8
  • 9
  • 10
  • 11
  • 12
  • 13
  • 14
  • 15
  • 16
  • 17
کتابِ‌مُقدس—‏ترجمہ نئی دُنیا
1-‏سموئیل 7:‏1-‏17

سموئیل کی پہلی کتاب

7 تب قِریت‌یعریم کے لوگ آ کر یہوواہ کے صندوق کو لے گئے۔ اُنہوں نے اِسے پہاڑی پر ابی‌نداب کے گھر میں رکھا اور اُن کے بیٹے اِلیعزر کو یہوواہ کے صندوق کی نگرانی کرنے کے لیے مقرر*‏ کِیا۔‏

2 قِریت‌یعریم میں خدا کا صندوق آنے کے بعد ایک لمبا عرصہ یعنی 20 سال گزر گئے۔ پھر اِسرائیل کا پورا گھرانہ یہوواہ کی رہنمائی حاصل کرنے کی کوشش کرنے لگا۔‏*‏ 3 تب سموئیل نے اِسرائیل کے پورے گھرانے سے کہا:‏ ”‏اگر آپ پورے دل سے یہوواہ کے پاس لوٹ رہے ہیں تو دوسرے خداؤں اور عستارات کے بُتوں کو اپنے بیچ سے نکال دیں اور اپنا دل پوری طرح سے یہوواہ کی طرف لگائیں اور صرف اُس کی خدمت کریں۔ پھر وہ آپ کو فِلِستیوں کے ہاتھ سے چھڑائے گا۔“‏ 4 اِس پر اِسرائیلیوں نے بعل اور عستارات کے بُتوں کو نکال دیا اور صرف یہوواہ کی خدمت کرنے لگے۔‏

5 اِس کے بعد سموئیل نے کہا:‏ ”‏سب اِسرائیلیوں کو مِصفاہ میں اِکٹھا کریں اور مَیں آپ کے لیے یہوواہ سے دُعا کروں گا۔“‏ 6 اِس لیے وہ مِصفاہ میں اِکٹھے ہوئے۔ وہ پانی بھر کر لائے اور اِسے یہوواہ کے حضور اُنڈیلا اور اُس دن روزہ رکھا۔ وہاں اُنہوں نے کہا:‏ ”‏ہم نے یہوواہ کے خلاف گُناہ کِیا ہے۔“‏ پھر سموئیل مِصفاہ میں اِسرائیلیوں کا اِنصاف کرنے لگے۔‏

7 جب فِلِستیوں نے سنا کہ اِسرائیلی مِصفاہ میں جمع ہوئے ہیں تو اُن کے حاکم اِسرائیلیوں سے لڑنے کے لیے نکلے۔ جب اِسرائیلیوں نے یہ سنا تو وہ فِلِستیوں کی وجہ سے بہت ڈر گئے۔ 8 اُنہوں نے سموئیل سے کہا:‏ ”‏آپ یہوواہ ہمارے خدا سے اِلتجا کرتے رہیں کہ وہ ہماری مدد کرے اور ہمیں فِلِستیوں کے ہاتھ سے بچائے۔“‏ 9 پھر سموئیل نے ایک دودھ پیتا میمنا لیا اور اِسے یہوواہ کے حضور بھسم ہونے والی سالم قربانی کے طور پر پیش کِیا۔ سموئیل نے اِسرائیلیوں کی خاطر یہوواہ سے مدد کی اِلتجا کی اور یہوواہ نے اُن کی اِلتجا سنی۔ 10 جب سموئیل بھسم ہونے والی قربانی پیش کر رہے تھے تو فِلِستی اِسرائیلیوں سے جنگ کرنے کے لیے آگے بڑھے۔ اُس دن یہوواہ کی طرف سے فِلِستیوں کے خلاف آسمان سے زوردار گرج ہوئی۔ خدا نے اُنہیں بوکھلاہٹ کا شکار کر دیا اور اِسرائیلیوں کے ہاتھوں شکست دی۔ 11 پھر اِسرائیلی مِصفاہ سے نکلے اور فِلِستیوں کا پیچھا کرتے کرتے بیت‌کر تک اُنہیں مارتے گئے۔ 12 تب سموئیل نے ایک پتھر لیا اور اِسے مِصفاہ اور یسانہ کے بیچ میں رکھا۔ اُنہوں نے یہ کہتے ہوئے اُس کا نام ابن‌عزر*‏ رکھا:‏ ”‏اب تک یہوواہ نے ہماری مدد کی ہے۔“‏ 13 اِس طرح فِلِستیوں کو شکست ہوئی اور وہ پھر کبھی اِسرائیل کے علاقے میں نہیں آئے۔ سموئیل کے زمانے میں یہوواہ*‏ فِلِستیوں کے خلاف رہا۔ 14 فِلِستیوں نے عِقرون سے جات تک اِسرائیل کے جن شہروں پر قبضہ کر لیا تھا، وہ اِسرائیل کو واپس مل گئے۔ اِس طرح اِسرائیلیوں نے فِلِستیوں کے ہاتھ سے اپنے علاقے چھڑا لیے۔‏

اِس کے علاوہ اِسرائیلیوں اور اموریوں کے بیچ بھی امن تھا۔‏

15 سموئیل ساری زندگی اِسرائیل کا اِنصاف کرتے رہے۔ 16 وہ ہر سال بیت‌ایل، جِلجال اور مِصفاہ کا دورہ کرتے تھے اور اِن ساری جگہوں میں اِسرائیل کا اِنصاف کرتے تھے۔ 17 پھر وہ رامہ واپس آتے تھے کیونکہ وہاں اُن کا گھر تھا۔ وہ وہاں بھی اِسرائیل کا اِنصاف کرتے تھے اور اُنہوں نے وہاں یہوواہ کے لیے ایک قربان‌گاہ بنائی تھی۔‏

اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
لاگ آؤٹ
لاگ اِن
  • اُردو
  • شیئر کریں
  • ترجیحات
  • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
  • اِستعمال کی شرائط
  • رازداری کی پالیسی
  • رازداری کی سیٹنگز
  • JW.ORG
  • لاگ اِن
شیئر کریں