یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • 2-‏سلاطین 2
  • کتابِ‌مُقدس—‏ترجمہ نئی دُنیا

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

2-‏سلاطین کے ابواب کا خاکہ

      • ایلیاہ کو ایک آندھی میں اُٹھا لیا جاتا ہے ‏(‏1-‏18‏)‏

        • اِلیشع کو ایلیاہ کا نبی والا لباس ملتا ہے ‏(‏13، 14‏)‏

      • اِلیشع یریحو کے پانی کو ٹھیک کرتے ہیں ‏(‏19-‏22‏)‏

      • ریچھنیاں بیت‌ایل کے لڑکوں کو مار ڈالتی ہیں ‏(‏23-‏25‏)‏

2-‏سلاطین 2:‏2

حوالے

  • مطالعے کے حوالے

    اِن جیسا ایمان ظاہر کریں،‏ مضمون 1

    مینارِنگہبانی،‏

    15/‏4/‏2015، ص.‏ 12-‏13

    15/‏8/‏2013، ص.‏ 29

2-‏سلاطین 2:‏3

فٹ‌نوٹس

  • *

    ایسا لگتا ہے کہ اِصطلا‌ح ”‏نبیوں کے بیٹے“‏ نبیوں کے ایک گروہ یا پھر اُس مدرسے کی طرف اِشارہ کرتی ہے جہاں نبیوں کو تعلیم دی جاتی تھی۔‏

حوالے

  • مطالعے کے حوالے

    اِجلاس کے قاعدے کے لیے حوالے،‏ 9/‏2021، ص.‏ 11-‏12

2-‏سلاطین 2:‏4

حوالے

  • مطالعے کے حوالے

    اِن جیسا ایمان ظاہر کریں،‏ مضمون 1

    مینارِنگہبانی،‏

    15/‏4/‏2015، ص.‏ 12-‏13

    15/‏8/‏2013، ص.‏ 29

2-‏سلاطین 2:‏6

فٹ‌نوٹس

  • *

    یا ”‏دریائے‌یردن“‏

حوالے

  • مطالعے کے حوالے

    اِن جیسا ایمان ظاہر کریں،‏ مضمون 1

    مینارِنگہبانی،‏

    15/‏4/‏2015، ص.‏ 12-‏13

2-‏سلاطین 2:‏7

حوالے

  • مطالعے کے حوالے

    اِن جیسا ایمان ظاہر کریں،‏ مضمون 1

2-‏سلاطین 2:‏8

فٹ‌نوٹس

  • *

    یا ”‏نبی والا لباس“‏

حوالے

  • مطالعے کے حوالے

    اِن جیسا ایمان ظاہر کریں،‏ مضمون 1

2-‏سلاطین 2:‏9

فٹ‌نوٹس

  • *

    لفظی ترجمہ:‏ ”‏روح“‏

  • *

    یا ”‏دو حصے مل سکتے ہیں؟“‏

حوالے

  • مطالعے کے حوالے

    اِن جیسا ایمان ظاہر کریں،‏ مضمون 1

    مینارِنگہبانی،‏

    15/‏8/‏2013، ص.‏ 29

    1/‏8/‏2005، ص.‏ 9

    1/‏11/‏2003، ص.‏ 31

2-‏سلاطین 2:‏10

حوالے

  • مطالعے کے حوالے

    اِن جیسا ایمان ظاہر کریں،‏ مضمون 1

    مینارِنگہبانی،‏

    15/‏8/‏2013، ص.‏ 29

2-‏سلاطین 2:‏11

حوالے

  • مطالعے کے حوالے

    اِن جیسا ایمان ظاہر کریں،‏ مضمون 1

    مینارِنگہبانی،‏

    15/‏4/‏2015، ص.‏ 13

    15/‏8/‏2013، ص.‏ 29-‏30

    1/‏8/‏2005، ص.‏ 9

    1/‏9/‏2003، ص.‏ 30

    1/‏10/‏1997، ص.‏ 12

2-‏سلاطین 2:‏12

حوالے

  • مطالعے کے حوالے

    اِن جیسا ایمان ظاہر کریں،‏ مضمون 1

2-‏سلاطین 2:‏13

فٹ‌نوٹس

  • *

    یا ”‏نبی والا لباس“‏

2-‏سلاطین 2:‏14

حوالے

  • مطالعے کے حوالے

    مینارِنگہبانی،‏

    15/‏4/‏2015، ص.‏ 13

2-‏سلاطین 2:‏15

فٹ‌نوٹس

  • *

    لفظی ترجمہ:‏ ”‏روح“‏

2-‏سلاطین 2:‏16

فٹ‌نوٹس

  • *

    یا ”‏ہوا“‏

2-‏سلاطین 2:‏19

فٹ‌نوٹس

  • *

    یا شاید ”‏زمین حمل گِرا دیتی ہے۔“‏

2-‏سلاطین 2:‏21

فٹ‌نوٹس

  • *

    یا شاید ”‏اور نہ حمل گِرے گا۔“‏

2-‏سلاطین 2:‏23

حوالے

  • مطالعے کے حوالے

    مینارِنگہبانی،‏

    1/‏8/‏2005، ص.‏ 9-‏10

دوسرے ترجموں میں

اِس واقعے کو کسی اَور کتاب میں کھولنے کے لیے آیت کے نمبر پر کلک کریں۔
  • کتابِ‌مُقدس—‏ترجمہ نئی دُنیا
  • 1
  • 2
  • 3
  • 4
  • 5
  • 6
  • 7
  • 8
  • 9
  • 10
  • 11
  • 12
  • 13
  • 14
  • 15
  • 16
  • 17
  • 18
  • 19
  • 20
  • 21
  • 22
  • 23
  • 24
  • 25
کتابِ‌مُقدس—‏ترجمہ نئی دُنیا
2-‏سلاطین 2:‏1-‏25

سلاطین کی دوسری کتاب

2 جب یہوواہ ایلیاہ کو ایک آندھی میں آسمان کی طرف اُٹھانے والا تھا تو ایلیاہ اور اِلیشع جِلجال سے نکلے۔ 2 ایلیاہ نے اِلیشع سے کہا:‏ ”‏مہربانی سے یہیں رُکو کیونکہ یہوواہ نے مجھے بیت‌ایل جانے کو کہا ہے۔“‏ مگر اِلیشع نے کہا:‏ ”‏زندہ خدا یہوواہ کی قسم اور آپ کی جان کی قسم، مَیں آپ کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا۔“‏ اِس لیے وہ دونوں نیچے بیت‌ایل کی طرف گئے۔ 3 پھر بیت‌ایل میں نبیوں کے بیٹے*‏ اِلیشع کے پاس آئے اور اُن سے کہا:‏ ”‏کیا آپ کو پتہ ہے کہ آج یہوواہ آپ کے مالک اور سربراہ کو آپ کے پاس سے لے جائے گا؟“‏ اِس پر اِلیشع نے کہا:‏ ”‏جی، مجھے پتہ ہے۔ اِس بارے میں بات نہ کریں۔“‏

4 اِس کے بعد ایلیاہ نے اِلیشع سے کہا:‏ ”‏اِلیشع!‏ مہربانی سے یہیں رُکو کیونکہ یہوواہ نے مجھے یریحو جانے کو کہا ہے۔“‏ لیکن اِلیشع نے جواب دیا:‏ ”‏زندہ خدا یہوواہ کی قسم اور آپ کی جان کی قسم، مَیں آپ کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا۔“‏ اِس لیے وہ دونوں یریحو گئے۔ 5 پھر یریحو میں نبیوں کے بیٹے اِلیشع کے پاس آئے اور اُن سے کہا:‏ ”‏کیا آپ کو پتہ ہے کہ آج یہوواہ آپ کے مالک اور سربراہ کو آپ کے پاس سے لے جائے گا؟“‏ اِس پر اِلیشع نے کہا:‏ ”‏جی، مجھے پتہ ہے۔ اِس بارے میں بات نہ کریں۔“‏

6 ایلیاہ نے اِلیشع سے کہا:‏ ”‏مہربانی سے یہیں رُکو کیونکہ یہوواہ نے مجھے دریائے‌اُردن*‏ کی طرف جانے کو کہا ہے۔“‏ لیکن اِلیشع نے جواب دیا:‏ ”‏زندہ خدا یہوواہ کی قسم اور آپ کی جان کی قسم، مَیں آپ کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا۔“‏ اِس لیے وہ دونوں وہاں سے آگے بڑھے۔ 7 اور نبیوں کے 50 بیٹے بھی وہاں گئے۔ جب ایلیاہ اور اِلیشع دریائے‌اُردن کے پاس پہنچے تو وہ نبی دُور کھڑے ہو کر دیکھنے لگے۔ 8 پھر ایلیاہ نے اپنا کپڑا*‏ لیا اور اُسے لپیٹ کر پانی پر مارا۔ اِس پر پانی دو حصے ہو کر آدھا بائیں طرف ہو گیا اور آدھا دائیں طرف۔ پھر وہ دونوں خشک زمین پر چل کر دریا کے پار چلے گئے۔‏

9 جیسے ہی اُنہوں نے دریا پار کِیا، ایلیاہ نے اِلیشع سے کہا:‏ ”‏اِس سے پہلے کہ خدا مجھے آپ کے پاس سے لے جائے، مجھے بتاؤ کہ مَیں آپ کے لیے کیا کروں۔“‏ اِس پر اِلیشع نے کہا:‏ ”‏جو طاقت*‏ آپ کے پاس ہے، کیا مجھے اُس میں سے دُگنا حصہ مل سکتا ہے؟“‏*‏ 10 ایلیاہ نے جواب دیا:‏ ”‏آپ نے ایک مشکل درخواست کی ہے۔ اگر آپ اُس وقت مجھے دیکھ سکے جب مجھے آپ کے پاس سے لے جایا جائے گا تو آپ کی درخواست پوری ہو جائے گی۔ لیکن اگر آپ مجھے نہیں دیکھ سکے تو ایسا نہیں ہوگا۔“‏

11 جب وہ دونوں چلتے چلتے باتیں کر رہے تھے تو اچانک ایک آتشی رتھ اور آتشی گھوڑوں نے اُنہیں ایک دوسرے سے جُدا کر دیا اور ایلیاہ آندھی میں آسمان کی طرف جانے لگے۔ 12 جب اِلیشع یہ سب دیکھ رہے تھے تو وہ اُونچی اُونچی چلّانے لگے:‏ ”‏میرے والد!‏ میرے والد!‏ اِسرائیل کا رتھ اور اُس کے گُھڑسوار!‏“‏ جب ایلیاہ اُن کی نظروں سے اوجھل ہو گئے تو اُنہوں نے اپنے کپڑے پھاڑ کر اِن کے دو حصے کر دیے۔ 13 اِس کے بعد اُنہوں نے ایلیاہ کا کپڑا*‏ اُٹھایا جو گِر گیا تھا اور واپس جا کر دریائے‌اُردن کے کنارے کھڑے ہو گئے۔ 14 پھر اُنہوں نے ایلیاہ کا وہ کپڑا لیا جو گِر گیا تھا اور اُسے پانی پر مار کر کہا:‏ ”‏ایلیاہ کا خدا یہوواہ کہاں ہے؟“‏ جب اُنہوں نے وہ کپڑا پانی پر مارا تو پانی دو حصے ہو کر آدھا بائیں طرف اور آدھا دائیں طرف ہو گیا۔ پھر اِلیشع اُس پار چلے گئے۔‏

