زبور
موسیقار کے لیے۔ داؤد کا نغمہ۔
109 اَے خدا! تُو جس کی مَیں تعظیم کرتا ہوں، چپ نہ رہ
2 کیونکہ بُرے اور دھوکےباز لوگ میرے خلاف باتیں کرتے ہیں۔
وہ میرے بارے میں جھوٹ بولتے ہیں؛
3 وہ مجھے گھیر کر نفرتبھری باتیں کہتے ہیں
اور بِلاوجہ مجھ پر حملہ کرتے ہیں۔
4 وہ میری محبت کے جواب میں میری مخالفت کرتے ہیں
لیکن مَیں دُعا کرتا رہتا ہوں۔
5 وہ میری اچھائی کا بدلہ بُرائی سے دیتے ہیں
اور میری محبت کا نفرت سے۔
7 جب اُس پر مُقدمہ چلایا جائے تو وہ مُجرم* ثابت ہو؛
اُس کی دُعا بھی گُناہ گنی جائے۔
8 اُس کی زندگی مختصر ہو جائے؛
نگہبان کا عہدہ اُس کی جگہ کوئی اَور سنبھالے۔
9 اُس کے بچے* یتیم ہو جائیں
اور اُس کی بیوی بیوہ۔
10 اُس کے بچے* جگہ جگہ بھٹک کر بھیک مانگتے پھریں
اور اپنے اُجڑے گھروں سے نکل کر کھانا ڈھونڈیں۔
11 جس سے اُس نے قرض لیا ہے، وہ اُس کا سب کچھ ضبط کر لے*
اور اجنبی اُس کا مال لُوٹ لیں۔
12 کوئی بھی اُس پر مہربانی نہ کرے*
اور کوئی بھی اُس کے یتیم بچوں پر ترس نہ کھائے۔
13 اُس کی نسل ختم ہو جائے
اور اُن کا نام اُن کی پُشت سے مٹا دیا جائے۔
14 یہوواہ اُس کے باپدادا کا گُناہ یاد رکھے
اور اُس کی ماں کا گُناہ مٹایا نہ جائے۔
15 اُنہوں نے جو کچھ کِیا ہے، یہوواہ اُسے کبھی نہ بھولے
اور اُن کی یاد زمین پر سے مٹا دے۔
16 کیونکہ اُسے دوسروں پر مہربانی* کرنے کا خیال نہیں آیا
بلکہ وہ مظلوموں، غریبوں اور دُکھی دلوں کا پیچھا کرتا رہا
تاکہ اُنہیں مار ڈالے۔
17 اُسے بددُعا دینا پسند تھا اِس لیے یہ اُس کے سر آ پڑی؛
وہ دُعا نہیں دینا چاہتا تھا اِس لیے اُسے دُعا نہیں ملی۔
18 اُسے بددُعاؤں کا لباس پہنایا گیا۔
اِنہیں پانی کی طرح اُس کے جسم میں اُنڈیلا گیا
اور تیل کی طرح اُس کی ہڈیوں میں۔
19 بددُعائیں اُس کے لیے اُس لباس کی طرح ہوں جسے وہ پہنے رہتا ہے
اور اُس کمربند کی طرح جسے وہ ہمیشہ باندھے رکھتا ہے۔
20 یہوواہ اُنہیں یہی سزا دیتا ہے جو میری مخالفت کرتے ہیں
اور میرے* خلاف بُری باتیں کہتے ہیں۔
21 لیکن اَے حاکمِاعلیٰ یہوواہ!
اپنے نام کی خاطر میرے حق میں کارروائی کر۔
مجھے بچا کیونکہ تیری اٹوٹ محبت عظیم ہے۔
22 مَیں بےسہارا اور غریب ہوں؛
میرا دل چھلنی ہو گیا ہے۔
23 مَیں ڈھلتے سائے کی طرح غائب ہو رہا ہوں؛
مجھے ٹڈی کی طرح جھٹک دیا گیا ہے۔
24 روزے رکھ رکھ کر میرے گُھٹنے جواب دے گئے ہیں؛
مَیں دُبلا ہو گیا ہوں اور سُوکھتا جا رہا ہوں۔*
25 وہ مجھ پر طعنے کَستے ہیں۔
وہ مجھے دیکھ کر حقارت سے سر ہلاتے ہیں۔
26 اَے یہوواہ میرے خدا! میری مدد کر؛
اپنی اٹوٹ محبت کی وجہ سے مجھے بچا۔
27 اَے یہوواہ! اُنہیں پتہ چل جائے کہ تُو نے،
ہاں، تُو نے ہی اپنے ہاتھ سے نجات دِلائی ہے۔
28 چاہے وہ مجھے بددُعا دیں مگر تُو مجھے برکت دے۔
جب وہ میرے خلاف اُٹھیں تو وہ شرمندہ کیے جائیں
لیکن تیرا بندہ خوشی منائے۔
29 میرے مخالفوں کو ذِلت کا لباس پہنایا جائے؛
اُنہیں شرمندگی کا چوغہ اُڑھایا جائے۔
30 مَیں جوش سے یہوواہ کی بڑائی کروں گا؛
مَیں بہت سے لوگوں کے سامنے اُس کی تعریف کروں گا