زبور
یہوواہ کے بندو! اُس کی بڑائی کرو؛
یہوواہ کے نام کی بڑائی کرو۔
2 یہوواہ کے نام کی بڑائی
اب سے ہمیشہ تک ہوتی رہے۔
4 یہوواہ سب قوموں سے بلند ہے؛
اُس کی شان آسمان سے بھی اُونچی ہے۔
5 ہمارے خدا یہوواہ جیسا کون ہے
جو بلند مقام پر رہتا* ہے؟
اور غریب شخص کو راکھ* کے ڈھیر سے اُٹھاتا ہے
8 تاکہ اُسے نوابوں کے ساتھ بٹھائے،
ہاں، اپنی قوم کے نوابوں کے ساتھ۔
9 وہ بانجھ عورت کو اولاد* کا سُکھ دیتا ہے
اور اُس کا گھر آباد کرتا ہے۔
یاہ کی بڑائی کرو!*