15 جب یریحو کے نبیوں کے بیٹوں نے اِلیشع کو دُور سے دیکھا تو اُنہوں نے کہا:‏ ”‏جو طاقت*‏ ایلیاہ کے پاس تھی، وہ اِلیشع کو مل گئی ہے۔“‏ پھر وہ اِلیشع سے ملنے گئے اور اُن کے سامنے زمین پر جھکے۔ 16 اُنہوں نے اِلیشع سے کہا:‏ ”‏یہاں آپ کے خادموں کے ساتھ 50 قابل آدمی ہیں۔ اگر آپ کی اِجازت ہو تو وہ آپ کے مالک کو ڈھونڈنے جا سکتے ہیں۔ شاید یہوواہ کی روح*‏ نے اُنہیں اُٹھا کر کسی پہاڑ یا کسی وادی میں چھوڑ دیا ہو۔“‏ مگر اِلیشع نے کہا:‏ ”‏اُنہیں نہ بھیجیں۔“‏ 17 لیکن اُن لوگوں نے اِتنا اِصرار کِیا کہ اِلیشع نے تنگ آ کر کہا:‏ ”‏ٹھیک ہے، اُنہیں بھیج دیں۔“‏ اِس پر اُنہوں نے 50 آدمیوں کو بھیجا جو تین دن تک ایلیاہ کو ڈھونڈتے رہے لیکن اُنہیں ڈھونڈ نہیں پائے۔ 18 جب وہ آدمی واپس آئے تو اِلیشع یریحو میں ہی تھے۔ اِلیشع نے اُن سے کہا:‏ ”‏مَیں نے آپ کو جانے سے منع کِیا تھا نا؟“‏

19 کچھ وقت بعد شہر کے آدمیوں نے اِلیشع سے کہا:‏ ”‏مالک!‏ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ یہ شہر کتنی اچھی جگہ پر ہے۔ لیکن یہاں کا پانی اچھا نہیں اور زمین بنجر ہے۔“‏*‏ 20 اِس پر اِلیشع نے کہا:‏ ”‏ایک نئی کٹوری میں نمک ڈال کر میرے پاس لائیں۔“‏ وہ لوگ کٹوری اُن کے پاس لائے۔ 21 پھر اِلیشع باہر نکل کر پانی کے چشمے کے پاس گئے اور اُس میں نمک ڈال کر کہا:‏ ”‏یہوواہ نے فرمایا ہے:‏ ”‏مَیں نے اِس پانی کو ٹھیک کر دیا ہے۔ اب اِس کی وجہ سے نہ تو کسی کی موت ہوگی اور نہ بانجھ‌پن۔“‏“‏*‏ 22 اِلیشع کی بات کے مطابق وہ پانی آج تک ٹھیک ہے۔‏

23 اِلیشع وہاں سے اُوپر بیت‌ایل کی طرف گئے۔ راستے میں کچھ لڑکے شہر سے باہر آئے اور اُن کا مذاق اُڑا کر کہنے لگے:‏ ”‏اوئے گنجے!‏ جا اُوپر جا!‏ اوئے گنجے!‏ جا اُوپر جا!‏“‏ 24 آخرکار اِلیشع نے مُڑ کر اُن کی طرف دیکھا اور یہوواہ کے نام سے اُنہیں بد دُعا دی۔ پھر جنگل سے دو ریچھنیاں نکلیں اور 42 بچوں کو چیر پھاڑ دیا۔ 25 اِلیشع آگے بڑھتے ہوئے کوہِ‌کرمِل پہنچے اور وہاں سے سامریہ لوٹ گئے۔‏

اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
لاگ آؤٹ
لاگ اِن
  • اُردو
  • شیئر کریں
  • ترجیحات
  • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
  • اِستعمال کی شرائط
  • رازداری کی پالیسی
  • رازداری کی سیٹنگز
  • JW.ORG
  • لاگ اِن
شیئر کریں