زبور
چڑھائی کا گیت۔*
120 مَیں نے پریشانی کے عالم میں یہوواہ کو پکارا
اور اُس نے مجھے جواب دیا۔
2 اَے یہوواہ! مجھے* جھوٹ بولنے والے لبوں
اور دھوکادہی کرنے والی زبان سے بچا۔
3 اَے دھوکادہی کرنے والی زبان! کیا تجھے پتہ ہے کہ خدا تیرے ساتھ کیا کرے گا
اور تجھے کیسے سزا دے گا؟
4 وہ تجھے جنگجو کے تیز تیروں سے
اور جھاڑ کے درخت کے جلتے کوئلوں سے سزا دے گا۔
5 مجھ پر افسوس! کیونکہ مَیں مِسک میں ایک پردیسی کے طور پر رہا ہوں؛
مَیں قیدار کے خیموں میں بسا ہوا ہوں۔
6 مَیں* کافی عرصے سے اُن لوگوں کے ساتھ رہ رہا ہوں
جو صلح سے نفرت کرتے ہیں۔
7 مَیں صلحپسند ہوں لیکن جب مَیں بولتا ہوں
تو وہ لڑائی کے لیے تیار ہو جاتے ہیں۔