پیدائش
36 یہ عیسُو کی تاریخ ہے جنہیں ادوم بھی کہا جاتا ہے۔
2 عیسُو نے کنعانی عورتوں سے شادی کی جن کے نام یہ تھے: عدہ جو اِیلون حِتّی کی بیٹی تھی، اُہلیبامہ جو صِبعون حوِی کی پوتی اور عنہ کی بیٹی تھی 3 اور بشامتھ جو اِسماعیل کی بیٹی اور نِبایوت کی بہن تھی۔
4 عدہ سے عیسُو کے بیٹے اِلیفز پیدا ہوئے، بشامتھ سے اُن کے بیٹے رِعُوایل پیدا ہوئے
5 اور اُہلیبامہ سے اُن کے بیٹے یعوس، یعلام اور قورح پیدا ہوئے۔
یہ عیسُو کے بیٹے ہیں جو اُن کے ہاں ملک کنعان میں پیدا ہوئے۔ 6 بعد میں عیسُو اپنی بیویوں، اپنے بیٹے بیٹیوں، اپنے گھرانے کے سب افراد،* اپنے ریوڑ اور باقی سارے جانوروں اور اُس ساری دولت کو لے کر جو اُنہوں نے ملک کنعان میں اِکٹھی کی تھی، اپنے بھائی یعقوب سے کچھ دُور کسی اَور علاقے میں چلے گئے۔ 7 اصل میں اُن دونوں کے پاس بہت زیادہ مالودولت ہو گئی تھی اور وہ جگہ جہاں وہ بسے ہوئے تھے،* اِتنی بڑی نہیں تھی کہ اُن کے ریوڑ اِکٹھے چر سکیں۔ 8 اِس لیے عیسُو شعیر کے پہاڑی علاقے میں جا کر بس گئے۔ عیسُو کو ادوم بھی کہا جاتا ہے۔
9 یہ عیسُو کی تاریخ ہے جو شعیر کے پہاڑی علاقے میں رہنے والے ادومیوں کے باپ تھے۔
10 عیسُو کے بیٹوں کے نام یہ تھے: اِلیفز جو عیسُو کی بیوی عدہ کے بیٹے تھے اور رِعُوایل جو عیسُو کی بیوی بشامتھ کے بیٹے تھے۔
11 اِلیفز کے بیٹے یہ تھے: تیمان، اُومر، صِفو، جعتام اور قِناز۔ 12 عیسُو کے بیٹے اِلیفز کی ایک حرم تھی جس کا نام تِمنع تھا۔ تِمنع سے اِلیفز کے بیٹے عمالیق پیدا ہوئے۔ یہ سب عیسُو کی بیوی عدہ کی اولاد تھے۔
13 رِعُوایل کے بیٹے یہ ہیں: نحت، زارح، سمّہ اور مِزّہ۔ یہ سب عیسُو کی بیوی بشامتھ کی اولاد تھے۔
14 عیسُو کی بیوی اُہلیبامہ سے عیسُو کے یہ بیٹے پیدا ہوئے: یعوس، یعلام اور قورح۔ اُہلیبامہ صِبعون کی پوتی اور عنہ کی بیٹی تھی۔
15 عیسُو کی نسل سے جو شیخ* پیدا ہوئے، وہ یہ ہیں: عیسُو کے پہلوٹھے بیٹے اِلیفز کے بیٹے یعنی شیخ تیمان، شیخ اُومر، شیخ صِفو، شیخ قِناز، 16 شیخ قورح، شیخ جعتام اور شیخ عمالیق۔ اِلیفز کے یہ بیٹے ادوم کے علاقے کے شیخ ہیں۔ یہ سب عدہ کی اولاد ہیں۔
17 عیسُو کے بیٹے رِعُوایل کے بیٹے یہ ہیں: شیخ نحت، شیخ زارح، شیخ سمّہ اور شیخ مِزّہ۔ رِعُوایل کے یہ بیٹے ادوم کے علاقے کے شیخ ہیں۔ یہ سب عیسُو کی بیوی بشامتھ کی اولاد ہیں۔
18 عیسُو کی بیوی اُہلیبامہ کے بیٹے یہ ہیں: شیخ یعوس، شیخ یعلام اور شیخ قورح۔ یہ وہ شیخ ہیں جو عیسُو کی بیوی اور عنہ کی بیٹی اُہلیبامہ کی اولاد ہیں۔
19 یہ عیسُو یعنی ادوم کے بیٹے اور شیخ ہیں۔
