یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م19 دسمبر ص.‏ 15
  • قارئین کے سوال

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • قارئین کے سوال
  • مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2019ء
  • ملتا جلتا مواد
  • باغِ‌عدن میں زندگی کیسی تھی؟‏
    خدا کی سنیں اور ہمیشہ کی زندگی پائیں
  • بعدازموت زندگی—‏لوگ کیا ایمان رکھتے ہیں؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1999ء
  • قیامت پر آپکا ایمان کتنا مضبوط ہے؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1998ء
  • پہلا عقیدہ:‏ انسان کی موت کے بعد رُوح زندہ رہتی ہے
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2009ء
مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2019ء
م19 دسمبر ص.‏ 15

قارئین کے سوال

شیطان نے حوا سے کہا تھا کہ اگر وہ نیک‌وبد کی پہچان کے درخت کا پھل کھائیں گی تو وہ نہیں مریں گی۔ کیا یہ کہنے سے شیطان اِس نظریے کو متعارف کرا رہا تھا کہ اِنسان کی روح کبھی نہیں مرتی جیسے کہ آج‌کل بہت سے لوگ مانتے ہیں؟‏

شیطان ایک سانپ کے ذریعے حوا سے بات کر کے اُنہیں بہکا رہا ہے۔‏

لگتا نہیں ہے کہ ایسا تھا۔ شیطان نے حوا سے یہ نہیں کہا تھا کہ اگر وہ اُس پھل کو کھائیں گی تو اُن کا جسم تو مر جائے گا لیکن جسم کے اندر موجود کوئی اَن‌دیکھی شے (‏جسے آج‌کل کچھ لوگ غیرفانی روح کہتے ہیں)‏ کسی اَور جہان میں زندہ رہے گی۔ سانپ کے ذریعے حوا سے بات کرتے ہوئے شیطان نے دعویٰ کِیا تھا کہ اگر وہ اُس درخت کا پھل کھائیں گی تو وہ مریں گی ہی نہیں۔ شیطان کی اِس بات کا مطلب یہ تھا کہ وہ زندہ رہیں گی اور زمین پر ایک ایسی زندگی جئیں گی جس میں خدا کی مرضی پر چلنے کی کوئی پابندی نہیں ہوگی۔—‏پید 2:‏17؛‏ 3:‏3-‏5‏۔‏

اگر غیرفانی روح کا عقیدہ باغِ‌عدن میں شروع نہیں ہوا تو پھر یہ کب شروع ہوا؟ ہم اِس سلسلے میں یقین سے کچھ نہیں کہہ سکتے۔ ہم جانتے ہیں کہ نوح کے زمانے میں جھوٹے نظریات کو ماننے والے سب لوگ طوفان میں ہلاک ہو گئے تھے۔ اُس وقت صرف نوح اور اُن کا خاندان ہی بچا تھا اور وہ لوگ سچے خدا کی عبادت کرتے تھے۔ اِس لیے جھوٹے نظریات پر یقین رکھنے والا کوئی نہیں رہا تھا۔‏

لہٰذا طوفانِ‌نوح کے بعد ہی یہ نظریہ وجود میں آیا کہ اِنسان میں کوئی روح ہوتی ہے جو ہمیشہ زندہ رہتی ہے۔ جب خدا نے بابل میں لوگوں کی زبانوں میں اِختلاف ڈالا اور وہ لوگ ”‏تمام رویِ‌زمین میں“‏ تتربتر ہو گئے تو اُن کے ساتھ یہ نظریہ بھی پھیل گیا کہ اِنسان کے اندر غیرفانی روح ہوتی ہے۔ (‏پید 11:‏8، 9‏)‏ بہرحال چاہے یہ نظریہ جب بھی شروع ہوا تھا، بِلاشُبہ اِس کے پیچھے ’‏جھوٹ کے باپ‘‏ شیطان کا ہاتھ تھا اور وہ اِس نظریے کے پھیلنے پر بہت خوش تھا۔—‏یوح 8:‏44‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں