زبور
ایک نغمہ۔
98 یہوواہ کے لیے ایک نیا گیت گاؤ
کیونکہ اُس نے حیرانکُن کام کیے ہیں۔
اُس نے اپنے دائیں ہاتھ سے، ہاں، اپنے پاک بازو سے اپنے بندوں کو نجات دِلائی ہے۔*
2 یہوواہ نے دِکھایا ہے کہ وہ کیسے نجات دِلاتا ہے؛
اُس نے قوموں کے سامنے اپنی نیکی ظاہر کی ہے۔
3 اُس نے اپنا یہ وعدہ یاد رکھا ہے کہ وہ اِسرائیل کے گھرانے کے لیے اٹوٹ محبت اور وفاداری ظاہر کرے گا۔
پوری زمین نے دیکھا ہے کہ ہمارے خدا نے اپنے بندوں کو کیسے نجات دِلائی ہے۔*
4 زمین کے سب لوگو! یہوواہ کے حضور جیت کے نعرے مارو۔
باغ باغ ہو، خوشی سے للکارو اور خدا کی تعریف میں گیت گاؤ۔*
6 نرسنگا اور سینگ بجا کر بادشاہ یہوواہ کے حضور
جیت کے نعرے مارو۔
7 سمندر اور اِس کی ساری چیزیں شادمانی سے للکاریں
اور زمین* اور اِس پر بسنے والے بھی۔
8 دریا تالیاں بجائیں؛
پہاڑ مل کر خوشی سے للکاریں،
9 ہاں، یہ یہوواہ کے حضور خوشی منائیں کیونکہ وہ زمین کی عدالت کرنے آ رہا ہے۔*
وہ اپنے نیک معیاروں کے مطابق زمین* کی اور طرفداری کیے بغیر قوموں کی عدالت کرے گا۔