پیدائش
10 یہ نوح کے بیٹوں سِم، حام اور یافت کی تاریخ ہے۔
طوفان کے بعد اُن کے بیٹے پیدا ہوئے۔ 2 یافت کے بیٹے یہ تھے: جُمر، ماجوج، مادی، یاوان، تُوبل، مِسک اور تِراس۔
3 جُمر کے بیٹے یہ تھے: اشکناز، رِیفت اور تجرمہ۔
4 یاوان کے بیٹے یہ تھے: اِلیسہ، ترسیس، کِتّیم اور دودانیم۔
5 اِنہی سے جزیروں* کے وہ باشندے آئے جو اپنی اپنی زبان، خاندان اور قوم کے حساب سے اپنے اپنے علاقوں میں بس گئے۔
6 حام کے بیٹے یہ تھے: کُوش، مصرایم، فُوط اور کنعان۔
7 کُوش کے بیٹے یہ تھے: سیبا، حوِیلہ، سبتہ، رعماہ اور سبتیکہ۔
رعماہ کے بیٹے یہ تھے: سبع اور دِدان۔
8 کُوش سے نِمرود پیدا ہوا۔ وہ زمین پر سب سے پہلا زورآور شخص بنا۔ 9 وہ ایک طاقتور شکاری اور یہوواہ کا مخالف بن گیا۔ اِسی لیے لوگوں کو نِمرود سے تشبیہ دے کر کہا جاتا ہے: ”یہ نِمرود کی طرح طاقتور شکاری اور یہوواہ کا مخالف ہے۔“ 10 اُس کی بادشاہت کا آغاز ملک سِنعار کے شہروں بابل، اِرِک، اَکّاد اور کلنہ سے ہوا۔ 11 وہاں سے وہ اسور گیا اور اُس نے نِینوہ، رِحوبوتعیر اور کالح کو بنایا 12 اور رِسن کو بھی جو نِینوہ اور کالح کے درمیان ہے۔ یہ بڑا شہر ہے۔*
13 مصرایم کی اولاد یہ ہیں: لُودیم، عنامیم، لہابیم، نفتوحیم، 14 فترُوسیم، کسلوحیم (جن سے فِلسطینی قوم آئی) اور کفتوریم۔
15 کنعان کی اولاد یہ ہیں: صیدا جو اُس کا پہلوٹھا بیٹا تھا اور حِت 16 اور یبوسی، اموری، جِرجاسی، 17 حِوی، عرقی، سینی، 18 اروَدی، صماری اور حماتی۔ بعد میں کنعانیوں کے خاندان فرق فرق علاقوں میں چلے گئے۔ 19 کنعانیوں کے علاقے کی سرحد صیدا سے جِرار تک تھی جو غزہ کے نزدیک ہے اور سدوم، عمورہ، ادمہ اور ضبوئیم تک بھی جو لسع کے نزدیک ہے۔ 20 یہ حام کی اولاد تھے جن کا ذکر اُن کے اپنے اپنے خاندان، زبان، علاقے اور قوم کے حساب سے کِیا گیا ہے۔
21 یافت جو سب سے بڑے تھے، اُن کے بھائی سِم کے بھی بچے ہوئے۔* عبر اور اُن کی تمام اولاد سِم کی نسل تھی۔ 22 سِم کے بیٹے یہ تھے: عِیلام، اشور، ارفکسد، لُود اور اَرام۔
23 اَرام کے بیٹے یہ تھے: عُوض، حُول، جتر اور مَش۔
24 ارفکسد سے سِلح پیدا ہوئے اور سِلح سے عبر پیدا ہوئے۔
25 عبر کے دو بیٹے پیدا ہوئے۔ اُن میں سے ایک کا نام فِلِج* تھا کیونکہ اُس کے زمانے میں زمین* تقسیم ہوئی۔ فِلِج کے بھائی کا نام یُقطان تھا۔
26 یُقطان کے بیٹے یہ تھے: الموداد، سِلِف، حصرماوت، اِراخ، 27 ہدورام، اُوزال، دِقلہ، 28 عوبال، ابیمائیل، سبع، 29 اوفیر،حوِیلہ اور یوباب۔ یہ سب یُقطان کے بیٹے تھے۔
30 وہ جس علاقے میں رہتے تھے، وہ میسا سے لے کر مشرق کے پہاڑی علاقے سِفار تک پھیلا ہوا تھا۔
31 یہ سِم کی اولاد تھے جن کا ذکر اُن کے اپنے اپنے خاندان، زبان، علاقے اور قوم کے حساب سے کِیا گیا ہے۔
32 یہ نوح کے بیٹوں کے خاندان تھے جن کا ذکر اُن کے باپدادا اور قوم کے حساب سے کِیا گیا ہے۔ طوفان کے بعد اِنہی سے قومیں پیدا ہوئیں اور زمین پر پھیل گئیں۔