یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • 1-‏تیمُتھیُس 3
  • کتابِ‌مُقدس—‏ترجمہ نئی دُنیا (‏متی سے مکاشفہ)‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

1-‏تیمُتھیُس–‏ابواب کا خاکہ

      • نگہبان بننے کے لیے شرائط (‏1-‏7‏)‏

      • کلیسیا کے خادم بننے کے لیے شرائط (‏8-‏13‏)‏

      • خدا کی بندگی کا مُقدس راز (‏14-‏16‏)‏

1-‏تیمُتھیُس 3:‏1

حوالے

  • مطالعے کے حوالے

    مینارِنگہبانی ‏(‏مطالعے کا ایڈیشن)‏،‏

    12/‏2023، ص.‏ 28

    خوشیوں بھری زندگی!‏—‏کتاب،‏ سبق 55

    مینارِنگہبانی ‏(‏مطالعے کا ایڈیشن)‏،‏

    8/‏2016، ص.‏ 21

    مینارِنگہبانی،‏

    15/‏9/‏2014، ص.‏ 3-‏4

    1/‏5/‏2010، ص.‏ 21

    1/‏1/‏2001، ص.‏ 9

    1/‏7/‏2000، ص.‏ 29

    1/‏12/‏1999، ص.‏ 28

    1/‏8/‏1999، ص.‏ 13-‏14

    بادشاہتی خدمتگزاری،‏ 9/‏2008، ص.‏ 5

1-‏تیمُتھیُس 3:‏2

فٹ‌نوٹس

  • *

    یا ”‏ملنسار“‏

حوالے

  • مطالعے کے حوالے

    خوشیوں بھری زندگی!‏—‏کتاب،‏ سبق 42

    مینارِنگہبانی،‏

    15/‏11/‏2013، ص.‏ 29

    15/‏9/‏1999، ص.‏ 10

    1/‏12/‏1996، ص.‏ 24-‏25

1-‏تیمُتھیُس 3:‏3

فٹ‌نوٹس

  • *

    یا ”‏لچک‌دار؛ لحاظ کرنے والا“‏

1-‏تیمُتھیُس 3:‏4

حوالے

  • مطالعے کے حوالے

    مینارِنگہبانی،‏

    1/‏6/‏2011، ص.‏ 26

    1/‏12/‏1996، ص.‏ 28

    1/‏8/‏1993، ص.‏ 27-‏29

1-‏تیمُتھیُس 3:‏5

فٹ‌نوٹس

  • *

    یا ”‏جماعت“‏

حوالے

  • مطالعے کے حوالے

    مینارِنگہبانی،‏

    1/‏5/‏2012، ص.‏ 19

    1/‏12/‏1996، ص.‏ 27-‏31

    1/‏8/‏1993، ص.‏ 27-‏29

1-‏تیمُتھیُس 3:‏7

حوالے

  • مطالعے کے حوالے

    مینارِنگہبانی،‏

    15/‏9/‏2005، ص.‏ 30

1-‏تیمُتھیُس 3:‏8

فٹ‌نوٹس

  • *

    یونانی میں:‏ ”‏دو زبان“‏

حوالے

  • مطالعے کے حوالے

    خوشیوں بھری زندگی!‏—‏کتاب،‏ سبق 55

1-‏تیمُتھیُس 3:‏10

حوالے

  • مطالعے کے حوالے

    مینارِنگہبانی،‏

    1/‏4/‏2011، ص.‏ 13

    1/‏5/‏2006، ص.‏ 25

    بادشاہتی خدمتگزاری،‏

    5/‏2000، ص.‏ 6

1-‏تیمُتھیُس 3:‏11

حوالے

  • مطالعے کے حوالے

    مینارِنگہبانی،‏

    1/‏12/‏1996، ص.‏ 25

1-‏تیمُتھیُس 3:‏13

حوالے

  • مطالعے کے حوالے

    خوشیوں بھری زندگی!‏—‏کتاب،‏ سبق 55

1-‏تیمُتھیُس 3:‏15

حوالے

  • مطالعے کے حوالے

    مینارِنگہبانی،‏

    1/‏5/‏2007، ص.‏ 17

1-‏تیمُتھیُس 3:‏16

حوالے

  • مطالعے کے حوالے

    مینارِنگہبانی،‏

    1/‏9/‏2008، ص.‏ 11

    15/‏6/‏2008، ص.‏ 13

    1/‏3/‏2006، ص.‏ 11

    خدا کی عبادت،‏ ص.‏ 57

دوسرے ترجموں میں

اِس واقعے کو کسی اَور کتاب میں کھولنے کے لیے آیت کے نمبر پر کلک کریں۔
  • کتابِ‌مُقدس—‏ترجمہ نئی دُنیا (‏متی سے مکاشفہ)‏
  • کتابِ‌مُقدس میں پڑھیں
  • 1
  • 2
  • 3
  • 4
  • 5
  • 6
  • 7
  • 8
  • 9
  • 10
  • 11
  • 12
  • 13
  • 14
  • 15
  • 16
کتابِ‌مُقدس—‏ترجمہ نئی دُنیا (‏متی سے مکاشفہ)‏
1-‏تیمُتھیُس 3:‏1-‏16

