یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • 1-‏تیمُتھیُس 5
  • کتابِ‌مُقدس—‏ترجمہ نئی دُنیا

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

1-‏تیمُتھیُس–‏ابواب کا خاکہ

      • بوڑھوں اور جوانوں کے ساتھ سلوک (‏1، 2‏)‏

      • بیواؤں کی مدد کے سلسلے میں ہدایات (‏3-‏16‏)‏

        • گھر والوں کی ضرورتیں پوری کریں (‏8‏)‏

      • محنتی بزرگوں کی عزت کریں (‏17-‏25‏)‏

        • تھوڑی سی مے پیا کریں (‏23‏)‏

1-‏تیمُتھیُس 5:‏1

حوالے

  • مطالعے کے حوالے

    مینارِنگہبانی ‏(‏مطالعے کا ایڈیشن)‏،‏

    8/‏2018، ص.‏ 13

1-‏تیمُتھیُس 5:‏2

حوالے

  • مطالعے کے حوالے

    زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ،‏

    7/‏2021، ص.‏ 11

1-‏تیمُتھیُس 5:‏3

فٹ‌نوٹس

  • *

    یا ”‏جو واقعی ضرورت‌مند ہیں۔“‏ یعنی ایسی بیوائیں جو بے‌سہارا ہیں۔‏

حوالے

  • مطالعے کے حوالے

    مینارِنگہبانی،‏

    1/‏5/‏2001، ص.‏ 6

1-‏تیمُتھیُس 5:‏4

فٹ‌نوٹس

  • *

    یا ”‏خدا کی بندگی کریں“‏

حوالے

  • مطالعے کے حوالے

    پاک کلام سے متعلق سوال و جواب،‏

    مینارِنگہبانی‏،‏

    1/‏5/‏2001، ص.‏ 5-‏6

    1/‏9/‏1997، ص.‏ 4

    1/‏12/‏1993، ص.‏ 30

    خاندانی خوشی،‏ ص.‏ 149،‏ 173-‏174

1-‏تیمُتھیُس 5:‏7

فٹ‌نوٹس

  • *

    یا ”‏حکم“‏

1-‏تیمُتھیُس 5:‏8

حوالے

  • مطالعے کے حوالے

    مینارِنگہبانی ‏(‏مطالعے کا ایڈیشن)‏،‏

    12/‏2023، ص.‏ 27-‏28

    پاک کلام سے متعلق سوال و جواب،‏

    خوشیوں بھری زندگی!‏—‏کتاب،‏ سبق 49

    مینارِنگہبانی ‏(‏مطالعے کا ایڈیشن)‏،‏

    8/‏2018، ص.‏ 22

    محبت میں قائم،‏ ص.‏ 137

    مینارِنگہبانی،‏

    15/‏4/‏2014، ص.‏ 24-‏25

    1/‏2/‏2012، ص.‏ 17

    1/‏5/‏2011، ص.‏ 10

    1/‏5/‏2007، ص.‏ 24-‏25

    15/‏6/‏2005، ص.‏ 18-‏20

    1/‏9/‏1997، ص.‏ 4-‏5

    1/‏9/‏1997، ص.‏ 14-‏15

    1/‏12/‏1996، ص.‏ 29-‏30

    1/‏11/‏1996، ص.‏ 29-‏31

    1/‏3/‏1993، ص.‏ 15

    خدا کی محبت،‏ ص.‏ 116

    خاندانی خوشی،‏ ص.‏ 160

    علم،‏ ص.‏ 146

    جاگو،‏

    8/‏7/‏1993،‏

1-‏تیمُتھیُس 5:‏9

حوالے

  • مطالعے کے حوالے

    مینارِنگہبانی‏،‏

    1/‏2/‏1996، ص.‏ 32

1-‏تیمُتھیُس 5:‏10

حوالے

  • مطالعے کے حوالے

    مینارِنگہبانی‏،‏

    1/‏2/‏1996، ص.‏ 32

1-‏تیمُتھیُس 5:‏13

حوالے

  • مطالعے کے حوالے

    مینارِنگہبانی،‏

    1/‏7/‏2011، ص.‏ 18

    1/‏12/‏2007، ص.‏ 29

1-‏تیمُتھیُس 5:‏15

حوالے

  • مطالعے کے حوالے

    مینارِنگہبانی،‏

    1/‏7/‏2011، ص.‏ 18-‏19

1-‏تیمُتھیُس 5:‏16

فٹ‌نوٹس

  • *

    یا ”‏جماعت“‏

  • *

    یا ”‏جو واقعی ضرورت‌مند ہیں۔“‏ یعنی ایسی بیوائیں جو بے‌سہارا ہیں۔‏

1-‏تیمُتھیُس 5:‏17

حوالے

  • مطالعے کے حوالے

    مینارِنگہبانی،‏

    1/‏10/‏1997، ص.‏ 27

1-‏تیمُتھیُس 5:‏18

فٹ‌نوٹس

  • *

    یہ ایک ایسا عمل ہے جس میں اناج کو بھوسے سے الگ کِیا جاتا ہے۔‏

1-‏تیمُتھیُس 5:‏22

فٹ‌نوٹس

  • *

    یا ”‏کسی آدمی پر ہاتھ رکھنے میں جلدبازی نہ کریں۔“‏

1-‏تیمُتھیُس 5:‏23

حوالے

  • مطالعے کے حوالے

    خوشیوں بھری زندگی!‏—‏کتاب،‏ سبق 43

    مینارِنگہبانی،‏

    15/‏12/‏2015، ص.‏ 25-‏26

دوسرے ترجموں میں

اِس واقعے کو کسی اَور کتاب میں کھولنے کے لیے آیت کے نمبر پر کلک کریں۔
  • کتابِ‌مُقدس—‏ترجمہ نئی دُنیا
  • کتابِ‌مُقدس میں پڑھیں
  • 1
  • 2
  • 3
  • 4
  • 5
  • 6
  • 7
  • 8
  • 9
  • 10
  • 11
  • 12
  • 13
  • 14
  • 15
  • 16
  • 17
  • 18
  • 19
  • 20
  • 21
  • 22
  • 23
  • 24
  • 25
کتابِ‌مُقدس—‏ترجمہ نئی دُنیا
1-‏تیمُتھیُس 5:‏1-‏25

1-‏تیمُتھیُس

5 بوڑھے آدمیوں سے سختی سے بات نہ کریں بلکہ اُنہیں باپ سمجھ کر پیار سے سمجھائیں۔ اِسی طرح جوان آدمیوں کو بھائی سمجھ کر، 2 بوڑھی عورتوں کو ماں سمجھ کر اور جوان عورتوں کو صاف‌دل سے بہن سمجھ کر پیار سے سمجھائیں۔‏

3 اُن بیواؤں کی عزت کریں جو واقعی بیوہ ہیں۔‏*‏ 4 لیکن اگر کسی بیوہ کے بچے ہوں یا بچوں کے بچے ہوں تو اُن کو چاہیے کہ وہ پہلے اپنے گھر میں خدا کے اصولوں پر عمل کریں*‏ اور اپنے والدین اور دادا دادی اور نانا نانی کا حق ادا کریں کیونکہ یہ خدا کو پسند ہے۔ 5 جو عورت واقعی بیوہ اور بے‌سہارا ہے، وہ خدا پر اُمید رکھتی ہے اور دن رات اِلتجائیں اور دُعائیں کرتی ہے۔ 6 لیکن جو بیوہ عیش‌وآرام کی زندگی گزارنے میں مگن ہے، وہ زندہ ہونے کے باوجود مُردہ ہے۔ 7 لہٰذا اُن کو یہ ہدایتیں*‏ دیتے رہیں تاکہ کوئی اُن پر اُنگلی نہ اُٹھا سکے۔ 8 بے‌شک اگر کوئی شخص اپنوں کی اور خاص طور پر اپنے گھر والوں کی ضرورتیں پوری نہیں کرتا تو وہ ایمان سے پھر گیا ہے اور غیرایمان شخص سے زیادہ بُرا ہے۔‏

9 اُس بیوہ کو بیواؤں کی فہرست میں شامل کریں جس کی عمر 60 (‏ساٹھ)‏ سال سے اُوپر ہو، جو ایک شوہر کی بیوی رہ چکی ہو، 10 جو اچھے کام کرنے کے لیے مشہور ہو، جس نے بچوں کی پرورش کی ہو، جس نے مہمان‌نوازی کی ہو، جس نے مُقدسوں کے پاؤں دھوئے ہوں، جس نے مصیبت‌زدہ لوگوں کی مدد کی ہو اور جو ہر طرح کے نیک کام کرنے میں مصروف رہی ہو۔‏

11 لیکن جوان بیواؤں کو بیواؤں کی فہرست میں شامل نہ کریں کیونکہ جب اُن کی جنسی خواہشیں مسیح کی خدمت کی راہ میں حائل ہو جاتی ہیں تو وہ شادی کرنا چاہتی ہیں۔ 12 یوں وہ قصوروار ٹھہرتی ہیں کیونکہ وہ اپنا وعدہ توڑ دیتی ہیں۔ 13 اِس کے ساتھ ساتھ وہ بے‌کار رہنے اور گھر گھر پھرنے کی عادی ہو جاتی ہیں اور نہ صرف بے‌کار رہنے کی بلکہ فضول باتیں کرنے، دوسروں کے معاملوں میں دخل دینے اور نامناسب باتیں کرنے کی بھی۔ 14 اِس لیے مَیں چاہتا ہوں کہ جوان بیوائیں شادی کریں، ماں بنیں اور گھر سنبھالیں تاکہ مخالفوں کو اُن پر اُنگلی اُٹھانے کا موقع نہ ملے۔ 15 دراصل کچھ بیوائیں گمراہ ہو گئی ہیں اور شیطان کی پیروی کرنے لگی ہیں۔ 16 اگر کسی مسیحی عورت کے خاندان میں بیوائیں ہوں تو اُسے چاہیے کہ اُن کی مدد کرے تاکہ کلیسیا*‏ پر بوجھ نہ پڑے۔ اِس طرح کلیسیا اُن عورتوں کی مدد کر سکے گی جو واقعی بیوہ ہیں۔‏*‏

17 جو بزرگ اچھی طرح پیشوائی کرتے ہیں، اُن کی دُگنی عزت کی جائے، خاص طور پر اُن کی جو خدا کے کلام کے بارے میں بات کرنے اور تعلیم دینے میں سخت محنت کر رہے ہیں۔ 18 کیونکہ صحیفوں میں لکھا ہے کہ ”‏جب بیل اناج کو گاہتا*‏ ہے تو اُس کا مُنہ نہ باندھا جائے“‏ اور یہ بھی لکھا ہے کہ ”‏مزدور کا حق ہے کہ اُسے مزدوری دی جائے۔“‏ 19 جب کلیسیا کے کسی بزرگ پر اِلزام لگایا جائے تو تب تک اِس اِلزام پر یقین نہ کریں جب تک دو یا تین گواہ اِس کی تصدیق نہ کریں۔ 20 تمام حاضرین کے سامنے اُن لوگوں کی درستی کریں جو عادتاً گُناہ کرتے ہیں تاکہ باقی لوگوں کو عبرت حاصل ہو۔ 21 مَیں خدا اور مسیح یسوع اور چُنے ہوئے فرشتوں کے سامنے آپ کو سنجیدگی سے حکم دیتا ہوں کہ اِن ہدایتوں پر طرف‌داری اور تعصب کیے بغیر عمل کریں۔‏

22 کسی آدمی کو کلیسیا کی خدمت کے لیے مقرر کرنے میں جلدبازی نہ کریں۔‏*‏ دوسروں کے گُناہوں میں شریک نہ ہوں۔ اپنا چال‌چلن پاک رکھیں۔‏

23 چونکہ آپ کا پیٹ خراب رہتا ہے اور آپ اکثر بیمار رہتے ہیں اِس لیے صرف پانی نہ پیا کریں بلکہ تھوڑی سی مے بھی پیا کریں۔‏

24 کچھ لوگوں کے گُناہوں کا سب کو پتہ ہوتا ہے اور اُنہیں فوراً سزا ملتی ہے جبکہ دوسرے لوگوں کے گُناہوں کا بعد میں پتہ چلتا ہے۔ 25 اِسی طرح کچھ نیک کاموں کا سب کو پتہ ہوتا ہے اور جن نیک کاموں کا پتہ نہیں ہوتا، وہ چھپے نہیں رہ سکتے۔‏

اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
لاگ آؤٹ
لاگ اِن
  • اُردو
  • شیئر کریں
  • ترجیحات
  • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
  • اِستعمال کی شرائط
  • رازداری کی پالیسی
  • رازداری کی سیٹنگز
  • JW.ORG
  • لاگ اِن
شیئر کریں