20 شعیر حوری کے بیٹے جو اُس علاقے کے مقامی باشندے ہیں، یہ ہیں: لُوطان، سوبل، صِبعون، عنہ، 21 دِیسون، عزر اور دِیسان۔ شعیر کے یہ بیٹے ادوم کے علاقے میں حوریوں کے شیخ ہیں۔
22 لُوطان کے بیٹے یہ تھے: ہوری اور ہیمام۔ لُوطان کی ایک بہن تھی جس کا نام تِمنع تھا۔
23 سوبل کے بیٹے یہ ہیں: علوان، مناحت، عِیبال، سِفو اور اونام۔
24 صِبعون کے بیٹے یہ ہیں: ایاہ اور عنہ۔ یہ وہی عنہ ہیں جنہیں ویرانے میں اپنے والد صِبعون کے گدھے چراتے وقت گرم پانی کے چشمے ملے تھے۔
25 عنہ کے بیٹے کا نام دِیسون اور بیٹی کا نام اُہلیبامہ ہے۔
26 دِیسون کے بیٹے یہ ہیں: حمدان، اِشبان، اِتران اور کران۔
27 عزر کے بیٹے یہ ہیں: بِلہان، زعوان اور عقان۔
28 دِیسان کے بیٹے یہ ہیں: عُوض اور اَران۔
29 حوریوں کے شیخ یہ ہیں: شیخ لُوطان، شیخ سوبل، شیخ صِبعون، شیخ عنہ، 30 شیخ دِیسون، شیخ عزر اور شیخ دِیسان۔ یہ شعیر کے علاقے میں حوریوں کے شیخ ہیں۔
31 بنیاِسرائیل میں بادشاہوں کا دَور شروع ہونے سے پہلے اِن بادشاہوں نے ادوم کے علاقے میں حکومت کی۔ 32 بعُور کے بیٹے بالع نے ادوم کے علاقے پر حکومت کی اور اُن کے شہر کا نام دِنہابا تھا۔ 33 بالع کی وفات کے بعد یوباب نے اُن کی جگہ حکمرانی شروع کی۔ وہ زارح کے بیٹے تھے جو بصراہ سے تعلق رکھتے تھے۔ 34 یوباب کی وفات کے بعد حُوشام نے اُن کی جگہ حکمرانی شروع کی جن کا تعلق تیمانیوں کے علاقے سے تھا۔ 35 حُوشام کی وفات کے بعد بِدد کے بیٹے ہدد نے حُوشام کی جگہ حکمرانی شروع کی۔ ہدد کے شہر کا نام عویت تھا اور اُنہوں نے موآب کے علاقے* میں مِدیانیوں کو شکست دی تھی۔ 36 ہدد کی وفات کے بعد سَملہ نے اُن کی جگہ حکمرانی شروع کی جن کا تعلق مسرِقہ سے تھا۔ 37 سَملہ کی وفات کے بعد شاؤل نے اُن کی جگہ حکمرانی شروع کی۔ اُن کا تعلق رِحوبوت سے تھا جو دریا کے پاس تھا۔ 38 شاؤل کی وفات کے بعد عکبور کے بیٹے بعلحنان نے شاؤل کی جگہ حکمرانی شروع کی۔ 39 عکبور کے بیٹے بعلحنان کی وفات کے بعد ہدر نے اُن کی جگہ حکمرانی شروع کی۔ اُن کے شہر کا نام فاعُو تھا اور اُن کی بیوی کا نام مہیطبیل تھا جو مطرِد کی بیٹی اور میضاہاب کی نواسی تھیں۔
40 یہ عیسُو کی نسل سے آنے والے شیخوں کے نام ہیں جن کا ذکر اُن کے خاندانوں اور علاقوں کے حساب سے کِیا گیا ہے: شیخ تِمنع، شیخ علوہ، شیخ یتیت، 41 شیخ اُہلیبامہ، شیخ اِیلاہ، شیخ فینون، 42 شیخ قِناز، شیخ تیمان، شیخ مِبصار، 43 شیخ مجدایل اور شیخ عیرام۔ یہ ادوم کے شیخ ہیں جن کا ذکر اُن کی سلطنت میں اُن کی بستیوں کے حساب سے کِیا گیا ہے۔ یہ سب ادومیوں کے باپ عیسُو کی اولاد ہیں۔