1-‏تیمُتھیُس

3 بے‌شک اگر ایک آدمی نگہبان بننے کی کوشش کرتا ہے تو وہ ایک اچھے کام کی خواہش رکھتا ہے۔ 2 نگہبان کو اِلزام سے پاک، ایک بیوی کا شوہر، اچھی عادتوں کا مالک، سمجھ‌دار، مہذب، مہمان‌نواز*‏ اور تعلیم دینے کے لائق ہونا چاہیے۔ 3 اُسے شرابی نہیں ہونا چاہیے، اُسے متشدد نہیں ہونا چاہیے بلکہ نرم‌مزاج*‏ ہونا چاہیے، اُسے جھگڑالو بھی نہیں ہونا چاہیے اور نہ ہی پیسے سے پیار کرنا چاہیے۔ 4 اُسے اپنے گھر والوں کی اچھی طرح سے پیشوائی کرنی چاہیے اور اُس کے بچوں کو تابع‌دار اور تمیزدار ہونا چاہیے۔ 5 ‏(‏کیونکہ اگر ایک آدمی اپنے گھر والوں کی پیشوائی نہیں کر سکتا تو وہ خدا کی کلیسیا*‏ کی دیکھ‌بھال کیسے کرے گا؟)‏ 6 وہ ایسا شخص نہ ہو جو نیا نیا شاگرد بنا ہو تاکہ کہیں ایسا نہ ہو کہ وہ مغرور بن جائے اور اُسے ویسی ہی سزا سنائی جائے جیسی اِبلیس کو سنائی گئی۔ 7 اِس کے علاوہ اُسے دُنیا کے لوگوں میں نیک نام ہونا چاہیے تاکہ اُس پر اُنگلی نہ اُٹھائی جا سکے اور وہ اِبلیس کے پھندے میں نہ پھنسے۔‏

8 اِسی طرح کلیسیا کے خادموں کو سنجیدہ ہونا چاہیے، اُنہیں دھوکے‌باز*‏ نہیں ہونا چاہیے، بہت زیادہ مے نہیں پینی چاہیے اور اپنا فائدہ حاصل کرنے کا لالچ نہیں رکھنا چاہیے۔ 9 اِس کے علاوہ اُنہیں صاف ضمیر کے ساتھ ایمان کے مُقدس راز کو تھامے رکھنا چاہیے۔‏

10 پہلے اُنہیں پرکھا جائے اور اگر وہ لائق ثابت ہوں تو اُنہیں کلیسیا کے خادموں کے طور پر مقرر کِیا جائے بشرطیکہ وہ بے‌اِلزام ہوں۔‏

11 اِسی طرح عورتوں کو سنجیدہ ہونا چاہیے، جھوٹی باتیں نہیں پھیلانی چاہئیں، اچھی عادتوں کا مالک ہونا چاہیے اور ہر معاملے میں وفادار ہونا چاہیے۔‏

12 کلیسیا کے خادموں کو ایک بیوی کا شوہر ہونا چاہیے اور اپنے بچوں اور گھر والوں کی اچھی طرح پیشوائی کرنی چاہیے۔ 13 کیونکہ جو آدمی اچھی طرح خدمت کرتے ہیں، وہ نیک‌نامی حاصل کرتے ہیں اور مسیح یسوع پر ایمان کے سلسلے میں دلیری سے بول سکتے ہیں۔‏

14 اُمید ہے کہ مَیں جلد ہی آپ کے پاس آؤں گا۔ مَیں آپ کو یہ باتیں اِس لیے لکھ رہا ہوں 15 تاکہ اگر مجھے دیر ہو جائے تو آپ کو معلوم ہو کہ آپ کا چال‌چلن خدا کے گھرانے میں کیسا ہونا چاہیے اور یہ گھرانہ زندہ خدا کی کلیسیا ہے جو سچائی کا ستون اور فصیل ہے۔ 16 خدا کی بندگی کا یہ مُقدس راز واقعی بہت عظیم ہے:‏ ”‏وہ اِنسانی جسم میں ظاہر ہوا، وہ روحانی جسم میں نیک ٹھہرایا گیا، وہ فرشتوں پر ظاہر ہوا، قوموں میں اُس کی مُنادی کی گئی، دُنیا میں اُس پر ایمان لایا گیا، شان سے اُسے آسمان پر اُٹھایا گیا۔“‏

اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
لاگ آؤٹ
لاگ اِن
  • اُردو
  • شیئر کریں
  • ترجیحات
  • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
  • اِستعمال کی شرائط
  • رازداری کی پالیسی
  • رازداری کی سیٹنگز
  • JW.ORG
  • لاگ اِن
شیئر کریں